تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نام ہی نام ہے" کے متعقلہ نتائج

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

نام ہی نام رَہ جانا

صرف نام باقی رہ جانا، صرف تذکرہ رہ جانا، سب کچھ ختم ہو جانا، کچھ نہ ہونا

نام ہے

۔۱۔ شہرت ہے ۲۔ برائے نام ہے۔؎

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

نام بِکتا ہے

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام ہی نام ہونا

صرف کہنے کو ہونا، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

آس كا نام دُنیا ہے

امید كے بھروسے پر دنیا كا كاروبار چلتا ہے

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

دانے دانے پَر نام ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں، رُلائے کا نام ہے

حسنِ سلوک اور حسنِ خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا مگر بُری بات کی فوراً گرفت ہو جاتی ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

نام خُدا کَنوارا پِنڈا ہے

(عو) چشم بددُور کنواری ہے (عموماً ابھی کے ساتھ)

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

نام ہی کا ہونا

صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

زِنْدَگی زِنْدَہ دِلی کا نام ہے

آدمی کو ہن٘س بول کے زِندگی گُزارنا چاہیے

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

چیلے لاویں مانگ کَر بَیٹھا کھائے مَہَنت، رام بَھجَن کا نام ہے پَنْتھ

بھجن نام کو ہے یہ سب پیٹ بھرنے کے طریقے ہیں ، چیلے مانگ کر لاتے ہیں ، گرو بیٹھے کھاتے ہیں .

مرنا ہے بد نیک کو جینا ناپ سدا، بہتر ہے جو جگت میں نیک نام رہ جا

اچھے کام کرنے چاہیں تاکہ دنیا میں رہ جائے, ویسے تو نیک بد سب مرنا ہے

ٹَنْٹا مَت کَر جَب تَلک بِن ٹَنْٹے ہوئے کام، ٹَنْٹا بِس کی بیل ہے یا کا مَت لے نام

جب تک ہوسکے کسی کام میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے جھگڑے میں نقصان ہوتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں نام ہی نام ہے کے معانیدیکھیے

نام ہی نام ہے

naam hii naam haiनाम ही नाम है

عبارت

مادہ: نام بَر آوَردَہ

نام ہی نام ہے کے اردو معانی

  • صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے
  • صرف کہنے کو ہے فی الحقیقت کچھ نہیں ہے کی جگہ۔ (اجتہاد)آدمی خود سوچے سمجھے تو معلوم کرسکتا ہے کہ جس کو اختیارکہنا چاہئے اس کا تونام ہی نام ہے

नाम ही नाम है के हिंदी अर्थ

  • ۔ सिर्फ़ कहने को है फ़िलहक़ीक़त कुछ नहीं है की जगह।(इजतिहाद)आदमी ख़ुद सोचे समझे तो मालूम करसकता है कि जिस को इख़तियार कहना चाहिए इस का तो नाम ही नाम है
  • सिर्फ़ नाम है, सिर्फ़ तज़किरा है, महिज़ ज़िक्र है, हक़ीक़त में कुछ नहीं है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نام ہی نام ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

نام ہی نام ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words