تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے" کے متعقلہ نتائج

جھوٹے

جھوٹا کی جمع یا مغّیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، جھوٹوں

جُھوٹا

بچا کچا ، پس خوردہ ، جو کچھ کھانے پینے کے بعد چھوڑ دینے کے سبب بچ رہے نیز وہ شے جس میں سے کچھ کھا لیا ہو یا پی لیا ہو .

جُھوٹی

جھوٹا کی تانیث، تراکیب مین مستعمل

جھوٹے

جھوٹا (و مج) کی جمع یا مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

جُھٹی

جھوٹی کی تخفیف

جُھٹّا

جھوٹا

جھونٹے

جھونْٹا کی جمع یا مغیّرہ حالت تراکیب میں مستعمل

جھوٹے منہ پوچھنا

برائے نام پوچھنا، بد دلی سے پوچھنا

جھونٹی

بھینس کا مادہ بچہ جو ابھی دودھ دینے پر نہ آیا ہو

جھونٹا

پتلے اور لمبے سامانوں کی اتنی مقدار جو ایک بار میں ہی ہاتھ میں آ جائے

جُھوٹے مُنْھ ہے

رک : جھوٹوں.

جُھوٹے کی نَہِیں باہوڑْتی

جھوٹے کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی

جُھوٹے جَگ پَتْیائے

جھوٹے لوگوں کو دھوکا دے لیتے ہیں ؛ جھوٹے پر لوگ اعتبار کر لیتے ہیں

جُھوٹے کے مُنہ میں گُہ

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کے مُنہ میں گُوہ

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کے پانو کَہاں ہوتے

جھوٹے آدمی میں دلیری نہیں ہوتی ، جھوٹا آدمی جلد گھبرا جاتا ہے

جُھوٹے کے پانو کَب ہَیں

رک : جھوٹ کے پان٘و کہاں.

جُھوٹے کے پانو نَہِیں ہوتے

جھوٹے آدمی میں دلیری نہیں ہوتی ، جھوٹا آدمی جلد گھبرا جاتا ہے

جُھوٹے مُنھ بھی نَہ پُوچْھنا

رک : جھوٹوں نہ پوچھنا ، مطلق توجہ نہ دینا ، یکسر بے رُخی برتنا.

جُھوٹے پَر خُدا کی لَعْنَت

(بد دعا کے طور پر بولتے ہیں) جو جھوٹ بولے اس کا ستیا ناس ہو

جُھوٹے کو حَد تَک پَہُنچانا

جھوٹے کو قایل کرنا ، جھوٹے کا جھوٹ ثابت کر دینا

جُھوٹے کے مُنہ میں گُو

کسی بات میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں یا طنز اور ملامت کے موقع پر دوسرے کے لیے بھی کہ دیتے ہیں ، مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا برابر ہے

جُھوٹے کا مُنہ کالا، سَچے کا بول بالا

جھوٹا ہر جگہ بے عزّت ہوتا ہے اور سچّے کی ہر جگہ عزّت ہوتی ہے

جُھوٹے کے مُنھ میں بُو آتی ہے

جھوٹا خود بخود پہچان لیا جاتا ہے ، جھوٹ کی مذمّت میں کہتے ہیں.

جُھوٹے پَر خُدا کی مار

(بد دعا کے طور پر بولتے ہیں) جو جھوٹ بولے اس کا ستیا ناس ہو

جھوٹے کے ساتھ دوستی کیا لنگڑے کا ساتھ کیا، بہرے سے بولنا کیا گونگے کی بات کیا

ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں

جُھوٹے کی کُچھ پَت نَہیں سَجَن جُھوٹ نَہ بول، لَکھ پَتی کا جُھوٹ سے دو کوڑی ہو مول

جھوٹے کی کوئی وقعت نہیں ہوتی

جھوٹے کو گَھر تَک پَہُنْچانا

جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے

جھوٹے کے سامنے سچے کی بات نہیں چلتی، جھوٹا آدمی کبھی قایل نہیں ہوتا

جُھوٹے کے گَھر تَک پَہُنچْنا

جھوٹے کے جھوٹ کی تحقیق کر کے اسے شرمندہ کرنا

جُھوٹےکی کیا دوسْتی ، لَنگْڑے کا کیا ساتھ ، بَہْرے سے کیا بولْنا ، گُونگے کی کیا بات

یہ سب باتیں فضول ہیں

جُھوٹے مُنھ

جُھوٹے مَر گَئے تَمھیں تَپ بھی نَہ آئی

جھوٹے کو طنزاً کہتے ہیں

جُھوٹے مُوٹ

رک : جھوٹ موٹ.

جُھوٹے بازی

دروغ گوئی ، جھوٹ.

جُھوٹے سَہْر

وہ کھپرے جیسے نشان جو سان٘پ یا آبی جانوروں کی پیٹھ پر ہوتے ہیں ، وہ سن٘ے نُما چُنّٹ جو بظاہے کھپرے نظر آتی ہے.

جُھوٹے ہاتھ کُتّا نَہ مارْنا

بہت زیادہ کنجوس ہونا، انتہائی بخیل ہونا

جُھوٹے پَر آسْمان پَھٹے

(بد دعا کے لیے بولتے ہیں) جو جھوٹ بولتا ہے غارت ہو جائے

جُھوٹے کوئِلے

ایسے کوئلے جو اچھی طرح سلگے نہ ہوں اور جلد بُجھ جائیں ، ناقص کوئلے

جُھوٹے کے گَھر تَک ہو آنا

جھوٹے کے جھوٹ کی تحقیق کر کے اسے شرمندہ کرنا

جُھوٹے بَرتَن

وہ برتن جس میں کھانا کھایا گیا ہو یا پکایا گیا ہو اور بعد میں صاف نہ کیا گیا ہو.

جُھوٹے گَھر کو گَھر کَہیں اور سانچے گَھر کو گور ، ہَم چَلیں گَھر آپْنے اَور لوگ مَچاویں شور

اصل گھر تو قبر ہے ، آدمی مر جاتا ہے تو لوگ خواہ مخواہ شور مچاتے ہیں اس وقت تو انسان اپنے اصلی گھر کو جاتا ہے

جُھوٹائی

جھوٹ ، کذب ، دروغ ، غلطی ، جھوٹ ہونے کی حالت و کیفیت .

جُھوٹا پڑنا

دروغ گو یا وعدہ خلاف ٹھہرنا

جھونٹے پَکَڑنا

رک : جھونْٹا پکڑنا

جُھوٹی دَسْتاویز بَنانا

دستاویز کا کُل کا یا جزو بدنیتی یا فریب سے بنانا اس پر دستط کرنا یا مہُر کرنا .

جُھوٹی بات بَناوے پانی میں آگ لَگاوے

نہایت چالاک اور عیار کی نسبت بولتے ہیں کہ جھوٹی بات بنا کر دھوکا دیتا ہے .

جھونٹے پَکَڑ کَر کِھینْچْنا

ذلیل کرنا ، مزا دینا

جھونٹے پَکَڑ کَر گَھسِیٹنْا

ذلیل کرنا ، مزا دینا

جُھوٹی زَبان دینا

جھوٹا وعدہ کرنا .

جُھوٹا جُھوٹ بولا سَچّے کی گانڈ پَھٹی

جھوٹے کے سامنے سچے کی بات نہیں چلتی جھوٹا آدمی قایل نہیں ہوتا .

جُھوٹی سَچّی ہانکنا

رل : جھوٹی سچی اُڑانا .

جَھٹی

جھاڑ، چھوٹا درخت، جھاڑی

جَھٹے

لاحاصل، جھوٹ موٹ، خواہ مخواہ ، بے فائدہ.

جھونٹے نوچْوانا

جھونْٹے نوچنا (رک) کاتعدیہ

جھونٹے نُچْوانا

جھونْٹے نوچنا (رک) کاتعدیہ

جھونٹے کَھسُٹْوانا

جھونْٹے کھسوٹنا (رک) کا تعدیہ ؛ بے عزتی کروانا ؛ مار کھانا ، سزا پانا ، روکین تو بیوی سے جھونٹے کھسٹوائیں

جھوٹے نوچْنا

عورت کے سر کے بال نوچنا ، بال کھسوٹنا

جُھوٹی سَچّی لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کے کان بھرنا تہمتیں لگانا .

جُھوٹا بھی کھائے مِیٹھے کے لالَچ

مکروہ چیز کسی مزے کی خابر کھائی جاتی ہے ، انسان کوئی تکلیف اٹھاتا با برا کام یا بری بات کرتا ہے تو ہم کسی فاعدے یا لالچ کے لیے .

اردو، انگلش اور ہندی میں جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے کے معانیدیکھیے

جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے

jhuuTe ke aage sachchaa ro mareझूटे के आगे सच्चा रो मरे

ضرب المثل

جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے کے اردو معانی

  • جھوٹے کے سامنے سچے کی بات نہیں چلتی، جھوٹا آدمی کبھی قایل نہیں ہوتا

English meaning of jhuuTe ke aage sachchaa ro mare

  • a liar is never convinced

झूटे के आगे सच्चा रो मरे के हिंदी अर्थ

  • झूटे के सामने सच्चे की बात नहीं चलती, झूटा आदमी कभी क़ायल नहीं होता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جُھوٹے کے آگے سَچّا رو مَرے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone