تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لوئی" کے متعقلہ نتائج

لوئی

ایک وضع کا پتلا کمبل جو عموماً کشمیر یا سرد علاقوں میں بُنا جاتا ہے اونی چادر

لوئی اُتَرنا

لوئی اتارنا (رک) کا لازم ؛ بےعزت ہونا.

لوئی اُتارْنا

بے حیا ہو جانا ، بے شرم بن جانا.

مُنہ پَہ لوئی پھیرنا

بے غیرتی لادنا ، بے حیائی پر آمادہ ہونا ، بے حیا ہوجانا ۔

مُنہ پَر لوئی پھیرنا

بے غیرتی لادنا ، بے حیائی پر آمادہ ہونا ، بے حیا ہوجانا ۔

مُنہ کی لوئی اُتَر جانا

بے شرم ہو جانا ، بے غیرتی چھاجانا ، شرم و حیا کا جاتا رہنا.

مَیدے کی لوئی

(لفظاً) گندھے ہوئے میدے کا چھوٹا پیڑا

ڈانڈی چَند لوئی

چولائی ؛ اِسکا نام ڈانڈی چند لوئی بھی ہے

جَب اُناری مُنہ کی لوئی کیا کَرے گا کوئی

بے حیا بن جاتے پر کسی کا ڈریا پرواہ نہیں رہتی.

مُنہ پَر ڈالی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُنہ کی اتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُنہ کی اُتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

کوئی جان بوجھ کر بے شرمی اختیار کرے تو کہتے ہیں ۔

اُتار لی مُنہ کو لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

بے شرم سب کچھ کر سکتا ہے ، بے حیا سے کوئی بات بعید نہیں .

اَنڈوئی بَنڈوئی شَکَر پارے کی لوئی

رک : انڈوئی۔

اوڑْھ لی لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

جب بے حیائی اختیار کرلی تو پھر کس کا ڈر

اُتَر گَئِی لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

انسان بے حیائی اختیار کر لے تو کسی کا خوف نہیں رہتا، جب عزت اُتر جاتی ہے تو انسان نڈر ہو جاتا ہے، بد لحاظ آدمی کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، بے حیا کو کسی کی پرواہ نہیں ہوتی

جَب اوڑھ لی لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

۔مثل۔ بے حیاج کو کسی کا خیال نہیں ہوتا۔

جِس کی اُتْری لوئی اُس کا کِیا کَرے گا کوئی

جس میں شرم و حیا باقی نہ رہے اس کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے ، بے شرم کی بلا دور.

مُنھ کی لُوئی اُتَر جانا

۔۱۔بے شرم ہوجانا۔ بے غیرتی چھا جانا۔ شرم و حیا کا جاتا رہنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں لوئی کے معانیدیکھیے

لوئی

lo.iiलोई

اصل: سنسکرت

وزن : 22

لوئی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک وضع کا پتلا کمبل جو عموماً کشمیر یا سرد علاقوں میں بُنا جاتا ہے اونی چادر
  • مُنھ اندھیرے، علی الصباح
  • گندھے ہوئے آٹے کی ایک روٹی کے لائق لگدی جو پیڑا بنانے کو آٹے سے توڑی جائے، گندھے ہوئے آٹے کا چھوٹا پیڑا
  • عزّت کا کپڑا‏، جیسے: پگڑی، عمامہ، دوپٹہ وغیرہ‏، (مجازاً) عزت، آبرو

شعر

English meaning of lo.ii

Noun, Feminine

  • woollen blanket or shawl, flannel, coarse woollen shawl
  • early morning
  • lump, dough
  • clothing of honor, such as: turban, scarf, etc., (figuratively) honor, dignity

लोई के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • गुंधे हुए आटे का उतना अंश the जो एक रोटी बनाने के लिए निकालकर गोली के आकार का बनाया जाता है और जिसे बेलकर रोटी बनाते हैं
  • एक प्रकार का हलका ऊनी कंबल
  • रोटी बेलने के लिए बनाया हुआ आटे का पेड़ा।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لوئی)

نام

ای-میل

تبصرہ

لوئی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words