تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نور" کے متعقلہ نتائج

تَجَلّی

روشنی، نور، اجالا، چمک، شان و شوکت، جلال، عظمت، ظہور، جلوہ، جھلک، خدا کا وہ نور جو حضرت موسیٰ کو طور پہاڑ پر ظاہر ہوا تھا

تَجَلّی گاہ

(لفظاً) وہ جگہ جہاں شان و شوکت یا روشنی زیادہ ہو، جلوہ گا، (مجازاً) وہ مقام جہاں موسیٰؑ کو خدا کا جلوہ نظرآیا

تَجَلّی زادَہ

عالی خاندان ، جو شان و شوکت میں پیدا ہوا ہو .

تَجَلّیٔ طُور

خدا کی ذات کا وہ نور جو حضرت موسٰیؑ کو کوہ طور ہر نظر آیا، جلوۂ رب

تَجَلّی زار

(لفظاً) وہ مقام جو جلال و نور سے آراستہ ہو، وہ جگہ جہاں نور ہی نور ہو، (مجازاً) روضۂ آںْحضرت صلعم کی روشنی

تَجَلّی ریز

تَجَلّی خیز

شان و شوکت میں بڑھنے والا

تَجَلّی بَخْش

روشن کرنے والا، شان و شوکت بخشنے والا، عظمت یا وقار دینے والا

تَجَلّی اَسْما

آسماء الٰہی کا جلال و نور ، خدا کے صفاتی ناموں کی تاثیری روشنی.

تَجَلّیِ ذات

انسان کا باطنی نور، خدا کی ذات کا جلوہ، ذات کا کرشمہ، انسان کی خوبصورتی

نُور کی تَجَلّی ہونا

روشنی کی چمک ہونا ؛ کسی نورانی وجود کی جھلک یا نشانی ہونا ۔

تَجَلّا تَجَلّی

۔(ع۔ تجلّی۔ روشن کرنا۔ روشن ہونا۔ فارسی میں کنایۃً غلبۂ نورِ الٰہی جس کو طوٗر پر دیکھ کر حضرت موسیٰؑ بے ہوش ہوگئے تھے۔) اوّل مذکر دوسرا مونث۔ ۱۔پردہ اٹھنا۔ آشکارا ہونا۔ ۲۔روشنی۔ چمک۔ نورِ الٰہی۔ ۳۔جلوہ۔ جھلک۔ فارسیوں نے تجلّی کی جگہ تجلّا کرلیا ہے۔ جیسے تَمَنّی اور تحاشی کی جگہ تمنّا اور تحاشا۔ ؎

نُور تَجَلّی

وہ چمک یا روشنی جو حضرت موسی علیہ السلام کو کوہِ طور پر نظر آئی تھی، خداوند تعالیٰ کا جلوہ

بَرْقِ تَجَلّی

جلووں کی بجلی، قدرت کے جلوے جب بجلی کی طرح چمکتے ہیں اور آنکھوں کو چکا چوند کر دیتے ہیں

رَشْکِ تَجَلّی

خوب روشن، چمک دار، بہت روشن

اِدْراکِ تَجَلّی

اردو، انگلش اور ہندی میں نور کے معانیدیکھیے

نور

nuurनूर

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: کنایۃً تصوف

اشتقاق: نَوَّرَ

نور کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سورج، چاند یا کسی منبع سے پیدا ہونے والی روشنی جو زمین اور اس میں موجود اشیاء پر پڑتی ہے اور ہمیں اشیاء نظر آتی ہیں ، اُجالا
  • اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ایک شفاف و لطیف شے جس سے اس نے ایک مخلوق (فرشتے) پیدا کیے (خاک اور نار کے مقابل)، جلوہ، تجلی، تاب
  • (مجازاً) رونق، روپ، چہرے کی چمک دمک
  • خداوند تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
  • نیکی، خیر، نیک ہدایت، بصیرت
  • سورئہ فاتحہ کا صفاتی نام
  • قرآن مجید کے اٹھارھویں پارے کی ایک سورۃ کا نام جو مدینہء منورہ میں نازل ہوئی تھی اور چونسٹھ آیات پر مشتمل ہے اس سورۃمیں عورتوں کے خصوصی مسائل ، زنا کی سزا اور معاشرتی زندگی کی بابت نہایت اہم تفصیلات درج ہیں
  • (تصوف) وحدت، توحید الٰہی
  • روشنی، ہدایت، (کنایتہ) قرآن پاک، بعض علما کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی ذات پاک
  • آنکھ کے دیکھنے کی قوت، آنکھ کی روشنی، بینائی، بصارت
  • نار کی جمع
  • برق، بجلی
  • مراد، عقل، شعور، بصیرت
  • (ف۔ لغت میں اس کیفیت کو کہتے ہیں جو سورج یا چاند یا پانی سے پیدا ہوکر زمین اور دیواروں وغیرہ پر پڑتی ہے، روشنی، چمک دمک

شعر

English meaning of nuur

Noun, Masculine

नूर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ज्योति, तेज, प्रकाश, उजाला, चमक, धूप, चांदनी, दृष्टि, रौशनी
  • ज्योति। प्रकाश। पद-तूर का तड़का = (क) प्रभात का समय। (ख) आभा। चमक। (ग) शोभा। श्री। खुदा का नूर-दाढ़ी पर के बढ़ाये हुए बाल। (मुसल०) उदा०-और तो में क्या कहूँ, बन आये हो लंगूर-से। दाढ़ी मुड़वाओ, में बाज आई खुदा के नूर से।-जान साहब। महा-नर बरसना-बहत अधिक शोभा या श्री चारों ओर फैलना। ४. सूफी संप्रदाय में, ईश्वर का एक नाम। ५. फारसी संगीत में, वारह मुकामों या गायन-प्रकारों में से एक। M.
  • ज्योति, प्रकाश, रोशनी
  • प्रकाश, ज्योति, आभा, रोशनी, शोभा, छटा, रौनक, चमक-दमक, मुखछटा, चेहरे की आबोताब, उजाला, हल्की रोशनी
  • छवि, कांति, आभा, शोभा, छटा
  • चमक-दमक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نور)

نام

ای-میل

تبصرہ

نور

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone