تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نمک" کے متعقلہ نتائج

نمک

ا۔ چمکدار پتھر کی صورت میں کانوں سے نکالا جانے والا یا سمندر اور کھاری جھیلوں کے پانی سے حاصل کیا جانے والا نیز کیمیاوی طریقے سے ترکیب پایا سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب جو سالنوں اور کھانوں میں ذائقے کے لیے ڈالا جاتا ہے ، نون ، لون ، کھار ، ملح ، رام رس

نَمَک شُدَہ

(لفظاً) جو نمک ہوگیا ہو ؛ (مجازاً) جسے نمک لگایا گیا ہو (خصوصاً مچھلی وغیرہ)

نَمَک خوردَہ

نمک کھایا ہوا، نمک پروردہ، کسی کے ٹکڑوں پر پلا ہوا

نَمَک چِرچِٹَہ

ایک خاردار پودے چرچٹا کا نمک جو دواؤں میں ملایا جاتا ہے

نَمَک ہونا

ملاحت ہونا ، جاذبیت ہونا ، کشش ہونا ، پھبن ہونا ۔

نَمَک پارَہ

نَمَک سُودَہ

نمک لگا ہوا ، نمکین

نَمَک خانَہ

نمک رکھنے کی جگہ

نَمَک پَروَردَہ

خانہ زاد، نمک خوار، (مجازاً) ملازم، نوکر، غلام

نَمَک سِیاہ

(طب) سیاہی مائل گہرے سرخ رنگ کا پہاڑی نمک ، سونچر لون ، کالا نمک ، ملح اسود

نَمَک آلُودَہ

نَمَک نَہ ہونا

ملاحت نہ ہونا ، چہرے پر کشش نہ ہونا

نَمکَہ

ایک پرند کا نام جس کا گوشت کھانے میں بہتر ہوتا ہے

نَمَک لاہَوری

نمک کی کان سے حاصل ہونے والا قدرتی نمک ، لاہوری نمک ، کھانوں میں استعمال ہونے والا معدنی نمک ۔

نَمَکِ طَعام

کھانے کا نمک جو کانوں اور پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے اور کھاری سمندروں اور چشموں کے پانی کو خشک کرکے حاصل کیا جاتا ہے ، خوردنی نمک

نَمَک تیز ہونا

کسی کھانے میں ضرورت سے زیادہ نمک ہونا

نَمَک حَلال ہونا

نمک حلال کرنا (رک) کا لازم ؛ وفادار ہونا ، شکر گزار اور احسان مند ہونا

نَمَک حَرام ہونا

دغا باز ہونا ، غدار ہونا ، محسن کش ہونا ، بے وفا ہونا

نَمَک دُونا ہونا

حسن میں افزائش ہونا، ملاحت بڑھنا

نَمَک شیر ہونا

نمک تیز ہونا، کسی کھانے میں نمک تیز ہونا

نَمَک زَہْر ہونا

کھانے میں نمک زیادہ پڑ جانا جو گوارا نہ کیا جا سکے

نَمَک زَہْر کَرنا

کھانے میں نمک زیادہ ڈالنا ، نمک بہت تیز کر دینا جو گوارا نہ کیا جا سکے

نَمَک تیز رَہنا

کھانے میں نمک زیادہ ہونا

نَمَک کا سَہارا

۔ذراسا سہارا۔ رزق کا تھوڑاسا آسرا۔؎

نَمَک ہَلاہَل ہونا

نمک کا بہت زیادہ ہو جانا ، کھانے میں نمک بہت تیز ہو جانا جو گوارا نہ ہو

نَمَک پاشی ہونا

نمک پاشی کرنا (رک) کا لازم ، ایذا پہنچنا ، ستایا جانا

نَمَکِ ہِندی

ہندوستانی نمک ، سرسانبھر ، سیندھا لون ، نمک لاہوری ، خوردنی نمک ۔

نَمَک سے بَھرے ہونا

نمکین ہونا ، چٹخارے دار یا چٹ پٹا ہونا

نَمَک کا پاس رَہنا

کسی احسان کا لحاظ ہونا ، مروت سے پیش آنا ۔

نَمَک تیز ہو جانا

کسی کھانے میں ضرورت سے زیادہ نمک ہونا

نَمَک زَہر ہو جانا

۔لازم۔ (مراۃ العروس) کوئی کہتا ہے دال میں نمک زہر ہوگیاہے۔

نَمَک بَر جَراحَت ہونا

زخم پر نمک چھڑکنا ، تکلیف میں اور تکلیف دینا (فارسی محاورے نمک برجراحت زدن سے ماخوذ)

نَمَک کا شور ہونا

حسن کا شہرہ ہونا

نَمَک کی کان میں نَمَک ہو جانا

جیسا ماحول ہو ویسا ہی بن جانا ، ماحول میں ڈھل جانا ، کہیں اور کے رسم و رواج کے مطابق اطوار اپنا لینا ، خود کو بدل لینا ، گھل مِل جانا ۔

نَمَک مِرچ مِلا کَر کَہْنا

حاشیہ چڑھانا ، مبالغہ کرنا ، اُکسانے کے لیے بڑھا چڑھا کر بتانا

نَمَک مِرچ لَگا کَر کَہنا

بڑھا چڑھا کر بیان کرنا ، مبالغہ کرنا نیز جھوٹی باتوں سے بھڑکانا ، اُکسانا ۔

نَمَک زیادَہ ہو جانا

نمک کا مقدار سے بڑھ جانا ، طعام وغیرہ میں نمک بڑھ جانا ، نمک تیز ہو جانا کہ بد مزہ ہو جائے

نَمَک زَہْر کَر دینا

۔بہت نمک ڈال دینا۔

نَمَک بَر زَخْم ہونا

دکھ پر دکھ دینا ۔ زخم پر نمک چھڑکنا

نَمکِینَہ

نَمَک کے ساتھ نَمَک نَہِیں کھایا جاتا

ایسا نہیں ہوتا ، محال ہے ، ناممکن ہے کی جگہ مستعمل ۔

نَمَک کی کَنکَری حَرام ہونا

بالکل فاقے سے ہونا، نمک تک منھ میں نہ جانا

نَمَک کا حَق اَدا ہونا

نمک کا حق ادا کرنا (رک) کا لازم ؛ احسان کا بدلہ چکایا جانا ، وفاداری نبھایا جانا ۔

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

نَمَکِ زَہر ہَلاہل ہونا

بہت نمک ہونا ، کھانے کی چیز میں نمک بہت تیز ہو جانا

نَمَک کی کَنْکَری کا سَہارا

تھوڑے سے رزق کا سہارا

نَمَک ہِندی سُرخ

(طب) نمک ہندی (نمک سیاہ کے مقابل)

نَمَک کی کَنْکَر کا سَہارا

۔(عو) تھوڑے سے رزق کا آسرا۔؎

نَمَک ہِندی سِیاہ

(طب) کالا نمک (نمک ہندی سرخ کے مقابل)

نَمَک تیل

کھانے پینے کی چیزیں ، گھر کے بکھیڑے (نون تیل لکڑی)

نَمَک چَش

نمک چکھنے والا، مجازاً: نمک خوار، غلام، نوکر

نَمَک بیز

(لفظاً) نمک چھاننے والا ؛ (مجازاً) نمک بھرا ، نمکین ؛ ملیح

نَمَک ریز

نمک چھڑکنے والا، اذیت دینے والا، تکلیف دہ

نَمَک بَند

وہ (زخم) جس میں نمک بھر کر باندھا جائے یا بند کردیں، جس پر نمک چھڑکا گیا ہو

نَمَک چور

نمک چرانے والا ؛ گاندھی کا ایک خطاب جو نمک کی تحریک سے موسوم ہے

نَمَک دَاں

وہ ظرف جس میں پسا ہوا نمک رکھتے ہیں

نَمَکرُوہ

بالکل مکروہ ، یکسر مکروہ ۔

نَمَک اَثَر

نمک کی تاثیر رکھنے والا ، نمکین

نَمَک سَنگ

ایک قسم کا نمک جو نمک کی چٹانوں سے حاصل ہوتا ہے اور آئس کریم کو جمانے کے لیے برف کے ساتھ ملاکر مشین میں سانچے کے اطراف ڈالا جاتا ہے، پہاڑی نمک

نَمَک مِرچ

(مراداً) کھانے میں ذائقے کے لیے ڈالے جانے والے مسالے

اردو، انگلش اور ہندی میں نمک کے معانیدیکھیے

نمک

namakनमक

اصل: فارسی

وزن : 12

موضوعات: علم الکلام

نمک کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ا۔ چمکدار پتھر کی صورت میں کانوں سے نکالا جانے والا یا سمندر اور کھاری جھیلوں کے پانی سے حاصل کیا جانے والا نیز کیمیاوی طریقے سے ترکیب پایا سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب جو سالنوں اور کھانوں میں ذائقے کے لیے ڈالا جاتا ہے ، نون ، لون ، کھار ، ملح ، رام رس
  • کھاری پن ، شوریت ، کھار
  • ملاحت ، سانولاپن ، پھبن
  • (مجازاً) آب و تاب ، دلکشی ، کشش
  • نمکین چیز کا ذائقہ ، چٹ پٹا پن
  • (مجازاً) تنخواہ ، روزینہ ، روزی ؛ روٹی ؛ ملازمت
  • کھانا ، روٹی ، کھایا پیا
  • (کلام کا) لطف نیز شوخی ؛ شوخیء کلام
  • گرمی ، تمتماہٹ
  • تھوڑی سی مقدار ؛ کسی بات کے معمولی یا قلیل ہونے کے لیے اشارۃ ً مستعمل (جیسے کھانے میں نمک)
  • ۔(ف۔بفتح دوم معنی نمبر۱ میں فارسی ہے)مذکر ۱۔ لون۲۔کھاری پن۳۔سانولا پن۔ملاحت۔؎
  • ۔ وہ شخص یا چیز وغیرہ جس سے دنیا کی رونق قائم ہو یا نیکی پروان چڑھتی ہو ؛ وہ لوگ جو قلیل تعداد میں ہیں لیکن دنیا کا حسن ہیں ، منتخب لوگ

شعر

English meaning of namak

Noun, Masculine

नमक के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक प्रसिद्ध क्षार पदार्थ जो मुख्यतः खारे जल से तैयार किया जाता है और कहीं-कहीं चट्टानों के रूप में भी मिलता है
  • खारे जल से बना क्षार पदार्थ; नोन; लवण
  • लवण, लोन, मिल्ह, लावण्य, मलाहत, काव्य-सौन्दर्य, हुस्ने कलाम।।
  • लवण, लोन, मिल्ह, लावण्य, मलाहत, काव्य-सौन्दर्य, हुस्ने कलाम।।
  • {ला-अ.} लावण्य; सलोनापन।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نمک)

نام

ای-میل

تبصرہ

نمک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words