تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَزاری" کے متعقلہ نتائج

ہَزاری

ہزار آدمیوں کا افسر ؛ امراء کا ایک مرتبہ ؛ بلند منصب شخص نیز امیر کبیر شخص ، صاحب حیثیت و وجاہت (بازاری کے مقابل)

ہَزاری جی

(احتراماً) شاہی عہدے دار کو مخاطب کرنے کا کلمہ

ہَزاری روزَہ

ماہِ رجب کی ستائیسویں تاریخ کا روزہ (بعض کے نزدیک اس کے رکھنے سے ہزار روزے کا ثواب ملتا ہے)

ہَزاری عُمْر

ایک ہزار سال کی زندگی ، ہزار سال کی عمر ؛ (کنایتہ) بہت لمبی عمر ، طویل عمر

ہَزاری بَزاری

امیر غریب، ادنیٰ و اعلیٰ، فوجی اور شہری؛ ہر قسم کے لوگ، خاص اور عام لوگ، بڑے چھوٹے، مال دار اور غریب لوگ

ہَزاری عُمْر ہو

دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو

ہَزاری مَنْصَب

شاہی زمانے کا ایک عہدہ، جو ماتحت فوج کی تعداد کے لحاظ سے ہوتا تھا، جیسے : ہزاری، پنج ہزاری، ہفت ہزاری

ہَزاری کا راچھ ہے

بڑا شریر ہے ، بدذات ہے ؛ حیلہ باز ہے ؛ ہوشیار ہے

چار ہَزاری

مغلیہ عہد کا ایک عہدہ

یَک ہَزاری

ایک ہزار والا ، جس کے ایک ہزار ماتحت ہوں ؛ ایک شاہی عہدہ ، وہ فوجی منصب دار جس کی نگرانی میں ایک ہزار سوار یا پیادے ہوں ، شاہی زمانے میں فوجی افسروں کا ایک عہدہ جس میں ایک ہزار سوار یا پیادے ماتحتی میں ہوتے تھے ۔

چَہار ہَزاری

رک : چار ہزاری ؛ مغلیہ عہد کا ایک عہدہ .

دو ہَزاری

دو ہزار سواروں کا سالار، برصغیر میں مسلمانوں کی حکومت کا ایک منصب، عہدہ

آٹھ ہَزاری

رک: ہشت ہزاری جو زیادہ مستعمل ہے.

نُہ ہَزاری

(شاہی زمانے میں) وہ ارکان سلطنت جن کو نو ہزار سواروں کے رکھنے کی اجازت ہوتی تھی ؛ ایک منصب ، منصب نو ہزاری ۔

سات ہَزاری

شاہی دور کا ایک منصب ، بادشاہت کے زمانے کا عہدہ.

بَست ہَزاری

عہدِ مغلیہ کے وہ امرا جنہیں بیس ہزار فوج رکھنے کا اختیار ہوتا تھا

چَھ ہَزاری

شاہی عہد کا ایک منصب ، شش ہزاری.

ہَفْت ہَزاری

شاہان مغلیہ کے زمانے کا ایک بڑا عہدہ، سات ہزار فوج کی سرداری، مغلیہ دربارکا بڑا عہدے دار، سات ہزار فوج کا سردار، نیز امیر کبیر، صاحب ثروت

باوَن ہَزاری

(برِصغیر میں) شاہی زمانے کا ایک منصب دار جس کے تحت باون ہزار سپاہیوں کا رسالہ ہوتا تھا اور جو نہایت معزز اور با اختیار سمجھا جاتا تھا

بِیس ہَزاری

(ہندوستان کی مغل حکومت میں) ایک منصب نیز منصب دار جو بیس ہزار فوج کا سالار اور چار کروڑ کا تنخواہ دار ہوتا تھا؛ بست ہزاری (رک).

دَہ ہَزاری

عہد اکبر شاہی کا ایک منصب جس کے تحت دس ہزار سپاہی ہوتے تھے

ہَشْت ہَزاری

(کشتی) پہلوان جو ہر روز کسی ورزش کو آٹھ ہزار دفعہ کرے

سِہ ہَزاری

مُغلیہ عہد کے ایک عہدے کا نام ، اس کے ماتحت تین ہزار سپاہی ہوا کرتے تھے.

دَس ہَزاری

رک : دہ ہزاری.

شَس ہَزاری

ایک منصب دار جس کے ماتحت چھ ہزار سپاہی ہوا کرتے تھے .

پَنْج ہَزاری

مغل عہد کا ایک بہت بڑا عہدہ، عہد شاہی کا ایک منصب جس میں بعض حوالوں کے مطابق ۲۶ ہزار ۵ سو سے ۲۶ ہزار ۸ سو تک ماہانہ تنخواہ ملتی تھی یعنی ۳ ہزار سے آگے دوسرا درجہ تھا.

پانچ ہَزاری

رک : پنجہزاری.

پَنْدَرَہ ہَزاری

شاہی زمانے کا ایک منصب جس میں تین کرور تنخواہ ملتی تھی

دو نِیم ہَزاری

پانچ سو سوار کا سالار .

مَنصَب ہَزاری

ایک ہزار سپاہیوں کے سالار کا عہدہ جو عہد وسطیٰ کے ہندوستان میں راءج تھا

تِین ہَزاری پانچ صَدی

مغل بادشاہوں کے زمانے کا ایک عہدہ.

یا جائے ہَزاری یا جائے بازاری

میلے تماشے میں یا تو امیر آدمی جائے کہ میلے کی سیر کرے یا فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے ، میلوں ٹھیلوں میں یا تو امیر جاتے ہیں یا اوباش لوگ

یا جائے ہَزاری یا جائے بَزاری

۔میلے تماشے میں یا توآمیر آدمی جائے کہ میلےکی سیر کرے۔ فقیر جائے کہ سیر کرنے کے علاوہ کچھ مانگ بھی لائے۔

ما پَسَنْہاری بَھلی، باپ ہَفْت ہَزاری بُرا

ماں کی محبّت باپ سے زیادہ ہونے کی نسبت بولتے ہیں، ما تو پسنہاری بھی پرورش کر لیا کرتی ہے باپ خبر بھی نہیں لیتا.

ماں پِسَنْہاری بَھلی، باپ ہَفْت ہَزاری بُرا

ماں کی محبت باپ سے زیادہ ہوتی ہے

باہَر مِیاں ہَفْت ہَزاری گَھر بیوی فاقوں ماری

میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے

مِیاں باہَر پَنج ہَزاری ، بِیوی گَھر میں قَحْط کی ماری

(عور) میاں باہر عیش کررہے ہیں بیوی گھر میں مصیبت جھیل رہی ہے ؛ رک : باہر میاں ہفت ہزاری ، گھر میں بیوی فاقوں ماری جو زیادہ مستعمل ہے

دادا تیرا ہَفْت ہَزاری، باوا تیرا صُوبَہ داری، ماں تیری سَدا سُہاگَن بیٹا بَرخورْدار

ایسے شخص کی نسبت کہتے ہیں جو ہر طرح صاحب نصیب ہو .

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَزاری کے معانیدیکھیے

ہَزاری

hazaariiहज़ारी

اصل: فارسی

وزن : 122

موضوعات: بازاری

ہَزاری کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ہزار سے نسبت رکھنے والا ؛ (مجازاً) ہزار داغوں والا ، بہت دھبوں والا
  • ہزار آدمیوں کا افسر ؛ امراء کا ایک مرتبہ ؛ بلند منصب شخص نیز امیر کبیر شخص ، صاحب حیثیت و وجاہت (بازاری کے مقابل)
  • شاہی زمانے میں فوجی افسروں کا ایک عہدہ چس میں ایک ہزار سوار یا پیادے ماتھتی میں ہوتے تھے .
  • ایک ہزار سال کی مدت کا
  • ایک ہزار سپاہ کا سردار ۔
  • ہزار آدمیوں کی پلٹن
  • علاقہ ہزارہ (رک) سے متعلق یا منسوب نیز ہزارہ کا باشندہ
  • فوجی ، سپاہی
  • فاحشہ کا بیٹا
  • پہلوانوں کی اصطلاح میں ایک ایسا پہلوان جو دن میں ہزار مرتبہ تختہ شلنگ (چھلانگ لگانے کے تختے) کی ورزش کرتا ہے
  • شاہی زمانے میں عہدوں کے ساتھ استعمال ہوتا تھا ؛ جیسے : پنج ہزاری
  • شہزادے کو سونے میں تولا گیا ۔۔۔۔۔ دس ہزاری ذات اور چار ہزاری سوار منصب عطا ہوا
  • ایک ہزار سال کی تقویمی مدت ، ایک ہزاری کا عرصہ ، ہزاریہ

شعر

English meaning of hazaarii

Noun, Masculine

  • of or relating to thousand
  • chiliarch, holder of a fief for thousand soldiers
  • command of thousand soldiers

Adjective

  • respectable, having a high status
  • a millennium

हज़ारी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हज़ार सिपाहियों का सरदार
  • मुगल शासन में सरदारों को दिया जाने वाला एक ओहदा।

विशेषण

  • एक हज़ारवाला, एक हज़ार से । सम्बन्धित ।।
  • एक हज़ारवाला, एक हज़ार से । सम्बन्धित ।।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَزاری)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَزاری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words