تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"niil" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"niil" کے متعقلہ نتائج
نِیل گائے
ایک جنگلی سیاہی مائل نیلا چوپایہ جو ہرن سے مشابہ اور قد میں گائے کے برابر ہوتا ہے سینگ چھوٹے چھوٹے کھوٹیوں کے ہوتے ہیں اور گلے میں بالوں کی چونری لٹکتی ہوتی ہے ، روجھ ، نیلا ، بقرالوحش ، گاؤوحشی
نِیل اِسبَند
کالا دانہ (نظر بد کے دفعیے کے لیے اس کی دھونی دی جاتی ہے، جلتے وقت چٹاخے کی آواز دیتا ہے) نیز ایک بیل جس میں نیلے پھول لگتے ہیں اور اس کی پھلیوں میں سے آڑو کے بیج کے برابر کالے بیج نکلتے ہیں
نِیل بانڈی
(دھلائی پارچہ) ایک پودے کا نام جس کے عرق سے کپڑے سے لوہے یا زنگ کے نشان کو صاف کرتے ہیں اس کا عرق تیزابی خاصیت رکھتا ہے ، امرولا
نِیل کَنٹھی
ایک درخت جس کو باغوں میں بوتے ہیں اور اس کے پھول کو نیل کنٹھیکا پھول کہتے ہیں پتے اس کے بڑے بڑے ہوتے ہیں اور ان پر شکنیں پڑی ہوتی ہیں
نِیل جَلوانا
بارش کی شدت کو روکنے کے لیے عوام میں مشہور ایک ٹوٹکا ، نیل (کالا دانہ) کے ٹکڑے کو تلوار پر رکھ کر آگ لگاتے ہیں) ۔
نِیل ڈَھلنا
(اصل میں نیر بمعنی پانی ہے) مرتے وقت آنکھوں سے آنسو ٹپکنا، نزع کاعالم ہونا، موت کے آثار پیدا ہونا
نِیل کی سَلائی
سُرمہ لگانے کی سلائی (زمانہء قدیم میں بطور سزا نیل کی سلائی گرم کر کے مجرم کی آنکھوں میں پھیر دیتے تھے جس سے وہ اندھا ہو جاتا تھا) ۔
نِیل کا ماٹھ بِگَڑنا
رک : نیل بگڑنا ؛ جھوٹی خبریں اُڑنا ، افواہیں پھیلانا (نیل سازوں کے خیال کے مطابق اگر نیل مٹکے میں خراب ہو جائے تو کوئی افواہ یا جھوٹی خبر اُڑانے سے ٹھیک ہوجاتا ہے)
نِیل کا ماٹ بِگَڑنا
رک : نیل بگڑنا ؛ جھوٹی خبریں اُڑنا ، افواہیں پھیلانا (نیل سازوں کے خیال کے مطابق اگر نیل مٹکے میں خراب ہو جائے تو کوئی افواہ یا جھوٹی خبر اُڑانے سے ٹھیک ہوجاتا ہے)
نِیل کی چاشْنی
(دھلائی پارچہ) دھلے کپڑے کی (کذا) خفیف میل کو چھپانے کے لیے ہلکی سی نیل کی رنگت دینے کو نیل کی چاشنی یا نیل دینا کہتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔