تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تلو" کے متعقلہ نتائج

تِلْوَہ

چوب دستی ، سپر کی ایک قسم جو دکھنیوں کے لیے مخصوص تھی.

تِلَونڈا

رک : تلوان٘سا

تَلْوار

کاٹنے اور مارنے کا ایک دھار دار آبنی پتھیار جس کی شکل عموماً ہلالی ہوتی ہے اور ایک سرے ہر قبضہ ہوتا ہے تلوار تقریباً گز سوا گز یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے، تیغ، سیف، شمشیر، حسام، صمصام، کھانْڈا، کھڑک

تِلَوَندی

تلوندیاں وہ گاڑیاں (گریاں ہا) ہوتی تھیں جس کو کاشتکار ہوگ (رعایا) یہ سن کر کہ جن٘گل مین فلاں مقام پرپانی ہے مع اپنے مویشیوں کے لے جاتے تھے اور سال کے بارہ مہینے مع اپنی عورتوں اور بچوں کے ان ہی گاڑیوں میں رہتے تھے

تِلَونچی

جوئے کی ایک خاص قسم جو کو مچیڑا کہتے ہیں اور جو مستطیل شکل کا بند ہوتا ہے

تَلْوانسا

تلوے کا چھالا، تلوے کا زخم

تِلْوانسا

بتی کی طرف جھکایا ہوا چراغ تاکہ تیل بتی کے قریب رہے، تَلْون٘ڈا

تِلَونچھا

جس میں تیل کا سا مزہ یا رنگ ہو، تلونچھا پھل وغیرہ

تَلَونچھ

نیچے جمی ہوئی میل وغیرہ، تلچھٹ

تِلوی ہَوا

بحری ترشی ہوا کے مثل وہ ہوا جو اصلیت میں گیس ہے ساحل سمندر اور اس کے اطراف میں جہازوں کشتیوں وغیرہ کے دھویں کی آمیزش سے مرکب ہوتی ہے ، مرکب گیس

تِلَونچْھنا

تلوار کی آنچ کے سامنے کوئی بِرلا ہی ٹھہرتا ہے

تلوار کے مقابلے پر کوئی غیرمعمولی شخص یعنی بہادر ہی ٹھہرتا ہے

تِلوہَرا

پٹسن کا ریشہ

تَلْواسَہ

اضطراب ، بے قراری ، اندوہ

تَلْوار ہِلانا

تلوار چلانا ، لڑنا ، مقابلہ کرنا.

تَلوا نَہ لَگنا

ایک جگہ نہ جمنا ، قرار نہ ہونا ، جی نہ لگنا.

تَلوا سَہلانا

تَلْوے سَہْلانا

پاؤں سہلانا، تلووں کی مالش کرنا

تَلْوار کے ہاتْھ

تلوار چلانے کے طریقے، تلوار کے حملے، تلوار چلانے کا فن، تلوار کے داؤں

تَلْوار کا ہاتھ

ضرب شمشیر، تلوار کا وار، تلوار کا دانْو

تَلوار کا جَوہَر

۔ دیکھو ’جوہر۔‘

تَلْوا نَہ ٹِکْنا

ایک جگہ نہ جمنا ، قرار نہ ہونا ، جی نہ لگنا.

تَلَوُّن طَبع

غیر مستقل مزاج، جس کی طبیعت ایک حالت پر قائم نہ رہے، جلد بدل جانے والا

تَلوار اُپی ہونا

۔دیکھو ’اُپی۔‘

تَلْوار کا مُنْہ

تلوار کی باڑھ .

تَلْوار کا سَبْزَہ

وہ سبزی جو تاؤ دیتے وقت یا تلوارعلم ہوتے وقت نظر آئے

تلوار کا کھیت ہرا نہیں ہوتا

ظلم کبھی سر سبز نہیں ہوتا، خوں ریزی کا نتیجہ برا ہوتا ہے

تَلْوار والا ہاتھ

(لفظاً) جس ہاتھ میں تلوار ہو ، (مجازاً) فن حرب جاننے والا.

تَلْوار عَلَم کَرْنا

تلوار نکالنا ، حملے کے لیے تیار ہونا ، ننْگی تلوار بلند کرنا.

تَلوے چَھلْنی ہونا

تَلْوار کے ہاتْھ بَتانا

تلوار سے حلملے کرنا ، وار کرنا ، تلوار چلانے کے دانْو سکھانا.

تَلْوار پَر ہاتْھ رَکْھنا

تلوار مارنے کے ارادے سے قبضے پر ہاتھ ڈالنا ؛ تلوار کی قسم کھانا

تَلَوُّن

رنگینی، سفیدی کے علاوہ کسی رنگ سے رنگین ہونا

تَلْوار ہاتھ سے رَکْھنا

لڑنے سے باز رہنا.

تَلْوار کا دَنْدانَہ

تلوار کی دھار میں پڑا ہوا گڑھا یا دانْتا.

تُلْوَیّا

تولنے وال ا، تولا دار

تَلْوے

تلوا کی جمع تراکیب میں مستعمل

تَلْوار کے مُنْہ مَرنا

تلوار سے قتل ہونا ، تلوار سے مارا جانا.

تَلْواروں کا سایَہ

پوری پوری حفاظت ، نہایت احتیاط ، زچہ خانے کی ایک رسم جس میں زچہ اور بچہ کی چھٹی نہلانے کے بعد رات کے وقت تارے دکھانے کے لیے زچہ خانے سے باہر صحن میں لاتے ہیں تو ٹوٹکے کے طور پر زچہ و بچہ دونوں کے اوپر ننگی تلواروں کا سایہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ہر قسم کے آسیب یا اثر وغیرہ سے محفوظ رہیں.

تَلْوے چَھلْنی ہو جانا

۔پھرتے پھرتے پاؤں کے نیچے کے حصہ کا زخمی ہوجانا۔ ’بہت دوڑ دھوپ‘ کی جگہ۔

تَلْوے تَلے ہاتھ دَھْرنا

خوشامد درآمد کرنا

تَلْوار میں کاٹ ہونا

تلوار کا اس قدر تیز ہونا کہ جس چیز پر پڑے اس کو کاٹ دے

تَلْوار پَر ہاتھ دَھرْنا

۔۱۔لتوار مارنے کے ارادے سے قبضے پر ہاتھ ڈالنا۔ ۲۔تلوار کی قسم کھانا۔ ؎

تَلْوار میں بال ہونا

رک : تلوار میں بال آجانا / آنا.

تَلْووں کی سی کَہْنا

دباؤ کے تحت عمل کرنا ، تلووں کے تلے جو رشوت کا روپیہ آگیا ہے اُ س کی رعایت برتنا

تَلْوار کا قَبْضَہ

وہ دستہ جو تلوار پکڑنے کے لیے اس کے اوپر کے سرے پر لگاتے ہیں

تَلوؤں کا کَچّا

جلد تھک جانے والا ، ایسا شخص جو زیادہ نہ چل سکے

تَلْوار میں کَس ہونا

رک: تلوار میں کاٹ ہونا.

تَلْوار کا گھاؤ بَھْرتا ہے بات کا گھاؤ نَہِیں بَھْرتا

سخت طعنہ نا گوار گزرتا ہے

تَلْوا زَمِین سے نَہ لَگْنا

رک : تلوا نہ لگنا.

تَلْواڑَہ

(موسیقی) ایک تال کا نام جس میں ۱۶ ماترے ہوئے ہیں.

تَلْوار کے مُنْہ مارا جانا

تلوار سے قتل ہونا ، تلوار سے مارا جانا.

تَلْوار کا کھیت سَرسَبْز نَہ ہونا

بزور شمشیر قبضہ وغیرہ کی کوئی حیثیت نہ ہونا، ظلم و تشدہ سے تسلط قائم نہ ہونا

تَلَوُّث

آلودگی، (نجاست سے) آلودہ ہونا

تَلْوار کا مینْہ بَرْسانا

کثرت سے تلواریں چلانا.

تَلْوار کا مِینْہ بَرَسْنا

تلوار کا مینْہ برسانا (رک) کا لازم

تَلْوار عَرْش پَر جُھولْنا

۔تیغ زنیکی شہرت ہونا۔ ایک قسم کی تعلّی سے مراد ہوتی ہے۔ ؎ ’’تلوار عرش سے جھوٗلنا‘‘ بھی مستعمل ہے۔ ؎

تَلْوار کی دھار بَنْد ہونا

شمشیر کی دھار خواب ہو جانا ، تلوار نہ چلنا.

تَلْوا

ایڑی اور پنجہ کی بیچ کا حصّہ، پاؤں کے نیچے کا حصّہ، کفِ پا، پاؤں کے نیچے کا حصہ جو ایڑی سے پنجے تک ہوتا ہے

تَلْوار تو پَٹ پَڑی نیمْچَہ کاٹ کَرْ گیا

یعنی وہ کام جو بڑے سے نہ ہو سکا چھوٹے نے کیا

اردو، انگلش اور ہندی میں تلو کے معانیدیکھیے

تلو

taloतलो

وزن : 12

English meaning of talo

  • Fry, roast

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تلو)

نام

ای-میل

تبصرہ

تلو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone