تلاش شدہ نتائج
"guu.ngo.n" کے متعقلہ نتائج
گُن گُن
آہستہ آہستہ گانا یا پڑھنا، بھنبھناہٹ، اپنے آپ باتیں کرنا، ناک میں بولنا
غُوں غُوں
آواز جو کبوتر کبوتری کے پرچانے کے لیے اپنے من٘ھ سے نکالتا ہے ، غٹر غوں ، غٹرغوں.
گُن٘گُنانا
ترنم کے ساتھ دھیمی آواز سے گانا، منھ ہی منھ میں گانا، چُپکے چُپکے گانا کہ آواز تو نکلے لیکن الفاظ کسی کی سمجھ میں نہ آئیں
گُنْگُنا پَن
نیم گرم ہونے کی کیفیت یا حالت
گُنْگُناہَٹ
گنگنانے کا عمل یا کیفیت، غنغناہٹ
گُنگاں
ستائش، تعریف یا توصیف، گُن گانا
گُونا گُوں
رنگ برنگ کا، طرح طرح کا، مختلف قسم کا، وضع وضع کا نیز رنگ برنگ، بوقلموں
غُنغُنانا
آہستہ اور دھیمے سُروں میں کچھ گانا، گُنگُنانا
گانگَن
ایک قسم کا پھوڑا یا پھنسی جس کا من٘ہ بند ہو، کھکرالی جو بغل اور جانگھ میں ہو جاتی ہے، دُن٘بل
غاں غاں
کوّے کی آواز ، کاں کاں ، کائیں کائیں .
گُن گان
کسی کی تعریف میں گایا جانے والا گیت، تعریف، مدح، کسی کی خوبیوں کی تعریف کرنا
گُن اَوگُن
عیب وہنر، خوبی اور بُرائی
غُوں غاں
دودھ پیتے بچوں کی ہنکار یا بولی، غوغاں
غاؤُں غاؤُں
دودھ پیتے بچّوں کے بولنے کی بے معنی آواز
غائیں غائیں
جانوروں وغیرہ کی آواز ، بے معنی آواز.
گِن گِن کر قَدَم رَکھنا
To walk very cautiously and slowly
گِن گِن کے قَدَم رَکھنا
۔۱۔ آہستہ آہستہ چلنا۔ ۲۔ ڈر ڈر کے اور سنبھل سنبھل کے چلنا۔ ۳۔نہایت نزاکت سے قدم اُٹھانا۔ احتیاط سے قدم رکھنا۔ ؎
۴۔ (کنایۃً) دوٗر اَنْدیٖشی کے ساتھ کوئی کام کرنا۔
گِن گِن کَر قَدَم دَھرنا
آہستہ آہستہ یا احتیاط کے ساتھ چلنا ، ڈر ڈر کر یا سنبھل سن٘بھل کر چلنا ، حدر درجہ احتیاط برتنا ؛ دُور اندیشی سے کام لینا.
گُن گِنْنا
گُن گانا ، کارنامے بیان کرنا.
گِن گِن کے بَکھانْنا
چُن چُن کر ہر ایک کو گالیاں دینا.
گِن گِن کَر دِن گُزارْنا
رک : گِن گِن کر دن کاٹنا.
گِن گِن کے دِن گُزارْنا
رک : گِن گِن کر دن کاٹنا.
گِنی گِنائی
گِنی ہوئی ، مقررّہ تعداد میں ، محدود تعداد ، تھوڑی تعداد میں
گِن گِن کَر بَکھانْنا
چُن چُن کر ہر ایک کو گالیاں دینا.
گِن گِن کر دِن کاٹنا
pass one's days with great difficulty
گِن گِن کے دِن کاٹْنا
مصیبت سے دن یا عمر گزارنا.
گِن گِن کَر دِن کَٹْنا
گِن گِن کر دن کاٹنا (رک) کا لازم ، مصیبت سے دن یا عمر گزرنا
گِن گِن کے دِن کَٹْنا
گِن گِن کر دن کاٹنا (رک) کا لازم ، مصیبت سے دن یا عمر گزرنا
گِن گِن آوے ٹُوٹا پاوے
بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.
گِنے گِناوے، ٹُوٹا پاوے
بہت احتیاط کرنے سے نقصان ہوتا ہے
گِن گِن آوے ٹُوٹا جاوے
بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.
گُونگے نے سَپنا دیکھا، مَن ہی مَن پَچھتائے
گونگے کو دکھ ہوتا ہے کہ وہ اپنا سپنا کسی کو سنا نہیں سکتا
گِن گِن کَر پان٘و رکھنا
نہایت نزاکت سے چلنا ، اٹکھیلیاں کرتے ہوئے چلنا ، آہستہ آہستہ چلنا.
گِن گِن کے پانو رَکْھنا
نہایت نزاکت سے چلنا ، اٹکھیلیاں کرتے ہوئے چلنا ، آہستہ آہستہ چلنا.
گُن گانا
بہت تعریف کرنا، اوصاف بیان کرنا
گَنگا نَہائے
بڑا پاپ کٹا، بڑی مہم طے ہوئی ؛ بڑا پُن یا ثواب کمایا .
گِن گِن کے
(وقت گزارنے کی نسبت) زحمت یا شوق کے ساتھ ؛ جوں توں کر کے ؛ انتظار کے ساتھ ؛ مصیبت یا مشکل سے.
گِن گِن کَر
ایک ایک کرکے، ۔سنبھال سنبھال کر کے، چھانٹ چھانٹ کے
جوں توں کر کے
گَون گانٹْْھنا
(چاپلوسی یا تدبیر سے) مطلب نکالنا ، غرض پوری کرنا ، کام نکالنا .
گِنا گِنایا
گنا ہوا ، شمار کیا ہوا ، مُنتخب
گِن گِن کَر گالِیاں دینا
گن٘بے کے ہر آدمی کو نام لے کر گالیاں دینا
گِن گِن کے گالِیاں دینا
گن٘بے کے ہر آدمی کو نام لے کر گالیاں دینا
گَنگا نَہانا
۱. گنگا پر جاکر اشنان کرنا ، گنگا میں نہانا ؛ گناہ سے پاک ہونا ، مشکل حل ہونا ، مصیبتوں سے نجات پانا .
گُونَہ گُونَہ
انواع و اقسام کا، طرح طرح کا، وضع وضع کا
گَون گانٹْھیا
گوں گان٘ٹھنے والا، مطلب نکالنے والا، خوشامدی .
گُونا گُونی
طرح طرح کا ہونا، رنگ برنگ کا ہونا
گَنْگا نَہان
گنگا میں نہانا ، رک : گنگا اشنان
گنگا نصیب ہونا
گنگا جی پر مرنا، بے کنٹھ ہو جانا
گِن گِن کے سُنانا
علانیہ گالیاں دینا ، چن چن کر گالیاں دینا