تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَچھْلی والا" کے متعقلہ نتائج

مَچھْلی

ایک آبی جانور جو بالعموم لمبوترا ہوتا ہے، اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں مگر عموماً سیاہی مائل سفید ہوتا ہے، بعض کے بدن پر گول چھلکے ہوتے ہیں، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پھیپھڑے نہیں ہوتے اور یہ گلپھڑوں کے ذریعے سانس لیتا ہے، ٹانگوں کے بجائے پر ہوتے ہیں اور دم کے ذریعے مڑتا ہے، یہ پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، ماہی، حوت

مَچْھلی پَکَڑْنا

بنسی یا ڈور لگا کر مچھلی کا شکار کرنا

مَچھْلی کی چَھڑی

مچھی پکڑنے کے لیے استعمال کی جانے والی پتلی لکڑی جس کے ساتھ ڈور باندھی جاتی ہے ۔

مَچھْلی کا گَلپَھڑا

مچھلی کے گلے میں وہ عضو جس کے ذریعے وہ سانس لیتی ہے ، کپنٹی ، کنکھلا

مَچھلی کا دانت

مَچھلی سا تَڑَپنا

خشکی پر مچھلی کی مانند بے چین ہونا ، بہت زیادہ بے چین ہونا ؛ ازحد تڑپنا ۔

مَچھْلی کی طَرح تَڑَپنا

ازحد تڑپنا، بے حد بیقرار ہونا، بے چین ہونا، لوٹا لوٹا پھرنا، کمال بے قرار اور بیکل ہونا، (محصنات)دن اور رات چین نہ تھا مچھلی کی طرح تڑپتے تھے

مَچھْلی کی مانِند پَھڑَکنا

عضلات میں حرکت ہونا ، صحت مندی کے سبب عضلوں میں مچھلی کی طرح حرکت ہونا ۔

مَچھْلی پَکَڑنے کی ڈور

مچھلی کے شکار کا کانٹا اور ڈور ، بنسی ۔

مَچھْلی پَکَڑنے کا کانٹا

چھوٹا کنڈا یا ہک نما آنکڑا جس میں چارہ لگاکر مچھلی پکڑتے ہیں، ڈور کانٹا

مَچْھلی تو نہیں کہ سڑ جائے گی

۔اکثر اوقات بیٹی کی شادی کی نسبت بولتے ہیں یعنی ایسی جلدی کیا پڑی ہے جب کہیں اچھا برملے گا کردیں گے۔

مَچْھلی کا سَریْش

مَچھْلی لَگنا

بنسی میں مچھلی پھنسنا ، مچھلی شکار ہونا ۔

مَچھلی کھانا

ایک قسم کی نیاز، عورتیں پکے ہوئے چاولوں کے طباق پر مچھلی کے کباب رکھ کر حضرت سلیمان کی نیاز دلواتیں اور اسے کھاتی اور تقسیم کرتیں ہیں

مَچھْلی کا کانٹا

۱۔ مچھلی کی ہڈیاں جو خاردار ہوتی ہیں ، استخوانِ ماہی ، خارِ ماہی

مَچْھلی شِکار کَرنا

مَچھلی لَگانا

(تیراکی) اونچی جگہ سے پانی میں غوطہ لگانے کا ایک انداز جس میں دونوں ہاتھ جوڑ کر سر کے بل پانی میں کودتے ہیں ۔

مَچھْلی اَپنی جان سے گَئی ، کھانے والوں کو مَزا نَہ آیا

رک : مرغی اپنی جان سے گئی ، کھانے والوں کو مزا نہ آیا ، جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مَچھلی مَچھلی کھیلنا

مضطربانہ حرکتیں کرنا ۔

مَچھْلی کی طَرَح لوٹنا

خشکی کی مچھلی کی طرح تڑپنا ، بہت بے چین ہونا ۔

مَچھلی اُبَھرنا

مَچْھلی کے جائے کو تَیرنا کَون سِکھائے

اپنے آبائی یا خاندانی کام سے ہر شخص ازخود بخوبی واقف ہوتا ہے، اسے کسی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں

مَچْھلی مَچْھلی کِتنا پانی

جب بچّہ پیٹ کے بل رینگنے لگتا ہے اور آگے بڑھنے کا قصد کرتا ہے تو اس کا دل بڑھانے کو کہتے ہیں نیز بچوں کا ایک کھیل بھی ہے ؛ رک : بول میری مچھلی کتنا پانی

مَچْھلی مَچْھلی کِتا پانی

جب بچّہ پیٹ کے بل رینگنے لگتا ہے اور آگے بڑھنے کا قصد کرتا ہے تو اس کا دل بڑھانے کو کہتے ہیں نیز بچوں کا ایک کھیل بھی ہے ؛ رک : بول میری مچھلی کتنا پانی

مَچھْلی کا پَر

بازوئے ماہی، مچھلی کا پنکھ

مَچھْلی کا تیل

کاڈ مچھلی کے کلیجے کا تیل جو دق اور سل کی بیماریوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے.

مَچھْلی کے کَباب

مچھلی کے گوشت سے تیار کردہ کباب ؛ ایک پُر تکلف پکوان ۔

مَچھلی کا چارا

۔وہ چیز جس کو کانٹے میں لگاکر مچھلی کا شکار کرتے ہیں۔؎

مَچھْلی کا بَجرا

مچھلی کی شکل کی کشتی

مَچھْلی کا چارَہ

وہ چیز جس کو کانٹے میں لگاکر مچھلی پکڑتے ہیں یہ عموماً گوشت یا آٹے کا ٹکڑا یا کینچوا ہوتا ہے ، یورپ میں دھات کے رنگ دار ٹکڑوں کا بھی استعمال کرتے ہیں ؛ مچھلیوں کے کھانے کی وہ چیز جو مچھیرے مچھلیوں کے شکار سے پہلے مچھلیوں کو جمع کرنے کے لیے پانی میں ڈال دیتے ہیں

مَچھْلی کا کھانا ہَر نِوالے تُھو

بہ مجبوری کوئی ناگوار کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

مَچْھلی کا چِھلکا

مچھلی کے جسم کا پوست ، مچھلی کی کھال ۔

مَچھْلی دار

مچھلی (عضلہ) والا، عضلاتی

مَچھلی کی سِیاہی

مَچْھلی سارے جَل کو گَنْدَہ کَرْتی ہے

جماعت میں ایک شخص خراب ہو تو پوری جماعت بد نام ہوتی ہے ، گھر کے ایک فرد کی بداعمالی سے پورا گھرانا رسوا ہوتا ہے .

مَچْھلی سارے تالاب کو گَنْدَہ کَرْتی ہے

جماعت میں ایک شخص خراب ہو تو پوری جماعت بد نام ہوتی ہے ، گھر کے ایک فرد کی بداعمالی سے پورا گھرانا رسوا ہوتا ہے .

مَچھلی گَھر

مَچْھلی غوطَہ

کشتی کے ایک دانو کا نام، اس دانو کی صورت یہ ہوتی ہے کہ جب لڑنے والا اپنے حریف کے پیچھے ہو اور حریف کھڑا ہو یا کھڑا ہوتا ہو تو بائیں ہاتھ سے حریف کی پشت کا جانگھیا پکڑ کے جھکائی دے کر اسے گرائے اور ساتھ ہی حریف کے دونوں پیروں کے اندر سے اپنا سر ڈالے اور داہنے ہاتھ سے حریف کے بائیں پیر کا گٹہ اندر سے پکڑ کر اٹھاتا ہوا اپنی بائیں طرف کو گرا دے ، اس سے حریف چت گرے گا

مَچھْلی والا

ماہی گیر، مچھیرا

مَچھْلی پُلاؤ

ایک وضع کا پرتکلف پلاؤ جو چاول میں مچھلی کے قتلے ڈال کر تیار کیا جاتا ہے

مَچھلی نُما

مچھلی کی طرح کا ، مچھلی کی شکل کا ، مچھلی سے مشابہ ۔

مَچھْلی کانٹا

ایک مخصوص سلائی جس میں سے جانے والے حصوں کے بیچ میں ایک طرح کی پتلی جالی سی بن جاتی ہے

مَچْھلی ٹانْکا

مَچھْلی بازار

مچھلیوں کی خرید و فروخت کی منڈی، (مجازاً) وہ جگہ جہاں بہت شور و غل ہو

مَچھْلی بَندَر

ماہی گیری کے کام کے لیے بنائی گئی بندرگاہ جہاں مچھیروں کو مختلف سہولتیں حاصل ہوں۔

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس و مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آ جاتا ہے

مَچھْلی ہارا

رک : مچھیرا ۔

مَچھلی خانَہ

مچھلیاں رکھنے اور پالنے کی جگہ یا مچھلیوں کی نمائش کا شیشے کا ظرف ، ماہی خانہ.

مَچْھلی مَنڈی

رک : مچھلی بازار ۔

مَچھْلی مارکِیٹ

مچھلیاں بکنے کی جگہ ، مچھلی بازار ؛ (مجازاً) وہ جگہ جہاں بہت شور و غل ہو ۔

مَچھْلی خور بِلّی

مچھلی کھانے والی بلی

مَچھْلا

بڑی مچھلی ، مچھلی کا نر ۔

مُچَھیلا

رک : مچھیل ۔

گَندی مَچھلی

مجازاً: ایسا شخص جو اپنی بُری حرکتوں سے ماحول کو خراب کرے

فالُودَہ مَچْھلی

ایک قسم کی مچھلی جس کا جسم فالودے کی مانند نرم و شفاف ہوتا ہے

دُودھیا مَچْھلی

مچھلی کی ایک قسم جو نہایت سفید ہوتی ہے ۔ سول ، روہو، پامفریٹ اسی خاندان کی نسلیں ہیں ۔

بَرْق مَچھلی

ایک قسم کی مچھلی جس کوچھویں تو ایسا جھٹکا لگتا ہے جیسے بجلی کا تار چھو لیا.

دَہی مَچھلی

جس وقت کوئی سفر کے ارادہ سے گھر سے نکلتا ہے تو عورتیں نیک شگون کے لیے کلمہ کہتی ہیں

نیزَہ مَچھلی

میٹھے پانی کی ایک مچھلی جس کی تھوتھنی نکیلی اور لمبائی لگ بھگ اُنیس (۱۹) فیٹ ہوتی ہے (انگ : Pikefish) ۔

جِھینگا مَچھلی

رک : جھینگا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مَچھْلی والا کے معانیدیکھیے

مَچھْلی والا

machhlii-vaalaaमछ्ली-वाला

اصل: سنسکرت

وزن : 2222

مَچھْلی والا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ماہی گیر، مچھیرا
  • مچھلی بیچنے والا یا مچھلی کا کاروبار کرنے والا

English meaning of machhlii-vaalaa

Noun, Masculine

मछ्ली-वाला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मत्स्यजीवी, माछी, मछेरा, मछुआरा, माहीगीर
  • मछली बेचने वाला या उसका व्यापार करने वाला

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَچھْلی والا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَچھْلی والا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone