تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سارا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سارا کے معانیدیکھیے
سارا کے اردو معانی
سنسکرت - صفت
- سب، جملہ، تمام، کل، سالم
- پورا
- کامل
- ماہر
فارسی - صفت، لاحقہ
- خالص، عمدہ، خوشبودار
- (مشابہت ظاہر کرنے کے لیے) سا، سار، مثل، مانند
شعر
دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کم
چاہنے کے لیے ایک چہرا بہت
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
تشریح
میر کے شعر گویا غم ہستی کی تصویر نظر آتے ہیں یا یوں کہیے کہ غم ہستی کی تشریح کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جو دل پر بیتی ہے میر اس کو شعری جامہ پہنا کر کہنے میں بڑی سہولت محسوس کرتے ہیں۔
میر کہتے ہیں کہ ان کے حال دل سے تمام بوٹے تمام پتے اور تمام بیل بوٹے واقف ہیں۔ گویا سارا باغ سوائے ایک گل کے ان کے حال دل سے اور ان کی تمام کیفیات سے پوری طرح سے واقف ہے ۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ پورا باغ گویا دنیا ہے جو ان کے حال دل سے واقف ہے اور یہ جو گُل ہے یہ ان کا محبوب ہے جو جان بوجھ کر ان کے حال دل سے واقفیت رکھنا ہی نہیں چاہتا ہے۔ جس کا ان کو انتہائی گلہ ہے
۔
میر کے لیے یہ کیفیت انتہائی تکلیف دہ ہے کہ ان کی خستہ حالی ان کے غم اور ان کی تکلیف سے ان کا محبوب واقف ہی نہیں ہے۔ اور دوسرے لفظوں میں گویا واقف ہونا بھی نہیں چاہتا۔
میر اس تکلیف کو بڑی شدت سے محسوس کرتے ہیں اور اس کا اظہار بھی انتہائی آسان لفظوں میں کر دیتے ہیں۔ یہ بیان اور یہ انداز خدائے سخن میر کی با کمال صلاحیت ہے۔
سہیل آزاد
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھا
مجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
English meaning of saaraa
Sanskrit - Adjective
- all, entire, total, whole
- all, entire, whole, complete
Adverb
- entirely, completely
Noun, Masculine
- brother in law, wife's brother
- pile (of wood) on which Hindus cremate their dead
Persian - Adjective, Suffix
- perfumed
- pure, good
सारा के हिंदी अर्थ
संस्कृत - विशेषण
- सब, समस्त, समग्र, कुल, सारा
- पूरा
- पूर्ण
- विशेषज्ञ
फ़ारसी - विशेषण, प्रत्यय
- शुद्ध, उत्तम, सुगंधित
- (समानता दिखाने करने के लिए) सा, के समान, की तरह
سارا کے مترادفات
سارا کے قافیہ الفاظ
سارا کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (سارا)
سارا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔