تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پی جانا" کے متعقلہ نتائج

پی جانا

رک : پینا.

لَہُو پی جانا

بُرا حشر کرنا ، مار کر خون پی لینا ، جیتا نہ چھوڑنا .

لَہُو پی پی کے رَہ جانا

۔(کنایۃً) ضبط کرنا۔ غم وغصّہ کا۔ ؎

لَہُو پی پی کَر رَہ جانا

غصے سے برداشت کرکے خاموش رہنا، تاؤ دکھانا، جی ہی جی میں کڑھنا، گُھٹ گُٹ کر رہنا، گُھٹنا ، غصّے کو اپنی جان پر برداشت کرنا .

غُصَّہ پی جانا

صبر و ضبط سے کام لینا ، جوشِ غضب کو روکنا ، غصّہ ضبط کرنا .

دیکْھتا پی رَہ جانا

یکا یکا رہ جانا، بالکل لاچار اور بے بس ہو کر رہ جانا.

لَہُو پی کے رَہ جانا

اندر ہی اندر گُھٹنا، جی ہی جی میں جلنا، غصّہ برداشت کر کے خاموش رہنا .

لَہُو پی کَر رَہ جانا

اندر ہی اندر گُھٹنا، جی ہی جی میں جلنا، غصّہ برداشت کر کے خاموش رہنا .

خُون پی کَر رَہ جانا

کسی ناگوار بات کو سخت بد دلی اور جھنجلاہٹ کے ساتھ برداشت کر جانا ۔

گُھونٹ پی کَر رَہ جانا

۔غصّہ ضبط کرنا۔

لَہُو کا گُھونٹ پی کے رَہ جانا

۔کنایہ ہے غم و غُصّہ ضبھ کرنے سے۔ ؎

زَہْر کے گُھونٹ پی کر چُپ رَہ جانا

پیچ و تاب کھانا، چار و ناچار صبر کرنا

غُصّے کے گُھونٹ پی کَر رَہ جانا

بہت مشکل سے یا مجبوراً غصہ ضبط کرنا ، بمشکل تمام اپنے آپ پر قابو پانا .

آنْسو پی جانا

صدمہ جھیلنا، رونے کو روکنا، آنکھ سے آنسو کا باہر نہ نکلنے دینا، چپکے چپکے رونا، آنسو نگل جانا، غم کھانا

خُون پی جانا

قتل کر ڈالنا ۔

بَھنگ پی جانا

بہک جانا، بہکی بہکی باتیں کرنا

سُن کے پی جانا

بُرا بھلا سُن کر کُچھ نہ کہنا ، برداشت کرنا ، ضبط سے کام لینا.

سُن کَر پی جانا

بُرا بھلا سُن کر کُچھ نہ کہنا ، برداشت کرنا ، ضبط سے کام لینا.

گھول کَر پی جانا

دل و دماغ میں اُتار لینا ، ذہن نشین کرلینا .

غَٹ غَٹ پی جانا

تیزی سے پی جانا ، بغیر سان٘س لیے جلد جلد پینا .

بات سُن کر پی جانا

بات سن کر برداشت کرنا اور خاموش ہو جانا، سنی ان سنی کر دینا

بات پِی جانا

کسی بات سے درگزر کرنا، بات کو سن کر برداشت کرنا

بال پِی جانا

پانی یا کسی مائع کے ساتھ بال نگل جانا

غَٹ پِی جانا

بغیر گھونٹ لیے جلد جلد پی جانا

صاف پی جانا

بالکل درگزر کرنا ، یکسر چشم پوشی کرنا.

بات کو پی جانا

تلخی یا غصے کو ضبط کرنا، سنی ان سنی کر دینا، خوشگوار یا ناپسندیدہ قول یا فعل کا خیال نہ کرنا

گھول کے پی جانا

۔(کنایۃً) کسی کو ہیچ اور بے وقعت سمجھ کر نیست نابود کردینا۔ ؎ یہ محاورہ طنز کے طور پر مستعمل ہے۔ ؎

چھاتی پَر چَڑھ کَر ڈھائی چُلُّو خُون پی جانا

جان سے مار ڈالنا، سخت سزا دینا

اردو، انگلش اور ہندی میں پی جانا کے معانیدیکھیے

پی جانا

pii jaanaaपी जाना

موضوعات: کنایۃً غصہ

پی جانا کے اردو معانی

فعل لازم

  • رک : پینا.
  • (مجازاً) (بات سن کر) خاموش ہو جانا.
  • (مجازاً) برداشت کرنا ، ضبط کرنا ، (غصہ ، گالی ، ناگوار بات کا).
  • (مجازاً) ٹال جانا ، طرح دے دینا ، نظر انداز کر دینا.
  • کچھ کہنے کا ارادہ کر کے نہ کہنا.
  • ۔۱۔ نوش کرلینا۔ اتار جانا۔ ۲۔(کنایۃً) ٹال جانا۔ طرح دے جانا۔ برداشت کرنا۔ درگزر کرنا۔ ؎ ۳۔ (کنایۃً) خاموش ہوجانا۔ ؎ ۴۔ (کنایۃً) کچھ کہنے کا ارادہ کرکے نہ کہنا۔ ؎

English meaning of pii jaanaa

Intransitive verb

  • drink, absorb, suppress anger, refrain from answering, bear patiently

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پی جانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پی جانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words