تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تارا" کے متعقلہ نتائج

تارا

رک: قطب ستارہ‏، (مجازاً) شمع ہدایت، چراغِ راہ

تارہ

رک : تارا .

تارا گِرَہ

سورج اور چان٘د کے علاوہ پانچ دوسرے ذیلی ستاروں کا گروہ

تارا ہونا

ستارے کی مانند ہوجانا یا تارے کی طرح چھوٹا دکھائی دینا ، آسمان سے لگ جانا .

تارا ہو جانا

کسی چیز کا اس قدر بلند ہوجانا یا اس قدر نیچے تہ میں چلا جانا یا اس قدر دوٗر ہوجانا کہ چھوٹی نظر آنے لگے، نایاب ہو جانا

تارا سی آنْکھیں ہو جانا

۔آنکھوں کی بیماری جاتی رہنا۔ آشوب دوٗر ہونا۔ آنکھوں کا مَیل کُچَیل سے بالکل صاف ہوجانا۔

تاراج گاہ

لوٹ کی جگہ، غارت گری کی جگہ

تارا دِن

رک : تارا کال ، تارا برس .

تارا گَن

میزبان ستارے ، ستاروں کا گروہ .

تاراج ہونا

تارا بَرَس

ثوابت و بروج سے متعلق سال ، فلکی سال .

تارا مِیرا

سرسوں رائی اور توریا کی قسم کا پودا جس کے بیجوں کا تیل نکالا جاتا ہے جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی کھلی چارے کے لیے استعمال کی جاتی ہے .

تارا سی آنکھیں ہو جانا

آن٘کھوں کا آشوب دور ہوجانا آن٘کھوں کا میل کچیل سے صاف ہو جانا.

تارا گِرنا

مقدر خراب ہونا.

تارا پُلاؤ

وہ پلاؤ جو پسندے قیمہ انڈے اور دوسرے مصالحوں کے ساتھ متعارف طور پر پکایا جاتا ہے اس میں چاولوں کے ساتھ قیمے کی بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی تہ جمائی جاتی ہے .

تارا ٹُوٹْنا

رات کی تاریک فضا میں کسی روشن لکیر کا پیدا ہونا، رات کو کسی تارے سے روشنی نکل کر گرنا، شہاب ثاقب کا فضا میں نمودار ہونا، تارا ٹوٹ کر گرنا

تارا ڈُوبْنا

ستارہ غروب ہونا

تارا مَکّھی

مرقشیشا ، حجر المنور و مرقشیشا ، فلزات کی کان سے نکتا ہے .

تارا مَنْڈَل

ستاروں کا حلقہ، کنڈل

تارا اُتَرنا

تارے کا آسمان سے زمین پر آنا نیز مجازاً .

تارا مَچْھلی

یہ حیوان حیوانات کے اس گروہ سے تعلق رکھتا ہے جن میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی، چونکہ اس کی شکل تارے کی مانند ہوتی ہے اس لئے اسے تارا مچھلی کہا جاتا ہے

تارا دِکھانا

مسلمان عورتوں میں رسم ہے کہ زچہ کو چھٹی کے دن نیلا دھلا کو دلھن بناتے ہیں اورگود بھر کر چھلنی میں روشنی دیکھاتے ہیں ، اس موقع پر قرآن مجید اس کے سر پر رکھا جاتا ہے .

تارا چَمَکْنا

عروج ہونا، طالع بلند ہونا، ترقی ہونا

تاراوَلی

ستاروں کا منڈل .

تارا سی آنکھیں

چمکدار روشن صاف شفاف آن٘کھیں ، حسین آن٘کھیں .

تارا کال

فلکی وقت یا زمانہ ، زمان فلکی .

تارا جِھلْمِلانا

ستارے کا کبھی زیادہ کبھی کم کم چمکنا (برسات کے موسم میں ستاروں میں جو حرکت قبض و بسط کی نظر آتی ہے اس کو تارے جھلملانا کہتے ہیں) (عموماً) جمع کے طور پر) .

تارا پاتھ

(نجوم) ستاروں کی چال کا راستہ ، فلک پر تاروں کی گردش .

تِہْرا

تین بار، تین مرتبہ، تین دفعہ کا، ان٘گ: Triple

تَہْرا

تتہڑا

تُہْرا

رک: تیرا

تاراج گَر

برباد کرنے والا، لوٹنے والا، غارت گر

تارا تاری

باہم تار برقی کے ذریعے پیغام کی ترسیل و وصولی .

تارا وارا

۔(عو) وارا تابع مہمل ہے۔ (فقرہ) جب تم دُلہن بن کر تارے وارے دیکھ چکوگی پلٹ آؤں گی۔

تاراج

لوٹ مار، غارت، دست برد، برباد

تاراجی

بربادی، لوٹ مار

تاراج کرنا

تارا دیکھ کے ایڑی دیکھنا

ایک تارا دیکھنا نحس سمجھا جاتا ہے اس لیے جب کبھی ایک تارے پر نظر پڑتی ہے اور دوسرا تارا نظر نہیں آتا تو عورتیں دفع نحوست کے طور پر اپنی ایڑی دیکھ لیا کرتی ہیں.

تارارارا

گانے کی الاپ ، گانا شروع کرنے سے پہلے دھن موزوں کرنے کے لیے گلے سے آواز نکالی جاتی ہے .

تارِ اَشْک

مسلسل آن٘سو بہنے کا عمل ، آن٘سووں کا سلسلہ

تار اُٹھانا

رک :تار معنی نمبر ۷ .

تِہْرا بَنانا

(کبوتر بازی) کبوتروں کے دونوں بازوؤں پر پان گنڈے اور پریاں بنانا.

تِہ٘رانا

تسرانا، تیسری دفعہ کوئی کام کرنا یا کہنا‏، تین تہیں کرنا، تین لڑیوں میں کرنا، تلڑا کرنا

تِہْراوَٹ

تگنا پن.

تار ہونا

ٹکڑے ہونا ، پھٹ جانا .

تَہِ ران کَرنا

ران کے نیچے لانا، (مرداً) سوار ہونا.

تِہ تارا

چارپائی کا ایسا جھلن٘گا یا بنائی جس میں بان یا ستلی کی تین لڑیاں ہوں، تہرا.

سُہاگ تارا

ماتھے کا ایک زیور جو دلہن کو پہناتے ہیں.

دُن٘بالَہ دار تارا

(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا، دم دار تارا

عَرْش کا تارا

سب سے بلند، نہایت عالی مرتبہ، بلند درجہ

دُن٘بالا دار تارا

رک : دم دار تارا .

عَرْش کا تارا ہونا

نہایت عالی مرتبہ ہونا، بلند درجے پر پہنچنا، چار چاند لگنا

عَرْش کا تارا اُتَرْنا

بقمۂ نوربن جانا، نور کا اُترنا

عَرْش کا تارا توڑْنا

انوکھا یا بڑا کام کرنا، کاریائے نمایاں انجام دینا، اعلیٰ درجے پر پہنچنا

عَرْش کا تارا اُتَر آنا

بقعَۂ نوربن جانا، نور کا اترنا

کُنْویں کی تَہہ کا تارا

۔ کبھی نہایت گہرے اور پُرانے کنویں میں دیکھتے ہیں۔ اندھیرے کے سبب سے کچھ نظر نہیں آتا غور کے بعد پانی چمکتا دکھائی دیتا ہے دیکھنے والا کہنا ہے وہ پانی تارا چمکتا ہے کبھی کہتے ہیں بڑا عمیق کنواںہے۔ ہم نے دیکھا ہے پانی دور کہیں تہہ میں تارا چمکتا ہے۔ ؎

تارِ عَنْکَبُوت

مکڑی کے جالے کا تار، مکڑی کا جالا

پانی تارا ہونا

۔کبھی نہایت گہرے اور پُرانے کنویں میں دیکھتے ہیں اندھیرے کے سبب سے کچھ نظر نہیں آتا۔ غور کے بعد پانی چمکتا دکھائی دیتا ہے۔ دیکھنے والا کہتا ہے وہ پانی تارا سا چمکتا ہے۔

اَنْدھا تارا

نظام شمسی کا ایک بعید ترین سیارہ، نیپ چون

چَکَّر تارا

(نباتات) گول گچّھا ، حلقہ نما تارا.

اردو، انگلش اور ہندی میں تارا کے معانیدیکھیے

تارا

taaraaतारा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: فن

تارا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • رک: قطب ستارہ‏، (مجازاً) شمع ہدایت، چراغِ راہ
  • ستارہ نجم ، کوکب
  • آن٘کھ کی پتلی، مردمک چشم (عموماً آن٘کھ کا مضاف ہو کر مستعمل ہے)، پیارا
  • وہ تارے جو دماغی صدمے یا کمزوری کے سبب یا بینائی میں فتور کی وہ سے آنکھ کے آگے نظر آتے ہیں (یہ لفظ اکثر بصورت جمع رائج ہے) ترمرا
  • (فن کبوتر بازی) (مجازاً) کبوتر
  • نچھتر جس سے منجم و ماہر نجوم سعد و نحس کا حساب اور زائچہ انسانی مرتب کرتے ہیں، ستارا، (مجازاً) قسمت تقدیر
  • (بطور صفت) نہایت بلند یا نیچا، نہایت فاصلے
  • (فارسی میں تارہ مخفف ستارہ کا ہے) مذکر: ۔ستارہ‏، آنکھ کی پُتلی، تر مرا جو صدمہ دماغی کی وجہ سے آنکھ کے سامنے نظر آتا ہے۔ صفت: نہایت بلند بہت دوٗر دیکھو تاروں‏، تارے اور ستارہ

اسم، مذکر

  • ایک قسم کا باریک سفید کپڑا جس میں ننھے ننھے سے خانے ہوتے ہیں.
  • تنبور سے مشابہ ایک تار کا باجا جس پر اکثر ہندو فقیر بھجن وغیرہ گاتے ہیں.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of taaraa

Noun, Masculine

  • the pupil of the eye
  • star

Noun, Masculine

  • a thin chequered fabric

तारा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आकाश में चमकनेवाला नक्षत्र। सितारा। मुहा०-तारा टूटना तारे का आकाश से अपनी कक्षा से निकलकर पथ्वी पर या आकाश में किसी ओर गिरना। तारा डबना = (क) किसी तारे या नक्षत्र का अस्त होना। (ख) शक्र का अस्त होना। (शुक्रास्तं में हिंदुओं के यहाँ मंगल कार्य नहीं किये जाते) तारा सी आँखें हो जाना-इतनी ऊँचाई या दूरी पर पहुँच जाना कि तारे की तरह बहुत छोटा जान पड़ने लगे। तारे खिलना या छिटकना = आकाश में तारों का चमकते हुए दिखाई देना। तारे गिनना चिंता, विकलता आदि से नींद न आने के कारण कष्टपूर्वक जागकर रात बिताना। (आकाश के) तारे तोड़ लाना कठिन से कठिन अथवा प्रायः असंभव से काम कर दिखाना। तारे दिखाई देना-दुर्बलता, रोग आदि के कारण आँखों के सामने रह-रहकर प्रकाश के छोटे-छोटे कण दिखाई देना। तारे दिखाना = प्रसूता स्त्री को छठी के दिन बाहर लाकर आकाश की ओर इसलिए तकाना कि भूत-प्रेत आदि की बाधा दूर हो जाय। (मुसल०) पद-तारों की छाँह-इतने तड़के या सबेरे कि तारों का धुंधला प्रकाश दिखाई दे।
  • रात को आकाश में चमकने वाला एक प्रकार का पिंड; सितारा; नक्षत्र
  • आँख की पुतली। जैसे-यह लड़का हमारी आँखों का तारा है।
  • आँख की पुतली।

تارا کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تارا)

نام

ای-میل

تبصرہ

تارا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words