تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نکلے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نکلے" کے متعقلہ نتائج
نِکلے ہُوئے دانت پِھر نَہیں بَیٹھتے
۔مثل جوبھید کھل جائے وہ پھر نہیں چھپتا۔ جو برائی ظاہر ہوگئی وہ پھر نہیں چھپتی۔
نِکْلے ہُوئے دانْت پِھر اَندَر نَہِیں بَیٹھتے
راز ایک دفعہ ظاہر ہو جائے تو پھر نہیں چھپ سکتا ؛ جو آدمی ایک دفعہ کہیں سے نکال دیا جائے تو پھر مشکل سے دخل پاتا ہے ؛ کسی بات کا مزا پڑ جائے تو پھر نہیں چھوٹتا
نِکْلے ہوئے دانْت پِھر اَندَر نَہِیں جاتے
راز ایک دفعہ ظاہر ہو جائے تو پھر نہیں چھپ سکتا ؛ جو آدمی ایک دفعہ کہیں سے نکال دیا جائے تو پھر مشکل سے دخل پاتا ہے ؛ کسی بات کا مزا پڑ جائے تو پھر نہیں چھوٹتا
نِکلےدانْت بھی کَہِیں پَیٹھے ہَیں
مثل مشہور ہے جو بھید کھل جائے وہ پھر نہیں چھپتا (رک : نکلے ہوئے دانت الخ) ۔
مَچمَچاتی کھاٹ نکلے
(کوسنا) عورتوں کے اس کوسنے میں مندرجہ بالا مفہوم (چوں چوں کرنا) ہے یعنی جوان ، موٹا تازہ ، ہٹا کٹا مر جائے لاش اتنی بھاری ہو کہ جس کھاٹ (چارپائی) پر ڈال کر اٹھائی جائے وہ بوجھ سے لچکے اور چرچرائے
داغ نِکْلے
(کوسنا) برص کی بیماری ہو ، جِسم پر سفید داغ ہوجائیں ؛ پُھوٹ کر نِکلے ، جل کر نِکلے ؛ رخم پڑ کر نکلے ؛ جلے.
آگ لگتی جھونْپڑی جو نکلے سو لابھ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
آگ لگتا جھونْپڑا جو نکلے سو لابھ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
آگ لگتی جھونْپڑی جو نکلے سو لاؤ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
آگ لگتا جھونْپڑا جو نکلے سو لاؤ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
گَڑھے میں سے نِکْلے اَور کُوئے میں گِرے
کوئی شخص کسی مصیبت یا کسی تکیف سے چھٹکارا پا کر کسی دوسری مصبیت میں جو پہلی جیسی یا اس سے بدتر ہو گرفتار ہو جائے تو بولتے ہیں .
ہاتھی کے نِکلے ہوئے دانْت بَیٹھنےمُشکِل ہَیں
بگڑی ہوئی بات بھی کہیں بنی ہے ، رُسوائی کے بعد نیک نامی ہونی مشکل ہے ، بگڑے ہوئے بھی کہیں سنورے ہیں
ہونْٹ مَلُوں تو دُودھ نِکلے
ابھی دودھ پیتے بچے ہو ، نادان ہو ، ناتجربے کار ہو ، ذرا زور کروں تو پیا ہوا دودھ نکل پڑے
چِیُوْنٹی کے پَر نِکْلے ہیں
جب کم ظرف آدمی بہت شیخی مارتا ہے تو اس وقت کہتے ہیں یعنی شامت کے دن یا موت کا وقت قریب آگیا ہے
ہَلْکے لَہُو سے چَل نِکلْے ہیں
باوجود نزاکت یا ناتوانی کے دل جلاتے ہیں ، نہایت گستاخ بے ادب اور مغرور ہوگئے ہیں
ماں ٹینی باپ کُلَنگ بَچّے نِکلے رَنگ بِرَنْگ
دوغلے خاندان کی اولاد ایک سی نہیں ہوتی کوئی کیسا ہے کوئی کیسا ہے
ما ٹینی باپ کَلَنگ، بچّے نِکلے رَنگ بَرَنگ
نالائق کن٘بہ یا خاندان اور بداطوار اولاد کی نسبت کہا جاتا ہے.
جو ہانْڈی میں ہوگا ، وَہی نِکلے گا
nothing comes out of a sack but what is put in it, what is in the heart the tongue speaks
ناچنے نِکلے تو گُھونگَٹ کیا
جب منظرعام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی، ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے
آگ لگا جھونپڑا جو نکلے سو لے، آگ لگے جھونپڑے جو نکلے سو لابھ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
آگ لگتے جھونپڑا جو نکلے سو لابھ
نقصان ہوتے ہوئے جو چیز بچ جائے اسے نفع سمجھنا چاہیے، نقصان سے جو بچ جائے غنیمت ہے
چیچَک اَور رَنْڈی نِکلے بَغیر نَہِیں رَہْتی
چیچک ضرور نکلتی ہے اور کسبی ضرور اغوا ہوتی ہے , بازاری عورت اگر نکاح کر بھی لے تب بھی اس کا اعتبار نہیں ایک نہ ایک دن گھر سے نکل جائے گی.
گَڑھے میں سے نِکْلے اَور کُنْویں میں گِرے
کوئی شخص کسی مصیبت یا کسی تکیف سے چھٹکارا پا کر کسی دوسری مصبیت میں جو پہلی جیسی یا اس سے بدتر ہو گرفتار ہو جائے تو بولتے ہیں .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔