تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"काक" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"काक" کے متعقلہ نتائج
کاکِنی
ایک خاص قسم کا چھوٹا سکہ، ‘ایک چھوٹی رقم جو بیس کوڑیوں کے برابر ہوتی ہے‘، 'ایک کوڑی کا خول جو بطور سکہ مستعمل ہے‘ ایک قدیم پیمانہ جو ۱۸ سے ۲۲ انچ تک ہوتا ہے (لاط : Cypraeamoneta)
کاک جَنگھا
ایک پودا، جوتین چارہاتھ یا ایک گز تک اونچا ہوتا ہے، اس کے ڈنٹھل میں چار پانچ انگل پر، پھولی ہوئی گان٘ٹھیں ہوتی ہیں، گان٘ٹھوں پر ڈنٹھل مڑا ہوا ہونے کے باعث چڑیا کی ٹانگ کی طرح ٹیڑھا دکھائی دیتا ہے، اس کی شاخیں سیدھی، پتیاں نہایت باریک اور انچ ڈیڑھ انچ لمبی ہوتی ہیں، جن کا رنگ سبزسیاہی مائل ہوتا ہے، رجل الغراب
کاکا تُوا
ایک قسم کا طوطا جو اپنی خوبصورتی کے لیے پالا جاتا ہے، ایک قسم کا بڑا طوطا جس کے سر پر چوٹی/سرخ یا زرد کلغی ہوتی ہے
کاکَنَج
ایک پودا جس کا پھل مکو سے مشابہ اور باریک جِھلّی نما غلاف میں لپٹا ہوتا ہے اور امراضِ گردہ و مثانہ کی دواؤں میں استعمال ہوتا ہے ، عروسک پسِ پردہ ، عنب الثعلب ، راجپوتکہ ۔
کاکَنْجِ کوہی
کاکنج (رک) کی دوسری قسم ، جس کا پودا کا کنجِ بستانی سے بڑا ہوتا ہے اور اس کا پھول نہایت سرخ اور پھل زرد مائل بہ سرخی ، زرد غلاف میں ملفوف ہوتا ہے ، یہ عموماً سنگلاخ زمین پر پیدا ہوتا ہے ، کاکنج منوم ، عنب الثعلب منوم ۔
کاکَنْجِ مُجَنِّن
جنون پیدا کرنے والا کاکُنج ، کاکنج (رک) کی تیسری قسم ، جس کے پتے جرجیر کے پتوں کی طرح اور اُن سے بڑے ہوتے ہیں اس کے کھانے سے نشہ اور جنون پیدا ہو جاتا ہے ۔
کاکْڑا سونگی
एक प्रकार की पर-जीवी वनस्पति जो काकड़ा नामक वृक्ष पर चढ़कर फैलती और बढ़ती है और जिसका ओषधि में उपयोग होता है
کاکْڑا سِن٘گی
بل کھائے ہوئے بکری کے سین٘گ سے مشابہ سرخ رنگ اور کڑوے کسیلے مزے کی ایک پھلی جس کا درخت کیلے سے مشابہ ہوتا ہے عموماً دیسی دواؤں میں مستعمل
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔