تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَل" کے متعقلہ نتائج

جَیش

لشکر، فوج، سپاہ

جَیشِ مَلائِکَہ

جَیس

جَیسِیں

رک: جیسے .

جَیسا

جو کچھ، جس طرح، جس قسم کا

جَیسے

جیسا کی حالت مغیرہ

جَیسی

جیسا کی تانیث

جَیسا کہ

گویا

جَیسا ہی

رک: جیسے ہی ،جیسا کی تاکید ، جوں ہی .

جَیسے ہی

جیسا ہی ، جوں ہی ، اسی طریقے سے ، جتنا ہی .

جَیسی سُوت وَیسی پَھینٹی ، جَیسی ماں وَیسی بیٹی

رک: جیسا سوت ویسی الخ.

جَیسا سُوت وَیسی پھینٹی ، جَیسی ماں وَیسی بیٹی

رک: جیسا سوت ویسا الخ.

جَیسا سُوت وَیسا پھینٹا، جَیسا باپ وَیسا بیٹا

جیسے بزرگ ہوتے ہیں ویسی ہی اولاد ہوتی ہے.

جَیسے سُوں وَیسا

ہر شخص سے اس کے مرتبے کے مناسب سلوک کرنا چاہیے ، آدمی جیسا ہو ویسا ہی اس کے مطابق اسے ملتا ہے.

جَیسے سُوں تَیسا

ہر شخص سے اس کے مرتبے کے مناسب سلوک کرنا چاہیے ، آدمی جیسا ہو ویسا ہی اس کے مطابق اسے ملتا ہے.

جَیسی گَن٘گا نَہائے وَیسے پَھل کھائے

جیسا کام کیا ویسا پایا.

جَیسی گَن٘گا نَہائے وَیسے پَھل پائے

جیسا کام کیا ویسا پایا.

جَیسے دُودھ میں سے مَکّھی نِکال کَر پھینک دیتے ہَیں

کسی کو معاملے سے نا کام یا الگ کر دینے کے موقع پر کہتے ہیں.

جیسے کو تیسا، بابو کو بَھینسا

جو جیسا ہو، اس کی ویسی ہی عزت کرنی چاہیئے

جَیسےناگ ناتھ تَیسےسانپ ناتھ

جیسے خود ویسے ہی ساتھی.

جَیسا اُونٹ لَمبا تَیسا گَدھا خَواص

جیسا مالک بے وقوف ویسا نوکر

جَیسی کُچھ

جیسا ، جس قدر ،جتنی.

جَیسا تیرا گُھونگَر پِیا ، وَیسی ہِینگْ ہَماری

رک: جیسا تیرا کھوٹ روپیہ الخ.

جَیسے حَسَن تَیسے بَسَن

دونوں ایک جیسے ہیں ، دونوں میں کوئی فرق نہیں.

جیسے ساجَن آئے، تَیسے بِچھونا بِچھائے

جس قسم کا مہمان آئے اس کی ویسی ہی خاطر بھی ہوتی ہے

جَیسےکو تَیسا مِلے سُن لے راجَہ بِھیل ، لوہے کو چُوہا کھا گیا ، لَونڈے کو لے گَئی چِیل

جیسا تو نے میرے ساتھ کیا ویسا ہی میں تیرے ساتھ پیش آیا ؛ ہر شریر کو سدھارنے والا مل جاتا ہے.

جَیسی دائی آپ چِھنال، وَیسی جانے سَب سَنسار

برا آدمی سب کو برا سمجھتا ہے، جو جیسا ہوتا ہے وہ دوسروں کو بھی ویسا ہی سمجھتا ہے

جیسی گئیِں تھیں ویسی آئِیں، حق مَہر کا بوریا لائیں

بہت بد قسمت ہیں

جَیسے جَیسے

جوں جوں، رفتہ رفتہ

جَیسے حَسَن وَیسے حُسَین

رک: جیسے حسن تیسے بسن.

جَیسے کَنْتھا گَھر رَہے وَیسے رَہے بِدیس

نکما آدمی گھر رہے یا باہر برابر ہی ہے ؛ عورتیں اپنے شوہر کے لیے بھی بیوی سے بے رخی برتتا ہے بولا کرتی ہیں ؛ جو شخص دیس میں اپنی کمائی اڑا لٹا کر گھر خالی ہاتھ آئے اس کی نسبت بھی بولتے ہیں.

جَیسی بَندَگی وَیسا اِنعام

خدمت کے موافق بخشش، جیسا کوئی کام کرتا ہے ویسا ہی اسے معاوضہ یا انعام ملتا ہے

جَیسی گَنْدی سِیتْلا ، وَیسے ہی پُوجَن ہار

لوگ اپنے سردار یا مالک کے رن٘گ کے مطابق ہوتے ہیں.

جَیسے کَنْتھا گَھر رَہے وَیسے رَہے پَردیس

نکما آدمی گھر رہے یا باہر برابر ہی ہے ؛ عورتیں اپنے شوہر کے لیے بھی بیوی سے بے رخی برتتا ہے بولا کرتی ہیں ؛ جو شخص دیس میں اپنی کمائی اڑا لٹا کر گھر خالی ہاتھ آئے اس کی نسبت بھی بولتے ہیں.

جَیسے تَیسے

بدقت تمام، جوں توں کر کے، مشکل سے، تکلیف سے

جَیسی تیسی

جیسا تیسا،جیسے تیسے، جس طرح، یا قسم یا وضع کا ممکن ہو، ویسا ہی نہ بھلا نہ برا

جیسا تیسا

جس طرح کا، جیسا ہوگا، معمولی قسم کا، تھوڑا بہت

جَیسی یَہاں کَرنی وَیسی وَہاں بَھرنی

رک: جیسا یہاں کرو گے ویسا وہاں پاؤ گے

جَیسا کَرے وَیسا پائے پُوت بِھتار کے آگے آئے

رک: جیسا کرے اپنی اولاد الخ.

جَیسا دیس وَیسا بھیس

جہاں رہے وہیں کی وضع قطع اور چال چلن اختیار کرنا چاہیے

جَیسا وَیسا

رک: جیسا تیسا

جَیسے ہَر گُن گائے تَیسے گال بَجائے

دونوں حالتوں میں یکساں رہے.

جَیسا کو تَیسَن، سَکْتی کو بَیگَن

جو شخص یا چیز جس طرح کی ہوگی اسی کی مطابقت سے دیکھا جائے گا ، جب دو چیزیں ایک جیسی نہ ہو تو طنزاً کہتے ہیں .

جیسے کو تَیسا، پرکھنے کو پَیسا

جیسا انسان خود ہو اُس کے ساتھ ویسا ہی سلوک اور رویہ رکھنا چاہیئے

جیسن کو تیسن، سکتی کو بینگن

ہر ایک کو اس کی اہلیت کے مطابق ملتا ہے

جَیسا دیکھے گانو کی رِیِت تَیسَن کَرے لوگ سے پِرِیت

رک: جیسا دیس ویسا بھیس ؛ جیسے لوگ ہوں ویسا ان سے برتاؤ کرے.

جَیسا گانو دیکْھیے وَیسے روزے رَکھْیے

رک: جیسا دیس ویسا بھیس زمانے کے موافق کام کرنا چاہیے.

جَیسی ماں وَیسی جائی

ہر چیز اپنی اصل کا نمونہ ہوتی ہے.

جَیسی سَیوا کَرے تَیسا میوہَ کھائے

خدمت سے عظمت ہے ،خدمت و محنت کے مطابق معاضہ ملتا ہے

جَیسا کَرے وَیسا پائے

رک: جیسا کرنا ویسا بھرنا/پانا

جَیسے اُن کا مَکَان جَیسے یہ

آپس کا تعلق ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

جَیسا تیرا کھوٹ رُوپَیَہ، تَیسا میرا کھوکَر پَیسا

جیسی تیری خراب چیز ویسی ہماری ، ناقص کے بدلے ناقص چیز ملتی ہے.

جَیسے ہَر گُن گائے وَیسے پَھل پائے

جیسا کیا تھا ویسا پایا.

جَیسا لینا دینا وَیسا گانا بَجانا

جتنا دوگے اتنا کام ہوگا

جَیسے باندھو وَیسے پاؤ

احتیاط سے چیز محفوظ رہتی ہے .

جَیسا بوئے گا وَیسا کاٹے گا

جیسا کام کرو گے ویسا ہی نتیجہ نکلے گا.

جَیسی سَیوا کَرے تَیسا آس پَڑے

خدمت سے عظمت ہے ،خدمت و محنت کے مطابق معاضہ ملتا ہے

جَیسا کا تَیسا

رک: جیسے کا تیسا.

جَیسے کو تَیسا

جیسا انسان خود ہوتا ہے ویسے ہی شخص سے اس کا واسطہ بھی پڑتا ہے

جَیسی کی تَیسی

رک: جیسا کا تیسا ، جوں کا توں ، پہلے جیسی ؛ پہلے کے مطابق.

اردو، انگلش اور ہندی میں دَل کے معانیدیکھیے

دَل

dalदल

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: ٹھگی قدیم

دَل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • موٹائی، حجم، تہہ، دبازت
  • ہجوم، انبوہ
  • (قدیم) طبقہ
  • (ٹھگی) وزن
  • پتّا، برگ، جیسے: تلسی دل
  • جنگلی چاول
  • ڈھیر، تودہ، تعداد
  • تباہی، بربادی
  • زخم کی سوجن یا اس کے چاروں طرف کا پھیلاؤ جو ورم کی وجہ سے سخت ہو جاتا ہے
  • دَلنا کا امر، تراکیب میں مستعمل
  • گروہ، جتھا، فوج

شعر

English meaning of dal

Noun, Masculine

  • horde, large army, crowd
  • thickness
  • (archaic) class, order, layer, leaf (of a tree)
  • mob
  • leaf, leafage
  • wild rice
  • heap, mound, pile, abundant, plentiful
  • destruction, devastation, ruin
  • swelling, inflammation, bump
  • imperative of 'dalnaa'
  • horde, large army, crowd, flock

दल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

دَل سے متعلق دلچسپ معلومات

دل اول مفتوح، یہ لفظ ’’جماعت، پارٹی‘‘، خاص کر’’سیاسی جماعت یا پارٹی یا گروہ‘‘ کے معنی میں ہندی میں استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں مؤخر الذکر معنی بالکل نہیں ہیں، لہٰذا اردومیں ایسا صرف بالکل غلط ہے جس میں’’دل‘‘ کے معنی ’’جماعت، پارٹی، یا سیاسی پارٹی یا گروہ‘‘ کے نکلیں۔ ان معنی میں اردو میں ’’پارٹی‘‘ اور’’جماعت‘‘ ہی مستعمل ہیں۔ حسب ضرورت عربی لفظ ’’حزب‘‘ بھی بول دیتے ہیں۔ ایک جماعت یا پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت یا پارٹی میں شامل ہونے کو ہندی میں ’’دل بدلی‘‘، اور جو شخص یہ عمل کرتا ہے اسے’’دل بدلو‘‘ (واؤ معروف) کہا جاتا ہے۔ افسوس کہ یہ قبیح اور بھونڈے ا لفاظ اردو میں بھی اپنائے جا رہے ہیں۔ ایک جماعت یاپارٹی یا گروہ کو چھوڑ کر دوسری جماعت یاپارٹی یا گروہ میں جانے والے کو ’’خروجی‘‘، یا ’’مخارج‘‘ کہہ سکتے ہیں اورپارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت یاپارٹی یا گروہ میں جانے کے عمل کو’’مخارجت‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ’’خروج‘‘ بمعنی ’’بغاوت‘‘ تاریخ اسلام میں مستعمل ہے، اور اپنے رہنما کو چھوڑ کر اپنی راہ اختیار کرنے والے کو بعض حالات میں ’’خارجی‘‘ کہا گیا ہے۔ لہٰذا ’’خروج‘‘ اور’’مخارجت‘‘ کے پیچھے مناسب تاریخی پس منظر بھی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ’’دل بدلو‘‘ اور ’’دل بدلی‘‘ میں جماعت یاپارٹی یا گروہ کو مطلقاًچھوڑ جانے کا مفہوم نہیں ہے، صرف یہ مفہوم ہے کہ ایک جماعت یاپارٹی یا گروہ چھوڑ کر دوسرا اختیار کیاجائے۔ ’’خروجی‘‘ اور’’مخارجت‘‘ میں یہ مفہوم بھی ہے، لہٰذا یہ الفاظ ’’دل بدلو‘‘ اور’’دل بدلی‘‘ سے زیادہ جامع ہیں۔ ظفر احمد صدیقی کو ان عربی الفاظ پر اعتراض ہے کہ بہت ثقیل ہیں، لیکن مجھے باوجود غور و فکر کوئی اور مصطلحات سوجھے نہیں۔ اگر ان سے سبک تر مل سکیں تو بہت خوب، لیکن’’دل بدلی‘‘ اور’’دل بدلو‘‘ کو ضرور چھٹی ملنی چاہئے۔

مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَل)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone