تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَیا" کے متعقلہ نتائج

کَیا

(استفسارِ امر کے لیے) آیا ، چہ.

کَیا ہی

(اظہار کثرت و افراط کے لیے مستعمل) بہت ہی، بکثرت، بہت زیادہ، بے حساب

کَیا ہے

کیاچیز ہے، اصلاّ کیا ہے

کَیا کَہِیے

(مجبوری اور بے بسی کے لیے) کچھ نہیں کہہ سکتے ، جانے دیجیے.

کَیا ہوتا

کیا اثر ہوتا، کیا فائدہ ہوتا، کچھ بھی نہ ہوتا، ذرا اثر نہ کرتا

کَیا کَرْنا

کوئی قصور نہیں ، کوئی خطا نہیں ، کچھ نہیں کیا.

کَیا مِلے گا

کیا فائدہ ہو گا ، کیا حاصل ہوگا.

کَیا مَعْنے

بے معنی ، بے کار ، مہمل.

کَیا کَہْنا ہے

(تحسین نیز طنز کے لئے مستعمل) سبحان اللہ، واہ واہ، کوئی جواب نہیں، بہت خراب ہے، بہت خوب ہے، کیا بات ہے، کیا پوچھنا ہے

کَیالْیَہ

ایک مذہبی فرقہ جو افغانستان کے علاقہ بلخ میں منظّم ہوا

کَیا وَجَہ

کیا سبب ہے ، کس لیے ، کس واسطہ .

کَیا باعِث

کس لیے ، کس وجہ سے ، کس سبب سے.

کَیا بات ہے

کیا سبب ہے، کیا باعث ہے

کَیا کَم ہے

پہلے ہی بہت کچھ ہے ؛ غنیمت ہے ، کیا موجودہ ظلم کافی نہیں جو اور کرتے ہو.

کَیا حال ہے

کیسا حال ہے، اچھا ہے یا برا حال ہے، کیسی گزر رہی ہے، حال کس طرح کا ہے، اچھا یا بُرا نظام

کَیا ڈَری ہے

(عور) کیا خوف ہے ، کون سا اندیشہ ہے ، کیا ڈر ہے ، کچھ پروا نہیں.

کَیا بات رَہی

کیا آبرو رہی

کَیا گاتے ہو

کیا کھٹ راگ گاتے ہو، کیا رٹ لگائی ہے، کیا فضول بکتے ہو

کَیا آدْمی ہو

عجیب آدمی ہو ، خوب آدمی ہو (تحسین و طنز دونوں کے لیے).

کَیا بوجْھ ہے

کیا فکر ہے ، کیا پریشاننی ہے ، کیا تکلیف ہے (جب کوئی کسی کام میں مداخلت کرے تو کہتے ہیں).

کَیا پُھولا ہے

کس قدر موٹا ہو گیا ہے.

کَیا فَرْض ہے

ضروری نہیں، یہ کچھ فرض نہیں، یہ کوئی کلیہ نہیں

کَیا نَہ چاہِیے

کون سی چیز ہے جس کی ضرورت نہیں ؛ کیا کہنا ہے ، کیا بات ہے سب کچھ چاہیے ، سب ہی چیز کی ضرورت ہے ، سب کچھ موجود ہے پھربھلا کس چیز کی ضرورت ہے.

کَیا گُل پُھولا ہے

کیا فتنہ برپا ہوا ہے ، کیا طوفان اُٹھا ہے ، کیا خرابی نکلی ہے ؛ کون سی عجیب و غریب بات ظہور میں آئی ہے.

کَیانی

کیان سے منسوب، ایران کے قدیم بادشاہوں سے نسبت رکھنے والا، ایسی نایاب اور بیش قمیت شے جو بڑے بڑے سلطانوں کے لائق ہو

کَیا خُوب سَمَجْھتے ہو

بہت احمق ہو ، (آپ کے ساتھ) حماقت اور نادانی کے اظہار کے لیے بجائے ’’ آپ نہیں سمجھتے ہیں ؛ آپ بالکل نہیں سمجھتے ہیں ‘‘ مستعمل ہے.

کَیاش

رک : کیش ، نقد روپیہ پیسا.

کَیا مَزے کی بات ہے

کس قدر حیرت انگیز ہے، کس قدر پُر لطف بات ہے

کَیا بَھن٘گِیر خانَہ مَچایا ہے

کیوں فضول غل غپاڑا کر رکھا ہے.

کَیا بَڑی بات ہے

آسان ہے، مشکل نہیں

کَیا باؤلے کُتّے نے کاٹا ہے

سر نہیں پھرا ہے ، پاگل نہیں ہوں جو فضول کام کروں.

کَیا مُنھ کا نِوالَہ ہے

کیا کوئی آسان کام ہے، یہ کام مشکل ہے دیر طلب ہے، یہ کام کچھ آسان نہیں ہے

کَیاغَضَب ہو

کون سا ظلم ہو ، کیا ستم ہو جائے.

کَیا غَضَب

(بطور داد و تحسین) خوب ، غضب کے.

کَیا چوری

کیا ڈر، کوئی ڈر نہیں، کیوں لحاظ کیا جائے، کیوں چھپا جائے

کَیا اُنِھیں کے سَر ٹَیکا ہے

یہ کام اُنھیں پر موقوف نہیں ہے ، کچھ اُنھیں پر اس کام یا بات کا دارو مدار نہیں ہے.

کَیا فُوں فاں کَرتے ہو

کیا دھمکاتے ہو.

کَیا اُنِھیں کے سَر سَہْرا ہے

یہ کام اُنھیں پر موقوف نہیں ہے ، کچھ اُنھیں پر اس کام یا بات کا دارو مدار نہیں ہے.

کَیا ہِجڑوں نے راہ ماری ہے

آنے سے کیوں ڈرتے ہو، ڈرنے کی کیا بات ہے

کَیا کَر لے گا

کچھ نہیں کر سکتا ، کیا نقصان پہنچائے گا.

کَیا بات تھی

کوئی بڑی بات نہ تھی، معمولی سی بات تھی، بس ایک چھوٹی سی بات تھی

کَیا مُنْھ میں پَنْجِیری بَھری ہے

بولتے کیوں نہیں، کیوں چپ ہو

کَیا پانو میں مِہْندی لَگی ہے

بہت دھیرے چلنے پر کہتے ہیں کہ کیا پاؤں میں مہندی لگی ہے جو اتنے دھیرے چلتے ہو

کَیا حال کَرُوں

کیسا سلوک کروں ، کس طرح پیش آؤں ؛ کیسی دُرگت بناؤں.

کَیا بَنا لیں گے

کیا بگاڑ سکتے ہیں ، کچھ نقصان نہیں پہن٘چا سکتے.

کَیا بَیل چَلے گا

کیا کام آوے گا.

کَیا بِلّی نے چِھینک دِیا

تم اس کام سے کیوں باز رہے (بعض لوگ چھینک کو بدشگونی اور نحوست خیال کرتے ہیں).

کَیا مَکّھی نے چِھیْنْک دیا

یعنی کیا کوئی بد شگونی ہوئی، کیا کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ ہاتھ آ گیا، کیوں کام نہیں کرنا چاہتے

کَیا کِسی کا گَھر لے گا

کیا کنگال کر کے چھوڑے گا ، کیا سب کچھ لے لے گا.

کَیا جانے گَنوار، گُھونگَٹْوا کا یار

گن٘وار کیا جانے عشق بازی کیسے ہوتی ہے

کَیا پِدَڑی، کیا پِدْڑی کا شورْبا

بے حقیقت اور بے حیثیت شے کے لیے بولتے ہیں ، انتہائی کم حیثیت ، انتہائی بے حقیقت.

کَیا پِدّی، کیا پِدّی کا شورْبا

بے حقیقت اور بے حیثیت شے کے لیے بولتے ہیں ، انتہائی کم حیثیت ، انتہائی بے حقیقت.

کَیا چَنْدَن کی چُٹْکی کیا گاڑی بَھر کاٹھ

اچھی شئے تھوڑی سی بھی بہت سی بُری شئے سے اچھی ہوتی ہے

کَیہَری

شیر بیر.

کَیہَر

شیر بیر.

ہَرَج کَیا ہے

کیا مضائقہ ہے ، کیا برائی ہے ، کیا نقصان ہے۔

وُہ کَیا کَہیں گے

اُنہیں معلوم ہوگا تو برا مانیں گے، وہ خفا ہوں گے، وہ اچھا نہ سمجھیں گے

بُھوکا مَرْتا کَیا نَہِیں کَرْتا

مفلس آدمی ادنیٰ سے ادنیٰ کام کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے

وہ کَیا میری خالَہ کی خَل بَچّی ہے

(طنزاً) میرا اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے

مُقَدَّر میں خُدا جانے کَیا ہے

نہیں معلوم قسمت میں کیا لکھا ہے ، کیا پیش آنے والا ہے کسی کو نہیں معلوم ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کَیا کے معانیدیکھیے

کَیا

kayaaकया

اصل: ہندی

وزن : 12

موضوعات: طنزاً اظہار

کَیا کے اردو معانی

صفت

  • (استفسارِ امر کے لیے) آیا ، چہ.
  • (استفسارِ شے کے لیے ، حقیقت جاننے کے لیے) حقیقت کیا ہے ، ماہیت یا حیثیت کیا ہے.
  • (اظہارِ عظمت کے لیے) تعریف کے قابل.
  • (اظہارِ قلت کے لیے) معمولی ، خفیف ، تھوڑی سی ، کم.
  • (اظہارِ نفی کے لیے) نہیں ، کبھی نہیں.
  • (تحسین و آفریں کے لیے) خوب ، عُمدہ ، بہت اچھا.
  • (تَنفّر ، بے زاری یا لاتعلقی کا اظہار کرنا) مضائقہ نہیں ، پروا نہیں
  • (زورِ بیان کے لیے یا کسی عجیب بات کے اظہار کے لیے) بیانیہ کلمہ.
  • (طنزاً) بے حقیقت ، کچھ نہیں.
  • (کسی بات کے انحصار کے لیے) جیسے ہی ، جونہی ، چون٘کہ
  • بہت کُچھ ، سب کُچھ.
  • بے اعتباری اور بے وقعتی کے لیے.
  • بے فائدہ ، بے کار ، فضول
  • خواہ ، چاہے
  • سُنی اَن سُنی کر دینے کے موقع پر ، بطور نقل
  • غرض ، مطلب ، حاصل.
  • نہ صرف ، نہ فقط ، نہ محض.
  • کُچھ نہیں
  • کُچھ کا کُچھ ، جُدا ، الگ ، مختلف.
  • کس طرح ، کس طریقے سے ، کیسے ، کیون٘کر
  • کس قدر ، کتنا.
  • کون سا ، کون سی.
  • کیا مطلب ، کیا غرض ، کیا واسطہ.
  • کیسا ، کس طرح کا ، کس نوعیت کا.
  • کیوں ، کس لیے ، کس واسطے.
  • کیوں کر ، کیسے ، کس طرح.
  • . (اظہارِ کثرت یا شدّت کے لیے) کس قدر ، کتنا ، بہت زیادہ ، زیادہ سے زیادہ.
  • کہا ، جتایا.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

कया के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • काढ़नेवाला।
  • विपत्ति आदि से निकालने या बचानेवाला। + स्त्री० = कड़ाही।

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = काया

کَیا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words