تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھیلنا" کے متعقلہ نتائج

کھیلنا

بازی کرنا ، تفریحاً اُچھل کود کرنا ، بھاگنا دوڑنا.

کھیلْنا کھانا

لطف اٹھانا، بے فکری سے زندگی بسر کرنا، چین کی بنسی بجانا

کھیلْنا کُودْنا

مشغلوں میں لگے رہنا ، اُچھل کود کرنا ، لہو و لعب میں وقت گزارنا.

کھیلَن ہار

کھیلنے والا ؛ مراد : خدا تعالیٰ.

کھیلَن ہارا

کھیلنے والا ؛ مراد : خدا تعالیٰ.

کھیل نَہِیں

۔آسان نہیں۔ دشوار نیں۔ ؎

کھیل نَہِیں ہے

آسان نہیں ، سہل نہیں.

مَنصُوبَہ کھیلنا

تدبیر کرنا ، چال چلنا ۔

ہُڑدَنگا کھیلنا

بچوں کا اُچھل کود کرنا ؛ شرارتیں کرنا ۔

ہونٹوں پَر مُسکُراہَٹ کھیلنا

خوشی یا شرارت سے لبوں پر مسکراہٹ ہونا۔

اَپَس جِیوْ پَہ ہوڑ کھیلنا

اپنی جان کی بازی لگانا.

پھاک کھیل٘نا

رک : بھاگ کھیلنا .

ہُولی کھِیْلْنا

ہولی میں ایک دوسرے پر رنگ ڈالنا، عبیر اور گلال وغیرہ کا اڑانا نیز خوشی منانا

ڈَرامَہ کھیلْنا

اچانک کوئی کام کرنا.

ہوری کھیلْنا

ہولی کے تہوار میں ایک دوسرے پر رنگ ڈالنا (رک : ہولی کھیلنا) ۔

پَوبارَہ کھیلْنا

جوے کا دان٘و لگانا ، بازی بدنا ؛ جوے بازی یا لہو ولعب میں مشغول رہنا ؛ رک : پوچھکے اڑانا۔

مُسْکُراہَٹ کھیلْنا

دبی دبی ہنسی ظاہر ہونا ۔

سَٹَّہ کھیلْنا

سَٹہ بازی کرنا ، سَٹے کا کام کرنا ، بازار میں حال کی اُترتی چڑھتی قیمتوں پر شرط بدنا .

کَعْبَتَین کھیلْنا

پان٘سوں سے جوا کھیلنا

پانْسَہ کھیلْنا

نَقْش کھیلنا

تاش یا گنجفہ کھیلنا ۔

بَچ کھیلنا

اپنے مہرے کی حفاظت کرتے ہوئے چال چلنا، خود کو بچاتے ہوئے کام کرنا

سَٹّا کھیلنا

کَنچے کھیلنا

نِواڑا کھیلنا

چھوٹی ناؤ پر سوار ہوکر دریا کی سیرکرنا

چُھچْھلِیاں کھیلنا

پریشان یا حیران کرنا ؛ دھوکہ دینا

جُوا کھیلنا

قمار بازی کرنا، داؤں لگانا

اُبَٹْنا کھیلنا

رک : ابٹن کھیلنا .

گِیڑی کھیلنا

جُل کھیلنا

چال چل جانا، فریب کرنا

چَوْسَرْ کھیلنا

چوسر کا کھیل کھیلنا

ناٹَک کھیلنا

اداکاری کے ذریعے کہانی (ناٹک) پیش کرنا ، ناٹک دکھانا، ڈراما اسٹیج کرنا نیز ناٹک کرنا، سٹیج پر ناٹک کھیلا جانا

بَھگَت کھیلنا

سوان٘گ بھرنا.

اُبْٹَنْ کھیلنا

دولھا دلھن کے اُبٹن لگائے جانے کے موقع پر لڑکے والوں کا ہنسی دل لگی میں ایک دوسرے کے منہ یا بدن پر اُبٹن مل دینا

اَٹْکھیل کھیلنا

ناز و ادا د کھانا، شوخی کرنا

مَیچ کھیلنا

کسی کھیل میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنا ۔

غائِب کھیلنا

بے دیکھے شطرنج کھیلنا

کھیل نَہ جانے مُرغی کا اُڑانے لَگا باز

معمولی کام کو کر نہیں سکتا بڑے کاموں میں ہاتھ ڈالتا ہے، چھوٹے کام کرنہیں سکتا بڑے کام کا ذمہ لیتا ہے

لَہُو سے کھیلْنا

قتل کرنا، مار دینا، قتلِ عام کرنا۔

غوطَم چارَہ کھیلْنا

(ّعو) باہم جھوٹ موٹ پتگ لڑانا

مُنہ سے بولْنا نَہ سَر سے کھیلنا

بالکل خاموش رہنا ، کچھ نہ کہنا ، بے حس و حرکت ہوجانا ، مبہوت ہوجانا ۔

ہونٹوں میں ہَنسی کا کھیلنا

مسکرانا ، تبسم کرنا ، ہنسنا ۔

خُون کی ہولی کھیلْنا

حد درجہ قتل و خونریزی کرنا ۔

لَہُو سے ہولی کھیلْنا

جان کھپانا، جان جوکھوں میں ڈالنا

خُون سے ہولی کھیلْنا

خون بہانا، خون٘ریزی کرنا، قتل عام کرنا

دِل پَر کھیلنا

ایسا کام کرنا جس سے دل کی ہلاکت کا اندیشہ ہو

بَچ کے کھیلنا

اپنا بچاؤ کرکے کھیلنا، شطرنج میں اپنے مہروں کی حفاظت کرتے ہوئے کھیلنا

جان پَر کھیلنا

لَڑَکْپَن کا کھیلنا

۔(کنایۃً) کم عمری کازمانہ ہونا۔ کم عمر ہونا۔ ؎

اَٹْکَن بَٹْکَن کھیلنا

بے کار شغل میں لگنا، فضول کام کرنا

چِت پَٹ کھیلنا

گینْد چَڈّی کھیلنا

گینْد تَڑی کھیلنا

اِبّی دُبّی کھیلنا

گلی ڈنڈا کھیلنا

مَچھلی مَچھلی کھیلنا

مضطربانہ حرکتیں کرنا ۔

لَنگوٹی پَہ پھاگ کھیلْنا

رک : لنگوٹی میں پھاگ کھیلنا .

گانڑ گَنْجِفَہ کھیلْنا

(فحش ؛ بازاری) جان پر بَنْنا

لَبوں پَر مُسْکُراہَٹ کھیلْنا

ہون٘ٹوں پر مسکراہٹ آنا.

جِیو پَر ہوڑ کھیلْنا

جان کی بازی لگانا.

مَعْنیٰ خیز مُسْکُراہَٹ کھیلْنا

ہونٹوں پر گہری مسکراہٹ آجانا ، خاص انداز کی مسکراہٹ جو کوئی گہرے معنی لیے ہوئے ہو ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کھیلنا کے معانیدیکھیے

کھیلنا

khelnaaखेलना

وزن : 212

موضوعات: رنگ

کھیلنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • کِھلنا ، شگفتہ ہونا.
  • بازی کرنا ، تفریحاً اُچھل کود کرنا ، بھاگنا دوڑنا.
  • وقت کاٹنے یا جی بہلانے کے لیے کوئی شغل کرنا ، دل بہلانا ، لطف لینے کے لیے کسی شے کو کھلونے کی طرح برتنا.
  • چھا جانا ، لہرانا.
  • کوئی واقعہ یا حادثہ نظروں میں تصویر کی طرح آجانا ، کسی کی شکل یا انداز نظروں میں گھومنا.
  • کوئی فعل کرنا ، کام کرنا.
  • بھوت پریت ، جن ، پری یا منتر کے اثر سے سر ہلانا ، جھومنا ، ہاتھ پیر چلانا ، وجد میں آنا.
  • کسی ریت یا رسم کو مقررّہ طریقے سے بجا لانا.
  • دل لگانا ، دل لگی کرنا ، معاشقہ کرنا.
  • حالات یا حوادث کو کسی کھیل کی طرح برتنا ، مشکلات کا ہنسی خوشی مقابلہ کرنا ، دان٘وں پر لگانا.
  • . موسیقی کے اثر سے لہرانا ، مست ہونا.
  • کبوتر کا حالتِ پرواز میں قلابازیاں کھانا.
  • مکر و فریب ، دلربائی کی باتیں ، کوئی چال چلنا ، مکر کرنا ؛ چال چلن .
  • خواہ مخواہ عبارت آرائی کرنا ، لفّاظی سے کام لینا.
  • (رنگ) ایک دوسرے پر ڈالنا.
  • ۔(ھ) ۱۔بازی کرنا۔ کھیل کھیلنا۔ ۲۔اُچھلنا کودنا۔ لہو ولعب کرنا۔ ۳۔ کام کرنا۔ کوئی فعل کرنا۔ وقت کاٹنے یا جی بہلانے کے لئے کوئی شغل کرنا۔ مثال کے لئے دیکھو کھیل کھیلنا۔ نمبر ۳۔ ۴۔بھوت پریتبیا جن پری کے اثر سے سر ہلانا۔ ۵۔سانپ کے کاٹے ہوئے کا منتر کے اثر سے باتیں کرنا۔ ؎ ۶۔ کبوتر کا حالت پرواز میں قلا بازیاں کھانا۔ ۷۔تھیٹر کی کمپنی کا تماشا کرنا۔ دیکھو سر پر موت کھیلنا۔ دیکھو کھیل جانا۔

اسم، مؤنث

  • ایک وضع کی کشتی ، بجرا.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of khelnaa

Transitive verb

  • act, amuse, romp
  • to play, sport

खेलना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • ५. कोई ऐसा आचरण करना जिसमें कौशल, धूर्तता, फुरती, साहस आदि की आवश्यकता हो
  • कोई ऐसा आचरण करना जिसमें कौशल, धूर्तता, फुरती, साहस आदि की आवश्यकता हो। जैसे-किसी के साथ चालाकी खेलना।
  • मन बहलाने या समय बिताने के लिए फुरती से उछलना-कूदना, दौड़ना-धूपना, हँसना-बोलना और इसी प्रकार की दूसरी हल्की शारीरिक क्रियाएँ करना। जैसे-बच्चों को खेलने के लिए भी कुछ समय मिलना चाहिए। पद-खेलना-खाना = अच्छी तरह खाना-पीना और निश्चिन्त होकर आनन्द तथा सुख-भोग करना। जैसे-लड़कपन की उमर खेलने-खाने के लिए होती है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھیلنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھیلنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words