تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَن کے مَن میں" کے متعقلہ نتائج

مَن کے مَن میں

دل ہی دل میں ، دل یا روح کی گہرائی میں

مَن ہی مَن میں

دل ہی دل میں ، اندر ہی اندر ، چپکے چپکے ۔

مَن مَن بَھر کے پاؤں

۔پاؤں جو سوج کر نہایت بھاری ہوگئے ہوں۔ وہ پاؤں جو ہمت پست ہوجانے کی وجہ سے بھاری معلوم ہوتے ہیں۔(نبات النعش) ان بیچاریوںکو بازاروں میں چلنے کاکا ہیکو اتفاق ہواتھا۔ گورات تھی اور رستہ نہیںچلتا تھا مگر من من بھر کے پاؤں تھے۔ دو قدم چلیں اور گریں۔

مَن کا مَن میں رَہنا

۔ارمان یا خواہش کاپورا نہ ہونا۔؎

مَن کی مَن میں رَہنا

دل کی حسرت دل ہی میں رہ جانا ، ارمان پورا نہ ہونا ، شوق اور ارمان کا بے سود جانا ، مقصد پورا نہ ہونا ۔

مَن مَن بَھر کے پَیر ہونا

پانو کا تھک کر بھاری محسوس ہونے لگنا ۔

مَن مَن بَھر کے پاؤں ہونا

پانو کا تھک کر بھاری محسوس ہونے لگنا ۔

مَن مَن بَھر کے پَیر ہو جانا

پانو کا تھک کر بھاری محسوس ہونے لگنا ۔

پَیر مَن مَن بَھر کے ہو جانا

رک : پان٘و من من بھر کے ہوجانا ، پان٘و شل ہوجانا.

مَن ہی میں

دل میں ؛ اپنے آپ کو

پاوں مَن مَن بَھر کے ہو جانا

رک : پان٘و سو سو من کے ہو جانا۔

مَن مَن بَھر کے پاؤں ہو جانا

پانو کا تھک کر بھاری محسوس ہونے لگنا ۔

مَن میں کَہنا

دل میں کہنا ، خود سے کہنا ، اپنے آپ سے کہنا

مَن کے چیتے ہونا

دل کی خواہش کے مطابق کوئی کام ہو جانا ، دل کی خواہش بر آنا ، دل کی خواہش پوری ہونا

مَن میں ہَنسنا

دل میں ہنسنا ، دل ہی دل میں خوش ہونا ۔

مَن ہاتھ میں لینا

فرماں بردار بنانا ، مطیع کرنا ۔

مَن میں کھوٹ ہونا

نیت میں فتور ہونا ، نیت خراب ہونا ۔

مَن مار کے بَیٹھ رَہنا

۔(ہندو) جی مارکے بیٹھ رہنا۔ صبر کو بیٹھنا۔مایوس ہوکر رہ جانا۔

پاوں لاکْھ مَن کے ہونا

رک : پان٘و سو سوامن کے ہونا ، چلنے پھرنے سے عاجز ہوجانا ۔

پاوں ہَزار مَن کے ہونا

رک : پان٘و سو من کے ہونا.

مَن میں

دل میں، خیال میں

مَن میں چور پَیدا ہونا

بدگمانی پیدا ہونا ، دل میں فرق آنا ، بدظنی ہونا ۔

تن مَن میں ایک ہونا

بہت دوست ہونا ، بڑا یارانہ ہونا

پاوں سَو مَن کے ہو جانا

چلنے کی تاب و طاقت نہ رہنا ، چلنا دوبھر ہو جانا.

پاؤں ہَزار مَن کے ہو جانا

۔ لازم۔ ہلنا دشوار ہوجانا۔ حرکت دشوار ہونا۔ ؎

دُشْمَنوں کے مَن کا چیتا ہونا

(عور) دشمن کی مراد پر آنا .

سَو سَو مَن کے پاؤں ہو جانا

گھبراہٹ یا ڈر سے چل نہ سکنا

پاؤں سَو سَو مَن کے ہو جانا

مَن میں مایا ، موہ کا سَر نِکالنا

دل میں دھن دولت کی لالچ یا ہوس پیدا ہونا ۔

مَن مِلا کے

یک دل ہو کر

مَن کے بَیٹْھنا

خفگی رفع کرنا ۔ راضی ہو جانا ۔

سانچا سَب کے مَن سے اُتَرْتا ہے

سچّا آدمی سب کو بُرا لگتا ہے

ہَزاروں مَن مِٹّی کے نِیچے جا پَہُنچنا

مر جانا ، انتقال ہو جانا ، دفن ہو جانا ۔

مَن کی بات مَن میں رَکھنا

دل کی بات نہ کہنا ، خواہش ِدلی کسی سے نہ کہنا ، خواہش کا اظہار نہ کرنا ۔

مَن میں آنا

۔(ہندو) جی میں گزرنا۔خیال میں آنا۔

مَن میں ڈُوبنا

خود میں محو ہونا ؛ نفس کو پہچاننا ، خود احتسابی (اپنے کے ساتھ مستعمل) ۔

مَن میں لانا

خاطر میں لانا ، دل میں جگہ دینا ، اہمیت دینا ۔

مَن میں سَمانا

خیال میں آنا ، دُھن سمانا ، مصمم ارادہ کرنا ۔

مَن میں بِچارنا

دل میں سوچنا ، خیال کرنا ۔

مَن میں چَھٹانْگ

۔بہت میں سے تھوڑا کی جگہ۔(مراۃ العروس) اگر سچ پوچھو تو بھی من میں چھٹانک بھی نہیں ہوا۔

چور کے مَن میں چوری بَسے

چور کو ہر وقت چوری کا ہی خیال رہتا ہے

مَن کے لَڈُّوؤں سے بُھوک نَہیں مِٹْتی

میٹھی میٹھی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ، ان سے ضرورت پوری نہیں ہوتی

کَد کے کَد آئے میرے مَن نَہیں بھائے

انتی دیر کے بعد آپ کا آنا ہمیں پسند نہیں.

مَن کے لَڈُّو پھوڑْنا

دل ہی دل میں منصوبے بنا کر خوش ہونا ، خیالی پلاؤ پکانا ، دل ہی دل میں خوش ہونا ، آپ ہی آپ کام کر بیٹھنا

مَن کے لَڈُّو کھانا

سَر سَجْدوں میں، مَن بَدْیوں میں

بظاہر نیک بہاطن بد ، اس موقع پر مُستعمل جب کہ بظاہر کوئی بڑا نیک بنے مگر دل میں خیاثت بھری ہو.

بات مَن میں بَسْنا

بات یاد رہنا، بات دل کو بہت پسند آنا

مَن میں جاگا کَرنا

دل میں جگہ بنانا ، دل میں گھر کرنا ، محبت پیدا کرنا ۔

مَن میں لَڈُّو پُھوٹنا

دل میں بہت خوش ہونا ۔

مَن میں رُوس پَکڑنا

دل میں غصہ کرنا ، برہمی دکھانا ۔

مَن میں بَسے ، پِسنے دِسے

صَبْر کَر مَن میں تا سُکھ رَہے تَن میں

صبر سے تسکینِ قلب حاصل ہوتی ہے.

اَپنے ہاتھ کے بَل بَل جائِیے جَیسا مَن ہو تَیسا کھائِیے

اپنے ہاتھ کا کام عین مرضی کے مطابق ہوتا ہے (کاریگر پسند کے قابل کام کرنے کے بعد فخریہ کہتا ہے)

مَن کے اِشاروں پَر چَلنا

دل کی خواہشات پر چلنا ، دل کی بات ماننا ۔ جب تم نہیں ہوتے تو تمہارا تصوری وجود میرے من کے اشاروں پر چلتا ہے ۔

مَن میں بَسی ، سِینے میں دَھنْسی

جو بات دل کو پسند آجائے اس کا خیال ہر وقت رہتا ہے

چور کا مَن بُقْچے میں

چور کا خیال ہر وقت چوری کی طرف رہتا ہے

تَن مَن میں آگ لَگْنا

رک : تن بدن میں آگ لگنا.

مَن میں کُھب کُھب جانا

دل کو لگنا ، دل میں اُتر جاتا ، دل کو بہت پسند آنا ۔

ٹُھونٹھ چَتیرا مَن میں جِھینکے

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی قابل آدمی کام خراب ہوتے دیکھے مگر دخل نہ دے

ساجَن ہم تُم ایک ہیں دیکَھت کے ہَیں دو، مَن سے مَن کو تول دو مَن کَدی نہ ہو

ہم تُم اصل میں ایک ہیں گو دو دِکھائی دیتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مَن کے مَن میں کے معانیدیکھیے

مَن کے مَن میں

man ke man me.nमन के मन में

مَن کے مَن میں کے اردو معانی

فعل متعلق

  • دل ہی دل میں ، دل یا روح کی گہرائی میں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَن کے مَن میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَن کے مَن میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words