تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گھائی" کے متعقلہ نتائج

گھائی

دو انگلیوں کے درمیان جڑ کی جگہ، انگھوٹھے اور انگلی کے درمیان کا زاویہ

گھائِیل ہونا

۔۱۔ زخمی ہونا۔ مجروح ہونا۔ ۲۔(کنایۃً) عاشق ہونا۔

گھائی پَکْنا

ہاتھ یا پیر کی دو انگلیوں کے جوڑ کی جگہ پر زخم آنا یا مواد پڑنا

گھائی چَلْنا

گھائی کا دان٘و استعمال کرنا ، مخصوص ضرب لگانا.

گھائی کھولْنا

دانوں لگانا ، چال چلنا ، ضرب لگانا.

گھائی بَتانا

فریب دینا، دھوکا دینا، جعل سازی کرنا

گھائی مائیں کَر دینا

۔ (گھائیں۔ (ھ) ۔ (عم۔ عو) طرف جانب) (ہندو) ۱۔اِدھر اُدھر کردینا۔ اڑا دینا۔ غائب کردینا۔ ۲۔ٹال دینا۔

گھائی کی میری، تَوے کی تیری

بہت فائدہ میرا اور تھوڑا تیرا

گھائیں گھائیں تورا منہا باجے مورا

عورت اپنے خاوند کی آشنا سے کہتی ہے کہ وہ ظاہر طور پر میرا ہے، خفیہ طور پر تو اس نے اس سے یارانہ کر لیا تو کیا ہوا

گھائیں گھائیں

خفیہ طور پر، پوشیدگی میں

گھائِیں

(پورب) طرف ، جانب ؛ ساتھی ، ہمراہی ، مددگار ، جانب دار ، طرف دار.

گھائِیا

دھوکا دینے والا ، جُل دینے والا ، فریبی ، دغا باز.

گھائِیاں بَتانا

دھوکا دینا، جھانسا دینا، فریب دینا

گھائِیاں اُڑانا

(پٹے بازی) مخصوص ضربیں (گھائیاں) لگانا.

گھائِیں ماِئیں کَرْنا

اِدھر اُدھر کردینا ، غائب کردینا ، چرا لینا.

گھائِیاں

گھائی کی جمع، تراکیب میں مستعمل

گھائِیں ماِئیں کَر دینا

اِدھر اُدھر کردینا ، غائب کردینا ، چرا لینا.

اُڑان گھائی

جواری کا دھوکا دینے کےلیے انگلیوں کی گھائی میں کوڑی کو دبا کر چھوڑنے کا عمل، مجازاً: مکر و فریب، چھل بل، دھوکا دھڑی

اُڑَن گھائی

رک : اُڑن گھائی / گھائیاں.

اُلْٹی گھائی کاٹنا

(سپہگری) حریف کے حملے کا توڑ کرنا، جوابی حملہ کرنا ، حریف کو غچّا دینا

اُڑان گھائی بَتانا

فریب دینا، فقروں میں اُڑانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں گھائی کے معانیدیکھیے

گھائی

ghaa.iiघाई

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: اصطلاحاً دباغت کاشتکاری پورب

گھائی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • دو انگلیوں کے درمیان جڑ کی جگہ، انگھوٹھے اور انگلی کے درمیان کا زاویہ
  • باغبانی زیادہ پھلے ہوئے درخت کی کمزور شاخوں کو سہارنے والی لکڑی جو بطور آڑ لگائی جائے، جیلن، چُلی، سہار
  • (پٹے بازی) چھے مخصوص ضربوں کا نام جو تلوار یا لکڑی سے حریف کے جسم کے کسی حصے پر ترتیب وار لگائی جائیں
  • زخم، گھاؤ
  • (کاشت کاری) گاہنے کا عمل، اُگانے کا کام
  • (دباغت) موٹھ، آنت سوتنے اور صاف کرنے کا بانس کا چھوٹا نلوا
  • وہ زاویہ جو درخت کے تنے اور شاخ سے پیدا ہوتا ہے
  • وہ دھوکا جو پٹے باز اپنے حریف کو دیتا ہے جیسے سر کا وار دکھایا اور پاؤں پر ضرب لگائی، مطلق فریب، جُل، دھوکا، مغالطہ
  • کسی مشین یا پیچ کے سلسلہ وار نقطوں یا خطوط کا درمیانی فاصلہ (مثلاً دندانے دار پہیے کے دندانوں کے درمیان کا فصل)
  • ڈھلان یا جھکاؤ کا درجہ، ڈھال
  • (پورب) پانچ کا مجموعہ، پنجہ، پانچ عدد
  • چولہے کا وہ حصہ جہاں روٹی سینکی جاتی ہے، بغلی

شعر

English meaning of ghaa.ii

Noun, Feminine

  • the angle or space at the junction of two fingers or toes
  • cudgeling, a specific stroke in cudgeling
  • fraud, cheating, misguiding, stratagem
  • the angle formed by a branch with the trunk of a tree, the spare at the root of the branch
  • the hob of the oven (on which the bread is baked)
  • the number five, an aggregate of five

घाई के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ओर, तरफ़
  • दो चीज़ोंं के बीच की जगह, अवकाश,
  • दो उँगलियों के बीच की संधि, अंटी
  • कोई ऐसा कोना जहाँ दो रेखाएँ आकर मिलती हों , जैसे पौधे की पेड़ी और डाल के बीच की घाई
  • अँगीठी के ऊपरी सिरे का उभार,
  • चूल्हे का वो हिस्सा जहां रोटी सेंकी जाती है, बग़ली
  • चोट लगने से होने वाला घाव, ज़ख़्म
  • पाँच वस्तुओं का समूह।
  • अघात, प्रहार, वार, फ़रेब, दग़ा,
  • वो धोका जो पट्टे बाज़ अपने दुश्मन को देता है जैसे सर का वार दिखाया और पांव पर वार किया ,

گھائی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گھائی)

نام

ای-میل

تبصرہ

گھائی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words