تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ف" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ف" کے متعقلہ نتائج
فَ
یہ حرف عربی میں حروف نتائج کا کام بھی دیتا ہے اور پَس ، پھر ، تب برائے واسطے ، لیے اور چنانچہ وغیرہ کے معنی میں آتا ہے
فَلَک
آسمان، گردوں، چرخ، سما (مذہبی خیالات کے بموجب زمین کے اوپر سات آسمان ہیں جن پر مختلف سیارے، سورج، چاند وغیرہ موجود ہے، ساتویں آسمان کے اوپر خدا کا عرش اور کرسی ہے لیکن زمانۂ جدید کے سائنسداں اسے منتہائے نظر سمجھتے ہیں ان کا خیال ہے نیلاہٹ صرف ان پانی کے بخارات کی وجہ سے ہے جو کرۂ ہوا میں ہر وقت موجود رہتے ہیں)
فانَہ
ایک چپٹی لکڑی کا ٹکڑا جس کے ذریعے لکڑی کی درز آگے کو پھاڑی جاتی ہے یا کھلی رکھی جاتی ہے ، پچّر.
فَتْویٰ
فقیہوں کا شرعی حکم جو کسی امر کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں دیا جائے، عالم اور فقیہ کا قرآن اور حدیث کی روشنی میں کیا جانے والا فرمان، شرع کا حکم، مفتی کا فیصلہ کسی مسئلے کے متعلق
فَرْہاد
فارسی رومان شیریں فرہاد کا ہیرو، شیریں کا عاشق، خسرو پرویز کا رقیب جو ایک نہر جوئے شیر کھودنے پر مامور کیا گیا تھا شیریں کی موت کی جھوٹی خبر پا کر تیشے سے سر مار کر مر گیا، ادب میں، اس کی طرف بطورعاشق جاں باز اکثر تلمیح کی جاتی ہے کوہ کَن
فَصْلَہ
(ہندسہ) نقطۂ تقاطع سے اس عمود کا فاصلہ جو دو علی القوائم خطوط میں سے کسی ایک پر ایک نقطے سے گرایا جائے.
فَکَّہ
(ہیئت) آٹھ ستاروں کے ایک جھرمٹ کا نام جو شکل میں کاسۂ شکستہ سے مشابہ ہے اور اس لیے اہل فارس اسے کاسۂ درویشاں بھی کہتے ہیں
فِرشْتوں
خدا تعالیٰ کی وہ مقدس و معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا ہے، نیک، مقدس، معصوم، پاک، بہت نیک سیرت، معظم
فَلَہ
نرم کیا ہوا دانہ جو پرند اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں ؛ کسی شیردار جانور کا وہ دودھ جو بچہ پیدا ہونے کے فوراً بعد نکالا جاتا ہے اور جو تین چار روز تک آگ پر گرم کرتے ہی پھٹ جاتا ہے اور جس میں شکر ڈال کرکے کھاتے ہیں ، پیوسی
فَصِیلَہ
نباتات یا حیوانات کی صنفی تقسیم جس مین کئی مشابہہ خاندان ایک بڑے گروہ کے تحت رکھے جاتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔