تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُرانا" کے متعقلہ نتائج

چُرانا

نظر بچا کر کسی کا مال اُڑا لینا، چوری کرنا، سرقہ کرنا

سِینَہ چُرانا

بچنا ، دبکنا ، چھپنا .

نِگاہ چُرانا

آنکھ سے آنکھ نہ ملانا، آنکھیں چار نہ کرنا، شرم یا ادا کی وجہ سے نظر سامنے نہ کرنا

نِگَہ چُرانا

نظر چرانا ، نگاہ چرانا ، آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھنا ، محجوب رہنا ، شرمانا ۔

سُرْمَہ چُرانا

بہت صفائی اور اُستادی کے ساتھ چوری کرنا یا دھوکا دینا، چوری میں مہارت رکھنا

سَبْزَہ چُرانا

چارہ حاصل کرنا ؛ اثر قبول کرنا ، کسی جیسا ہونا .

نِگاہیں چُرانا

پہلوتہی کرنا ، نظریں نہ ملانا ، چشم پوشی کرنا ، کترانا ، آنکھیں چرانا ۔

مُنہ چُرانا

جی چرانا ، آنا کانی کرنا ، پیچھے ہٹنا ۔

آنکھ سے سُرْمَہ چُرانا

انتہا کی چالاکی کرنا، عیاری کرنا

جی چُرانا

۱. پرہیز کرنا ، بچنا ، حیلے بہانے کرنا (سے ، کے ساتھ).

دِل چُرانا

پہلو تہی کرنا، کوتاہی کرنا، کترانا.

نَظَر چُرانا

۔نظر بچانا۔ آنکھ چرانا۔؎

سَر چُرانا

سر کو حریف کی زد سے بچانا ، ایسا پین٘ترا چلنا کہ سر دُشمن کی ضرب سے بچ جائے ، جھن٘کائی دینا، ڈبکنا ، وار بچا جانا.

آنکھ چُرانا

آنکھیں چار نہ کرنا، (غیرت، غرور، خوف یا نفرت وغیرہ سے) بے التفاتی برتنا، بے مروتی کرنا

جان چُرانا

کترانا، کام سے پہلو تہی کرنا، جی چرانا، کام سے بھاگنا

رَنگ چُرانا

انداز اپنانا، دُوسرے کا رن٘گ اِختیار کرنا ، دُوسرے کی نقل کرنا .

دَم چُرانا

اپنے آپ کو مُردہ ظاہر کرنے کے لیے سان٘س روک لینا، حبسِ دم کرنا، دم سادھنا

بَدَن چُرانا

شرم سے جسم سکیڑنا، شرم یا لحاظ سے کٹ کر جسم کے کسی عضو کو چھپانا

جِسم چُرانا

جسم کو چھپانا، بدن کو سمیٹنا، بچانا

مُنْھ چُرانا

۔صورت نہ دکھانا۔ صورت دکھانے سے گریز کرنا۔ ؎

دامن چُرانا

دُوسرے کی نظر بچا کرکوئی کام کرنا .

خُون چُرانا

راز معلوم کرنا ۔

نَظریں چُرانا

سامنا نہ کر سکنا ، آنکھیں نہ ملا سکنا

سانس چُرانا

سان٘س کھین٘چ کر روک لینا ، مُردہ بن جانا ، دم سادھنا.

جُوتا چُرانا

رک : جوتا چھپانا.

بُوند چُرانا

حاملہ ہونا ، نطفہ قبول کرنا

کَمَر چُرانا

بے ہمت ہونا ، بزدلی کرنا .

گَرْدَن چُرانا

مُن٘ھ موڑ لینا ، بے اعتنائی کرنا ، بے توجہی کرنا ، جان چُرانا .

رَنگَت چُرانا

لُطف اندوز ہونا ، بوس و کنار کرنا.

کاجَل چُرانا

دیدہ دلیری دکھانا ، بہت صفائی سے چوری کر لینا .

مَضْمُون چُرانا

کسی دوسرے کا مضمون اپنے نام سے شائع کرنا، کسی اور کا مفہوم ادا کرنا، وہی مضمون ادا کرنا، جو کسی اور نے باندھا ہو

پِیٹْھ چُرانا

جانور کا تکلیف کی وجہ سے سوار کے سوار ہونے کے وقت پیٹھ نیچی کر لینا

چِتْوَن چُرانا

شرمندہ ہونا ، آن٘کھیں چرانا ، محجوب ہونا .

نَین چُرانا

نظریں چرانا ، آنکھیں نہ ملانا ، تغافل کرنا ۔

دُودھ چُرانا

گائے بھین٘س کا دودھ اُوپر کو کھین٘چ لینا تاکہ دوپتے وقت نہ نِکلے.

گَدّھی چُرانا

کسی کا کچھ بگاڑنا ، نقصان کرنا .

پُشْت چُرانا

(مجازاً) ڈر سے تھرّانا

چِت چُرانا

فریفتہ کرنا ، دل لبُھانا

گانڑ چُرانا

(فحش ؛ بازاری) دُم دبانا ، خوف کی وجہ سے گریز کرنا.

آنکھوں میں چُرانا

دیکھ بھال کے باوجود چالاکی سے چرا لینا، سامنے سے کوئی چیز اڑا لینا

دِل آنکھوں میں چُرانا

نظروں سے دل چھین لینا، فریفتہ کرنا، لُبھانا

دِیدوں سے کاجَل چُرانا

صفائی سے چوری کرنا ، چالاکی دِکھانا .

شُوْخِی آنکھوں میں چُرانا

شوخی آنکھوں میں سے ظاہر ہونا

آنکھ سے کاجَل چُرانا

انتہا کی چالاکی کرنا، عیاری کرنا

آنکھ کا کاجَل چُرانا

نہایت چالاکی کرنا

آنکھوں سے کاجَل چُرانا

انتہا کی چالاکی کرنا، عیاری کرنا

آنْکھوں کا کاجَل چُرانا

(کنایتاً) ایسی چالاکی، صفائی یا چوری سے اپنا کام نکالنا کی کسی کو پتا نہ چلے، بڑی صفائی کے ساتھ چوری کرنا، بہت چالاکی سے چوری کرنا

زَخْم کا پانی چُرانا

زخم کا رِسنا بند ہوجانا (جس سے ناسُور ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے)

اردو، انگلش اور ہندی میں چُرانا کے معانیدیکھیے

چُرانا

churaanaaचुराना

اصل: ہندی

وزن : 122

چُرانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • نظر بچا کر کسی کا مال اُڑا لینا، چوری کرنا، سرقہ کرنا
  • بچانا (کسی وار یا چوٹ وغیرہ سے)
  • چوس لینا، جزب کرنا‏، کسی کام کے کرنے سے کترانا‏، کسی کا کلام اپنا ظاہر کرنا، سرقہ کرنا
  • بطور جزع دوم محاورات و تراکیب میں مختلف الفاظ کے ساتھ مختلف معنی میں مستعمل، آنکھ چرانا، بدن چرانا، جان چرانا، نظر چرانا وغیرہ

شعر

English meaning of churaanaa

Transitive verb

  • steal, rob, pilfer, filch, pinch, embezzle, defalcate

चुराना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • किसी की कोई वस्तु बिना उसकी अनुमति के तथा छलपूर्वक कहीं से उठाकर अपने उपयोग के लिए ले जाना, नज़र बचा कर किसी का माल उड़ा लेना, चोरी करना, जैसे-किसी की कलम या किताब चुराना
  • किसी दूसरे का कोई भाव, विचार आदि अपना बनाकर कहना या लिखना, छलपूर्वक अपना बना लेना
  • विभिन्न शब्दों के साथ विभिन्न अर्थों में प्रयुक्त, जैसे :आंख चुराना, बदन चुराना, जान चुराना, नज़र चुराना, बचाना, किसी से मन के भावों को छिपाना, जैसे- नज़रें चुराना, वग़ैरा
  • चूस लेना, किसी काम के करने से कतराना, उचित से कम देना या करना, जैसे- गाय का अपने थन से दूध चुराना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چُرانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چُرانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words