تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"میل کا" کے متعقلہ نتائج

میل کا

اپنی جنس یا قسم کا، جوڑ کا، ملتا ہوا، اسی ڈھنگ کا (رنگ، صفت وغیرہ میں)، میل کھاتا ہوا

مَیل کا بَیل ہو جانا

رک : میل کا بیل بننا ۔

مَیل کا بَیل

بات کا بتنگڑ ، پرکا کوا ، چھوٹی بات کو بڑا کر دینا ۔

مِیل کا پَتَّھر

سنگ میل ، کوس یا میلوں کے نشان کا پتھر ۔

مَیل کا بَیل بَننا

الفاظ کا بڑھ جانا

مَیل کا بَیل بَنانا

چھوٹی سی بات کو بڑا سا کرکے دکھانا، بات کا بتنگڑ کرنا، رائی کا پربت بنانا، سوئی کا پھاوڑا کرنا، پرکا کاگ بنانا، بہت جھوٹ بولنا، ازحد مبالغہ کرنا، بات بڑھانا

مَیل کاٹْنا

میل دور کرنا، اُجلا کرنا، صاف کرنا، میل سے پاک کرنا، کثافت دُور کرنا

مَیل کا بَیل کَر دینا

معمولی بات کو بڑھا کر بڑا کر دینا ، ذرا سی بات کو جھگڑا بنا دینا ۔

کِھیل بتاشوں کا میل ہے

اچھی جوڑی ملی ہے، بہت موزوں ہے، دو ایک جیسی اچھی چیزوں کا مجموعہ

ہاتھ کا مَیل

میل کچیل جو ہاتھ سے اُترے ؛ مٹی یا گرد وغیرہ جو ہاتھ صاف کرتے وقت اُترے

لوہے کا مَیل

زنگار جو لوہے کو لگ جاتا ہے، خبث الحدید

ہاتھوں کا مَیل

حقیر چیز ، معمولی شے ، بے حیثیت چیز ؛ مراد : دولت ، روپیہ پیسہ ۔

رُوْپَیَہ ہاتھ کا مَیل ہے

روپے پیسے کی کوئی حقیقت نہیں ، وہ آنے جانے والی چیز ہے .

رُوپَیا ہاتھ کا مَیل ہے

روپے پیسے کی کوئی حقیقت نہیں ، وہ آنے جانے والی چیز ہے .

پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ بے وقعت چیز ہے، پیسے کی کوئی حقیقت نہیں

مَدار کا میل

مدار کا جھکاؤ یا میلان

چَوری کا پَہاڑ اور مَیل کا بَیل

رک: میّل کا بیّل، بات بتنگڑ، معمولی سی کا بات کی بہت زیادہ اہمیت ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل.

پَیسا رُوپَیہ ہاتھ کا مَیل ہے

دولت ادنیٰ چیز ہے .

رُوپَیَہ پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ پیسہ ہی قابلِ قدر چیز نہیں ، دولت آنی جانی چیز ہے .

رُوپَیَہ پَیسا ہَتیلی کا مَیل ہے

روپیہ پیسہ ہی قابلِ قدر چیز نہیں ، دولت آنی جانی چیز ہے .

رُوپَیا پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ پیسہ ہی قابلِ قدر چیز نہیں ، دولت آنی جانی چیز ہے .

پَیسا ہاتھ ہاتھ کا مَیل ہے

۔مثل۔ پیسا بے وقعت چیز ہے۔ (فقرہ) بھئی ہم کام لیتے ہیں تو خوش کرکے پیسا دو پیسا کوئی بات نہیں ہے ہاتھ کا میل ہے۔

سونے کا مَیل

(طِب) جب سونے کا کان سے نِکال کر اوّل گلاتے ہیں توتلے اُوپر کف کی طرح میل جم جاتا ہے . اُوپر کا میل لطیف ہوتا ہے اور نیچے کا میل غلیظ اُوپر کے میل کو عنقودی اور نیچے کے میل کو صفائحی کہتے ہیں پھوڑوں پر لگانے سے ان کے چرک کو صاف کرتا ہے بدگوشت کو کاٹتا ہے تازہ زخموں کو بھرتا ہے.

چاندی کا مَیل

کثافت جو چان٘دی صاف کرنے کے بعد باقی بچے (اس کی دوقسمیں ہیں : (۱) چان٘دی اول کان سے نکال کر گلاتے ہیں اور جو میل اس سے جدا ہو کر تلے اوپر جم جاتا ہے اس کا رن٘گ سفید ہوتا ہے اور سبزی کی ہلکی سی جھلک بھی ہوتی ہے اور چان٘دی کی سی چمک ہوتی ہے ، عربی میں اس کا نام اقلیمیائے فضیٰ ہے ؛ (۲) دوبارہ گلانے کے بعد جو مَیل گھڑیا میں جمع ہوجاتا ہے ، اس کا رن٘گ تیرہ ہوتا ہے اور اول سے ادنیٰ درجے کا ہے ، عربی میں اسے خبث الفضہ کہتے ہیں) ۔

کان کا مَیل

وہ گندگی جو کان کے اندر جمع ہوجاتی ہے

رانگ کا مَیل

چرک قلعی ، اس کو دھو کر کام میں لانے سے زخم بھر جاتے ہیں ، آن٘کھ میں لگانے سے اس کے پھوڑے کو نفع پہونچاتی ہے قوت بینائی بڑھ جاتی ہے .

تانبے کا مَیل

جب کان میں تان٘با حاصل کرتے ہیں اور پگھلا کر صاف و خالص کرتے ہیں تو میل نکانا ہے اسے تان٘بے کا میل کہتے ہیں.

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

بڑے بخیل ہیں

دِل کا مَیل کَرْنا

دل کا کسی طرف مائل ہونا ، دل کا کسی طرف راغب ہونا ، دل کا موافقت کرنا

کانوں کا مَیل نِکَلْواؤ

بے توجہی سے سننے والے سے کہتے ہیں ، جو دوسرے کی کام کی بات نہیں سنتا.

کان کا مَیل نِکَلوانا

۔کان صاف کرانا۔ ۲۔(کنایۃً) سماعت کا علاج کرانا۔

رَگ رَگ کا مَیل

جسم کے عضو عضو کا میل جو زیادہ دن تک نہ نہانے سے جم جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں میل کا کے معانیدیکھیے

میل کا

mel-kaaमेल-का

وزن : 212

موضوعات: رنگ

میل کا کے اردو معانی

صفت

  • اپنی جنس یا قسم کا، جوڑ کا، ملتا ہوا، اسی ڈھنگ کا (رنگ، صفت وغیرہ میں)، میل کھاتا ہوا
  • برابر کا، یکساں حیثیت کا، ایک درجے یا رتبے والا
  • ہم خیال، ہم جنس، ہم مذہب
  • دوستانہ، ملنسار، ہمدرد

English meaning of mel-kaa

Adjective

  • congenial, friendly

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (میل کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

میل کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words