تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چارپائی" کے متعقلہ نتائج

چارپائی

چھوٹا پلن٘گ، پلن٘گ، پلن٘گڑی، کھاٹ

چارپائی کو لات مار کے اُٹ٘ھنا

مرض الموت سے صحت یاب ہو جانا، موت کے من٘ھ سے نکل آنا، سخت بیماری سے تندرست ہو جانا، بیدار و ہوشیار ہوجانا

چارپائی توڑْنا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا، بیکار پڑے رہنا، کام کرنے سے جی چُرانا، محنت سے کترانا

چارپائی سے لَگْنا

بیماری کے سبب سوکھ کر کانٹا ہو جانا، بہت لاغر ہو جانا، اس قدر کمزور ہو جانا کہ چار پائی سے اُٹھنا محال ہو، سخت بیمار پڑنا کہ اُٹھا نہ جائے

چارپائی کا بولْنا

(کسی حرکت بالخصوص جماع کی حرکت سے) پلن٘گ کا چرچرانا یا چُوں چُوں کی آواز نکلنا

چارپائی کَٹ جانا

چار پائی کاٹ دینا لازم، بہت دست آنا، بہت ناتواں ہو جانا، مرنے کے قریب ہوجانا

چارپائِیِاں اُلْٹی ہونا

سوگ منانا، کسی کے مرنے کا غم کرنا

چارپائی سے لَگ جانا

بیماری کے سبب سوکھ کر کانٹا ہو جانا، بہت لاغر ہو جانا، اس قدر کمزور ہو جانا کہ چار پائی سے اُٹھنا محال ہو، سخت بیمار پڑنا کہ اُٹھا نہ جائے

چارپائی کا کان نِکالْنا

ٹیڑھی چار پائی کو سیدھا کرنا

چارپائی کے کان نِکَلنا

چارپائی کا ٹیڑھا ہو جانا

چارپائی سے پِیٹھ لَگنا

بیماری کے سبب سوکھ کر کانٹا ہو جانا، بہت لاغر ہو جانا، اس قدر کمزور ہو جانا کہ چار پائی سے اُٹھنا محال ہو، سخت بیمار پڑنا کہ اُٹھا نہ جائے

چارپائی سے پِیٹھ لَگ جانا

سخت بیمار ہوجانا

چارپائی والا

(کنایۃً) کھٹمل

چارپائی کاٹ دینا

بیمارشخص کی چارپائی کے بان وغیرہ کاٹ کر پاخانہ پیشاب کرنے کی جگہ بنا دینا

چار پائی پَر پَڑنا

بیمار ہونا، اُٹھنے بیٹھنے کی طاقت نہ ہونا، سخت بیمار ہونا، طویل علالت کے باعث معذور ہو جانا

چار پائی میں کان نِکَلْنا

چارپائی کا ٹیڑھا یا اونچا نیچا ہوجانا

چار پائی کے بان توڑْنا

چارپائی توڑنا

کَھری چارپائی پَر سو کے آئے ہو

۔جب کوئی شخص خواہ مخواہ بد مزاجی کی باتیں کرتاہے، اُس سے کہتے ہیں کہ کھری چارپائی پر سو کے تو نہیں آئے ہو یعنی یہ بد مزاجی بد خوابی کا نتیجہ تو نہیں ہے۔

جِس کی چارپائی تَلے آگ جَلاویں وَہی بھاگ

جس کا گلا گھون٘ٹیں وہی آن٘کھ دکھاوے جس کے ساتھ نیکی کریں وہی بدی کرتا ہے

پِیٹھ چارپائی سے لَگ جانا

صاحب فراش ہونا، بیماری کے باعث ناتواں ہو کر چارپائی سے نہ اٹھ سکنا، نشست و برخاست کی طاقت نہ رہنا

پَڑے پَڑے چارپائی سے لَگ جانا

بیماری کی وجہ سے لیٹے لیٹے اٹھنے کے قابل نہ رہنا.

کُھرّی چارْپائی پَر سو کَر آئے ہو

خواہ مخواہ صبح صبح بدمزاجی کرے یا کوئی آتے ہی جھگڑنے لگے تو کہتے ہیں.

آئی تو رمائی نہیں تو فقط چارپائی

مل گئی تو عیش اُڑائے ورنہ چارپائی پر تنہا سوکر وقت گزار لیا، کام بنا تو بنا نہیں تو خیر

کُھرّی چارْپائی پَر سو کَر آئے ہیں

خواہ مخواہ صبح صبح بدمزاجی کرے یا کوئی آتے ہی جھگڑنے لگے تو کہتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں چارپائی کے معانیدیکھیے

چارپائی

chaarpaa.iiचारपाई

اصل: ہندی

وزن : 2122

موضوعات: فرنیچر

چارپائی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چھوٹا پلن٘گ، پلن٘گ، پلن٘گڑی، کھاٹ
  • جنازہ، تابوت، ارتھی، لاش
  • زخمی، مجروح، گھایل
  • بیماروں یا مردوں کو لے جانے کا پلنگ

شعر

English meaning of chaarpaa.ii

Noun, Feminine

चारपाई के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

چارپائی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چارپائی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چارپائی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words