تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جھوٹے" کے متعقلہ نتائج

جھوٹے

جھوٹا کی جمع یا مغّیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، جھوٹوں

جھوٹے

جھوٹا (و مج) کی جمع یا مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

جھوٹے کو گَھر تَک پَہُنْچانا

جُھوٹے سَہْر

وہ کھپرے جیسے نشان جو سان٘پ یا آبی جانوروں کی پیٹھ پر ہوتے ہیں ، وہ سن٘ے نُما چُنّٹ جو بظاہے کھپرے نظر آتی ہے.

جُھوٹے مُنْھ ہے

رک : جھوٹوں.

جھوٹے منہ پوچھنا

برائے نام پوچھنا، بد دلی سے پوچھنا

جُھوٹے کے گَھر تَک پَہُنچْنا

جھوٹے کے جھوٹ کی تحقیق کر کے اسے شرمندہ کرنا

جُھوٹے کے گَھر تَک ہو آنا

جھوٹے کے جھوٹ کی تحقیق کر کے اسے شرمندہ کرنا

جُھوٹے کو حَد تَک پَہُنچانا

جھوٹے کو قایل کرنا ، جھوٹے کا جھوٹ ثابت کر دینا

جُھوٹے ہاتھ کُتّا نَہ مارْنا

بہت زیادہ کنجوس ہونا، انتہائی بخیل ہونا

جُھوٹے مُنھ بھی نَہ پُوچْھنا

رک : جھوٹوں نہ پوچھنا ، مطلق توجہ نہ دینا ، یکسر بے رُخی برتنا.

جھوٹے نوچْنا

عورت کے سر کے بال نوچنا ، بال کھسوٹنا

جُھوٹے پَر خُدا کی لَعْنَت

(بد دعا کے طور پر بولتے ہیں) جو جھوٹ بولے اس کا ستیا ناس ہو

جُھوٹے کے پانو کَہاں ہوتے

جھوٹے آدمی میں دلیری نہیں ہوتی ، جھوٹا آدمی جلد گھبرا جاتا ہے

جُھوٹے کے مُنہ میں گُو

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کے پانو کَب ہَیں

رک : جھوٹ کے پان٘و کہاں.

جُھوٹے کے پانو نَہِیں ہوتے

جھوٹے آدمی میں دلیری نہیں ہوتی ، جھوٹا آدمی جلد گھبرا جاتا ہے

جُھوٹے کا مُنہ کالا، سَچے کا بول بالا

جھوٹا ہر جگہ بے عزّت ہوتا ہے اور سچّے کی ہر جگہ عزّت ہوتی ہے

جُھوٹے کے مُنھ میں بُو آتی ہے

جھوٹا خود بخود پہچان لیا جاتا ہے ، جھوٹ کی مذمّت میں کہتے ہیں.

جُھوٹے کے مُنہ میں گُہ

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کے مُنہ میں گُوہ

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کی نَہِیں باہوڑْتی

جھوٹے کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی

جھوٹے کَھسوٹْنا

عورت کے سر کے بال نوچنا ، بال کھسوٹنا

جُھوٹے مَر گَئے تَمھیں تَپ بھی نَہ آئی

جھوٹے کو طنزاً کہتے ہیں

جُھوٹے مُوٹ

رک : جھوٹ موٹ.

جُھوٹے مُنھ

جُھوٹے بازی

دروغ گوئی ، جھوٹ.

جُھوٹے کوئِلے

ایسے کوئلے جو اچھی طرح سلگے نہ ہوں اور جلد بُجھ جائیں ، ناقص کوئلے

جُھوٹے بَرتَن

وہ برتن جس میں کھانا کھایا گیا ہو یا پکایا گیا ہو اور بعد میں صاف نہ کیا گیا ہو.

جھوٹے کے ساتھ دوستی کیا لنگڑے کا ساتھ کیا، بہرے سے بولنا کیا گونگے کی بات کیا

ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں

جُھوٹے کی کُچھ پَت نَہیں سَجَن جُھوٹ نَہ بول، لَکھ پَتی کا جُھوٹ سے دو کوڑی ہو مول

جھوٹے کی کوئی وقعت نہیں ہوتی

جُھوٹے جَگ پَتْیائے

جھوٹے لوگوں کو دھوکا دے لیتے ہیں ؛ جھوٹے پر لوگ اعتبار کر لیتے ہیں

جُھوٹےکی کیا دوسْتی ، لَنگْڑے کا کیا ساتھ ، بَہْرے سے کیا بولْنا ، گُونگے کی کیا بات

یہ سب باتیں فضول ہیں

جُھوٹے پَر آسْمان پَھٹے

(بد دعا کے لیے بولتے ہیں) جو جھوٹ بولتا ہے غارت ہو جائے

جُھوٹے پَر خُدا کی مار

(بد دعا کے طور پر بولتے ہیں) جو جھوٹ بولے اس کا ستیا ناس ہو

جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے

جھوٹے کے سامنے سچے کی بات نہیں چلتی، جھوٹا آدمی کبھی قایل نہیں ہوتا

جُھوٹے گَھر کو گَھر کَہیں اور سانچے گَھر کو گور ، ہَم چَلیں گَھر آپْنے اَور لوگ مَچاویں شور

اصل گھر تو قبر ہے ، آدمی مر جاتا ہے تو لوگ خواہ مخواہ شور مچاتے ہیں اس وقت تو انسان اپنے اصلی گھر کو جاتا ہے

آدَر نَہ بھاؤ ، جھوٹے مال کھاؤ

قِیاس جُھوٹے ہونا

اندازے غلط ثابت ہونا.

موٹے جھوٹے

کم قیمت، ادنیٰ قسم کے، گھٹیا (کپڑے وغیرہ)

ہاتھ پاؤں جُھوٹے پَڑنا

ہاتھ پانو کا ناکارہ ہو جانا ، ہاتھ پانو کا بیکار ہو کر کام نہ کرنا

ہاتھ کے جُھوٹے بیر نَہ کھانا

رک : ہاتھ کے بیر نہ کھانا ۔

آدَر نَہ بھاو جُھوٹے مال کھاؤ

کم عزت آدمی یا کمینہ اگر بے ایمانی کرے تو اس کی عزت میں کچھ فرق نہیں آتا

ہاتھ پاؤں جُھوٹے پَڑ جانا

۔ہاتھ پاؤں کا بیکار ہوجانا کہ خواہش کے مطابق کام نہ کریں۔

ہاتھ پاؤں جُھوٹے پَڑ جانا

ہاتھ پانو کا ناکارہ ہو جانا ، ہاتھ پانو کا بیکار ہو کر کام نہ کرنا

بَھنگی کی ذات کیا جھوٹے کی بات کیا

جس طرح بھنگی کی ذات بہت ادنیٰ ہے اسی طرح جھوٹے کی بات کا کچھ اعتبار نہیں ہوسکتا

جُھجُّو جُھوٹے جُھجُّو جُو

رک: جُھجُّو جُو / جُھو.

سَچّےکی باوَڑے، جُھوٹے کی ناباوَڑے

سچّا آدمی کامیاب ہوتا ہے اور جُھوتا ناکام .

سَچّا جُھوٹے کے آگے رو مَرے

جُھوٹا سچّے کو تن٘گ کرتا ہے ، جھوٹ پر جلد اعتبار آجاتا ہے .

ساجھی ساجھی مِل گَئے جُھوٹے پَڑے بَسِیٹھ

فریقین آپس میں ایک ہو گئے درمیان میں آنے والوں کو خِفَّت اُٹھانی پڑی.

سائِیں کو سانْچ پیارا، جُھوٹے کا مالِک نیارا

خُدا سچَے آدمی کو پسند کرتا ہے جُھوٹے کا مالک کوئی اور ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں جھوٹے کے معانیدیکھیے

جھوٹے

jhoTeझोटे

وزن : 22

جھوٹے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • جھوٹا (و مج) کی جمع یا مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

جھوٹے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جھوٹے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جھوٹے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone