تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل کی دِل جانے" کے متعقلہ نتائج

دِل کی دِل جانے

دل کا حال دل ہی کو معلوم ہے ، دل کی خواہش کا دوسرے کو علم نہیں ، اندر کی تکلیف کا کسی کو علم نہیں ہوتا

دِل کی

دل کا بھید ، دل کی بات ؛ دل کی حالت

دِل کی دِل میں رَہْنا

تمنَا کا پورا نہ ہونا ، حسرت برقرار رہنا ، ارمان پورا نہ ہونا

دِل کی کَہْنا

بھید، راز دلی کیفیت یا چُھپی ہوئی بات ظاہر کرنا

دِل کی دِل کو خَبَر ہونا

ایک دوسرے کی کیفیت سے آگاہی ہونا ، ایک کی محبّت کا دوسرے کو علم ہو جانا

دِل کی گِرَہ

دل کی رنجش ، ملال

دِل کی دِل میں رَہ جانا

تمنَا کا پورا نہ ہونا ، حسرت برقرار رہنا ، ارمان پورا نہ ہونا

دِل کی بات کَہْنا

خواہش کا اظہار کرنا، دل کا حال کہنا، اظہارِ خیال کرنا

دِل کی گِرَہ نِکَلْنا

رنجش رفع ہونا، کدورت دور ہونا

دِل کی گِرَہ کھولْنا

رنج دور کرنا، خلش مِٹانا، دل صاف کرنا

دِل کی گِرَہ کُھلْنا

رنج دور ہونا، خلش مِٹنا، ملال ختم ہونا، مشکل آسان ہونا

دِل کی آرْزُو دِل ہی میں رَہْنا

آرزو پوری نہ ہونا، حسرت نہ نِکلنا

مِلْکی نَہ کَہے دِل کی

زمیندار اپنا بھید کسی کو نہیں دیتا .

دِل کی گِرَہ بَن جانا

عمر بھر کی خلش ہو جانا، مستقل آزار کا سبب ہونا

دِل کی اَتھاہ گَہرائی سے

دِل جانے یا خُدا جانے

جس پر مصیبت گُزری ہے اسے وہ خود جانتا ہے یا خدا واقف ہے.

دِل کی لَگی بُری ہوتی ہے

محبّت کی آگ جب دل میں بھڑکتی ہے تو پِھر نہیں بُجھتی ، محبت کرنے والے کو محبوب کی یاد ہر وقت بے چین رکھتی ہے ، عشق بُری بلا ہے ، عشق سب کچھ کراتا ہے

مِلْکی کیا جانے پَرائے دِل کی

زمیندار خود غرض ہوتے ہیں کسی اور کی پروا نہیں کرتے

میرا دِل بے دِل ہُوا دیکھ جَگَت کی ریت

دنیا کی بے وفائی اور خود غرضی دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں

دِل لَگی مُقَرَّر کی ہے

مذاق بنا لیا ہے، کھیل سمجھ رکھا ہے

دِل کی طَرَح عَزِیز رَکْھنا

بہت عزیز رکھنا ، کسی کو بہت چاہنا

دِل کی دَھڑَک تیز ہونا

رک : دل کی دھڑکن تیز ہونا

دِل کی دَھڑکَن تیز ہونا

(جوش ، خوف ، وغیرہ کی وجہ سے) دل کی حرکت کا بڑھنا ، زور زور سے دل دھڑکنا ؛ مضطرب ہونا

دِل کی دِل میں رَکْھنا

دل کا راز کسی سے نہ کہنا، دل کا حال ظاہر نہ کرنا

دِل کی دُنیا زیر و زَبَر ہونا

سخت اضطراب ہونا ، حال دگرگُوں ہونا

دِل کی لَگی

رنج، غم، محبّت، عِشق

دِل کی آنکھیں

چشم باطن ، بصیرت

دِل کی بات

بھید، راز، دلی کیفیت، چُھپی ہوئی خواہش

دِل کی آنکھ

چشم باطن ، بصیرت

دِل کی پُوچْھنا

دل کی حال دریافت کرنا، خواہش معلوم کرنا

دِل کی دَھڑکَن تیز ہو جانا

(جوش ، خوف ، وغیرہ کی وجہ سے) دل کی حرکت کا بڑھنا ، زور زور سے دل دھڑکنا ؛ مضطرب ہونا

دِل کی آواز

پُر خلوص بات، بے لاگ بات

دِل کی پِیاس

کپڑے کی ایک قسم کا نام

دِل کی حالَت

وہ کیفیت جو دل میں ہو، جیسے بے چینی، گھبراہٹ، رنج، غم، افسوس، خوشی

دِل کی تَڑَپ

بے قراری ، اِضطراب

دِل کی تَنگ

کنجوس ، بخیل ، خسیس

دِل کی چوٹ

چارۂ درماں سے بھی رہ رہ کے اُبھری دل کی چوٹ تھوڑے تھوڑے لُطف سے بھی دردِ دل کم کم ہوا

دِل کی سادی

بھولی ، صاف دل

دِل کی راحَت

اولاد سے مراد ہوتی ہے

دِل کی دَھڑکَن

دِل کی چُٹْکِیاں

تڑپ، بیقراری

دِل کی بیتابی

گھبراہٹ، بے چینی، بیقراری

دِل کی گُھٹَن

بے چینی، اِضطراب، پریشانی

دِل کی لَگَن

محبّت ، عِشق

دِل کی گُتّھی

دلی رنجش ، ملال خاطر

دِل کی جَلَن

وہ جلن جو بد ہضمی کی وجہ سے ہوتی ہے، اس کا دل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن چوںکہ دل کے نزدیک ہوتی ہے اس لئے یہ نام ہوا

دِل کی مُراد

دلی آرزو، تمنّا، مراد : فرزند

دِل گُرْدے کی

حوصلہ مند ، بہادر ، نڈر ، دلیر

دِل کی کُنْجی

ہمراز ، مُشیر

دِل کی گُلْجَھٹی

باہمی رنجش

دِل کی لاگ

عشق، محبّت، لگن

دِل کی رُکاوَٹ

آزردگی ، رنج

دِل کی سوزِش

وہ جلن جو بدہضمی کی وجہ سے ہوتی ہے، اصل میں اس کا دل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن چونکہ دل کے نزدیک ہوتی ہے اس لئے یہ نام ہوا

دِل کی پھانس

ذہنی اُلجھن ، تکلیف یا رنج ، دل کی خلش

دِل کی کھوٹ

بد نیتی ، بے ایمانی

دِل کی کور

بہت عزیز، دل کا ٹکڑا، بہت پیاری شے

دِل کی گانٹْھ

دل کی گِرہ، دلی عداوت، چُھپا ہوا کِینہ

دِل کی کَپَٹ

بدنیتی ، منافقت ، کدورت

دِل کی چیٹَک

کسی چیز کی طرف خیال یا فکر

سِیاہی بالوں کی گَئی دِل کی آرزُو نَہ گئی

بڑھاپے میں بھی جوانی کے شوق ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل کی دِل جانے کے معانیدیکھیے

دِل کی دِل جانے

dil kii dil jaaneदिल की दिल जाने

عبارت

دِل کی دِل جانے کے اردو معانی

  • دل کا حال دل ہی کو معلوم ہے ، دل کی خواہش کا دوسرے کو علم نہیں ، اندر کی تکلیف کا کسی کو علم نہیں ہوتا

दिल की दिल जाने के हिंदी अर्थ

  • दिल का हाल दिल ही को मालूम है, दिल की ख़ाहिश का दूसरे को इलम नहीं, अंदर की तकलीफ़ का किसी को इलम नहीं होता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل کی دِل جانے)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل کی دِل جانے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words