تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"غَرِیب" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں غَرِیب کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
غَرِیب کے اردو معانی
صفت، واحد
- مسافر، پردیسی، اجنبی، بے وطن
-
مفلس، نادار، محتاج، بے سر و سامان
مثال • سرکار غریب لوگوں کی مدد کے لیے کوشش کر رہی ہے
- (مجازاً) بیکس، بیچارہ، مجبور
- مسکین، عاجز، بے ضرر، بے زبان
- سیدھا سادھا، جو شریر نہ ہو
- نادر، عجیب، انوکھا، اچنبھے والا
- نامانوس، جس کا استعمال کم ہو بالخصوص لفظ
- (اصول حدیث) وہ حدیث جس کا راوی ایک ہو یا سلسلۂ اسناد میں جیسے کسی ایک راوی سے دوسرے راوی کو اور دوسرے سے تیسرے راوی تک پہنچایا گیا ہو
شعر
بچوں کی فیس ان کی کتابیں قلم دوات
میری غریب آنکھوں میں اسکول چبھ گیا
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا
رنگ دیکھو غریب خانے کا
ایک بوسے کے بھی نصیب نہ ہوں
ہونٹھ اتنے بھی اب غریب نہ ہوں
تم سن کے کیا کرو گے کہانی غریب کی
جو سب کی سن رہا ہے کہیں گے اسی سے ہم
پہلو میں میرے دل کو نہ اے درد کر تلاش
مدت ہوئی غریب وطن سے نکل گیا
Urdu meaning of Gariib
- Roman
- Urdu
- musaafir, pardesii, ajnabii, bevtan
- muflis, naadaar, muhtaaj, be sar-o-saamaan
- (majaazan) bekas, bechaaraa, majbuur
- miskiin, aajiz, bezrar, bezbaan
- siidhaa saadhaa, jo shariir na ho
- naadir, ajiib, anokhaa, achambhe vaala
- naamaanuus, jis ka istimaal kam ho bilaKhsuus lafz
- (usuul-e-hadiis) vo hadiis jis ka raavii ek ho ya silsilaa-e-asnaad me.n jaise kisii ek raavii se duusre raavii ko aur duusre se tiisre raavii tak pahunchaayaa gayaa ho
English meaning of Gariib
Adjective, Singular
- stranger, outsider, foreigner, traveller
-
poor, destitute, penurious
Example • Sarkar gharib logon ki madad ke liye koshish kar rahi hai
- poor, needy, helpless, destitute, penurious, indigent
- meek, mild, humble, lowly
- simple, modest, artless,
- strange, wonderful
- archaic, rare, uncommon (esp.word )
- (Hadith) strange or scarce Hadith
ग़रीब के हिंदी अर्थ
विशेषण, एकवचन
-
यात्री
उदाहरण • सरकार ग़रीब लोगों की मदद के लिए कोशिश कर रही है
- (अर्थात) ग़रीब, निर्धन, आश्रित, जिसके को पास कोई सामग्री और सामान न हो
- (लाक्षणिक) असहाय होने की अवस्था, बेचारा, मजबूर
- दरिद्र, तंग, जिससे कोई हानि न पहुँचे, प्रताड़ित
- सीधा-सादा, जो दुष्ट न हो
- दुर्लभ, विचित्र, अनोखा, अचंभे वाला
- जिसकी ओर रुचि और लगाव न हो, जिसका प्रयोग कम हो विशेषतः शब्द
- (उसूल-ए-हदीस) वह हदीस जिसका रावी अर्थात रिवायत करने वाला एक हो या सिलसिला-ए-अस्नाद में जैसे किसी रावी तक पहुँचाया गया हो
غَرِیب کے مترادفات
تمام دیکھیےغَرِیب کے متضادات
غَرِیب سے متعلق کہاوتیں
غَرِیب کے قافیہ الفاظ
غَرِیب سے متعلق دلچسپ معلومات
لفظ 'غریب' کے اردو میں کتنے ہی معنی اور روپ ہیں۔ اردو اور ہندی میں عام طور پر اس کا مطلب ہے، 'مفلس' لیکن داغ نے اسے مسکین کے معنی میں بھی اپنے اس شعر میں کس طرح باندھا ہے۔ پوچھو جناب داغ کی ہم سے شرارتیں کیا سر جھکائے بیٹھے ہیں حضرت غریب سے عربی میں اس کا مطلب ہے 'عجیب یا نادر' جس کی جڑ ہے تین حروفی لفظ 'عجب'۔ 'عجیب و غریب' کی ترکیب بھی اردو میں جانی پہچانی ہے۔ میوزیم کو ہم عجائب گھر بھی کہنے لگے۔ لیکن فارسی میں اس کے معنی ہیں اجنبی یا پردیسی۔ 'غریب الوطن' یعنی پردیسی، مسافر، بے گھرا اردو نثر و نظم میں بہت عام ہے۔ حفیظ جونپوری کا یہ شعر بہت مشہور ہے . بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاوں گھنی ہوتی ہے ہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
مصنف: عذرا نقوی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
غَرِیبِ شَہْر
پردیسی، مسافر، وہ شخص جو کسی شہر میں مسافر کی حیثیت رکھتا ہو یا عام لوگوں میں اجنبی ہو
غَرِیب حَرام زادَہ
وہ شخص جس کی صورت تو مسکینوں کی سی ہو اور افعال بدذاتوں کے سے ، مسمسی صورت کا آدمی ، گربۂ مسکین .
غَرِیب نے روزے رَکھے دِن بَڑے ہو گَئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیرتی ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی سَلْہَج
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی سَرْہَج
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
غَرِیبوں نے روزے رَکھے، دِن بَڑے ہو گَئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیر لیتی ہے
غَرِیبوں نے روزے رَکھے، دِن بَڑے ہوئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیر لیتی ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی بھابی
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
غَرِیب کی جورُو سَب کی بھابی
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
غَرِیب کو مارا تو نَو مَن چَرْبی نِکْلی
(طنزاً) اس شخص کے لیے مستعمل جو غریب بنتا ہو اور دراصل غریب نہ ہو
غَرِیب تیرے تِین نام ، جُھوٹا ، پاجی ، بے اِیمان
غریب کو لوگ حقارت سے یاد کرتے ہیں ؛ غریب کی ہمیشہ ہر طرح کی بے عزّتی ہوتی ہے .
غَرِیبوں نے روزے رَکھے، دِن بَڑے آ گَئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیر لیتی ہے
غریب کی جوانی، گرمی کی دھوپ، جاڑے کی چاندنی اکارت جائے
ان چیزوں کا کوئی لطف نہیں اٹھاتا، ضائع جاتی ہیں
غَریب نے روزے رَکھے دِن بَڑے آئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیرتی ہے
غریب کی جوانی، گرمی کی دھوپ، جاڑے کی چاندنی اکارت جاتی ہے
ان چیزوں کا کوئی لطف نہیں اٹھاتا، ضائع جاتی ہیں
غرِیب کی جورُو سَب کی سرہج، ٹھاڑے کی جورُو سَب کی دادی
غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tajviiz
तज्वीज़
.تَجْوِیز
scheme, plan, opinion
[ Sakina ne shadi ki tajwiz inkisari ke sath qubul kar li ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'imaarat
'इमारत
.عِمارَت
building, house, shop
[ Tanha aadami imarat kaise tamir kar sakta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baiza
बैज़ा
.بَیضَہ
egg, ovum
[ Baiza se jandar ki paidawar hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mutanaaza'a
मुतनाज़'आ
.مُتَنازَعَہ
disputed
[ Har mutanaaza muaamle par kuchh kahne se pahle Fikr Sahab do-tin martaba sochte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bar-aamad
बर-आमद
.بَرْ آمد
(stolen or concealed substance) recovery
[ Police ne chori kiye gaye lakhon ke zewarat bar-aamad kar liye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iqdaamaat
इक़्दामात
.اِقْدامات
endeavours, efforts, diligences
[ Hukumat ke sare iqdamat awam ki bahbud ke liye hone chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Ganiimat
ग़नीमत
.غَنِیمَت
deserving
[ Tambaku phunch gaya waisa to nahin jaisa Malwa ka umda tambaku hai magar bahut ghanimat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
riyaasat
रियासत
.رِیاسَت
state, country
[ Indonesia ki riyasat Jakarta, Java mein majud hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ha.ngaama-aaraa.ii
हंगामा-आराई
.ہَنگامَہ آرائی
noise and din
[ Mutanaza bill ko lekar Qanun-Saz Majlis (Legislative committee) mein khub hangama-arayi hui ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
darbaar
दरबार
.دَرْبار
royal court or audience hall, court of a noble, hall of audience, holding of a court, levee, court, durbar
[ Badshahon ke darbar mein riaya bhi maujood hoti thi aur badshah sabki mushkilen sunta tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (غَرِیب)
غَرِیب
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔