تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نیلی" کے متعقلہ نتائج

نیلی

۲۔ سیاہی مائل نیلا ، جس میں کالا پن ہو .

نیلی

رک : نیل ، نیل کا درخت (انگ : Indigo Plant)

نیلی مَہیر

ایک قسم کا جنگلی کوا (لاط : Urocissa Flavirostris) ۔

نِیلی پِیلی ہونا

بہت غصے ہونا ، خفگی کا اظہار کرنا ، اب آپ بہت بگڑیں ، بہت نیلی پیلی ہوئیں.

نِیلی پوش ہونا

کسی کے سوگ میں نیلا لباس پہننا ، ماتمی لباس پہننا ۔

نیلی نِیلی

نیلے رنگ کی ، نیلے رنگ جیسی ، بہت نیلی نیز چوٹ کے نیلے نشان والی ۔

نیلی آنْکھیں

نیلی پتلی کی آنکھ ، کالی یا بھوری پتلی کے مقابل (عموماً خوبصورت اور بے وفائی کی علامت سمجھی جاتی ہے) ۔

نیلی نِیلی آنکھیں

رک : نیلی آنکھیں ؛ خوبصورت آنکھیں ۔

نِیلی سَر

ایک قسم کا آبی پرندہ جس کے سر کے پروں میں نیلاہٹ جھلکتی ہے ، ایک قسم کی مرغابی.

نِیلی رَنگ

نیلے رنگ کا ، جس کا رنگ نیلا ہو ، آسمانی ، ازرق ۔

نِیلی پوش

جس نے نیلا لباس پہنا ہو (عموماً کسی کے سوگ میں) ؛ (مجازاً) ماتم کرنے والا.

نِیلی فام

نیلے رنگ کا (آسمان کے لیے مستعمل بیشتر چرخ کے ساتھ)

نیلی پِیلی آنْکھیں کَرْنا

آنکھیں نکالنا، غصے سے گھورنا، خشمناک، غضبناک ہونا

نیلی گھوڑی

ایک قسم کی سیاہی مائل سبز گھوڑی

نِیلی فِلْم

عریاں فلم ، فحش فلم ، جنسی مناظر والی فلم (انگ : Blue Film).

نِیلی آنکھ

نیلی پتلی کی آنکھ ، کالی یا بھوری پتلی کے مقابل (عموماً خوبصورت اور بے وفائی کی علامت سمجھی جاتی ہے) ۔

نِیلی پِیلی

تیور بدلتی ہوئی، غصے سے گھورتی ہوئی

نِیلی ڈوری

نیلے رنگ کی ڈوری جو کان چھدوانے کے بعد ڈالی جاتی ہے تاکہ سوراخ بند نہ ہو جائے

نِیلی کویَل

ایک قسم کا پودا جو دواؤں میں استعمال ہوتا ہے ، اپراجتا (رک) مازریون ہندی.

نِیلی کِتاب

پارلیمنٹ یا پریوی کونسل کی رپورٹ (انک : Blue Book)

نِیلی طَراز

نیلے رنگ یا نیلی چیزوں سے منقش یا بنایا ہوا

نِیلی کَبُود

گھوڑوں کی ایک قسم کا رنگ

نِیلی رِواق

نیلا خیمہ نما گھر، کنایۃً: آسمان

نِیلِیں

نیلگوں ، نیلے رنگ کا.

نِیلی مَکھّی

ایک قسم کی مکھی جس کا رنگ سبزی مائل نیلا ہوتا ہے ۔

نِیلی شَغال

ایک قسم کا سیاہ گیدڑ

نِیلی چھَتری

(کنایۃً) آسمان ، نیلا آسمان (تراکیب میں مستعمل) .

نِیلی چانْدْنی

ایک پھول کا نام، چاندنی کی ایک قسم

نِیلی سائِبان

نیلا چھپر ؛ (کنا یۃً) آسمان ۔

نیلی چھتری والا

مراد : خداوند تعالٰی جو زمینوں اور آسمانوں کا مالک ہے.

نِیلی رَوشْنائی

نیل اور مازو سے تیار کی ہوئی روشنائی جو عام طور پر لکھائی کے لیے استعمال ہے.

نِیلی پِیلی شَکْل بَنانا

چہرے کو بگاڑنا ، منْھ بنانا ، خفگی کا اظہار کرنا.

نِیلی پِیلی آنْکھیں نِکالْنا

رک : نیلی پیلی آنکھیں کرنا ، غصے سے دیکھنا.

نِیلی پِیلی آنکھیں دِکھانا

۔ غصہ کے ساتھ دھمکانا۔

نِیلی پِیلی آنکھیں کَرنا

۔ (کنایہ)خشمگیں ہونا۔؎

نِیلی پِیلی آنْکھیں دِکھانا

ناخوش ہو کر دیکھنا ، غصے ہونا ، بہت نا خؤش ہو کر نیلی پہلی آنکھیں دکھا کر کہتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے باپ دادوں سے ہرتی چلی آتی ہیں.

نِیلی پِیلی آنْکھوں سے دیکھنا

غصے سے دیکھنا ، خشمناک ہو کر دیکھنا جبتنے چوبدا تھے سب نیلی پیلی آنکھوں سے میری طرف دیکھ رہے تھے.

تُتُقِ نِیلی

نیلا پردہ (مجازاً) آسمان، ابرسیاہ

گُنْبَدِ نِیلی رَواق

نیلے چھجَے والا گنبد

چَرْخِ نِیلی فام

نیلا آسمان

آنکھیں نِیلی پِیلی کَرنا

غصّے سے دیکھنا

طاقِ رِواقِ چَرْخِ نِیلی فام

نیلے آسمان کے مکان کی محراب، آسمان

اردو، انگلش اور ہندی میں نیلی کے معانیدیکھیے

نیلی

niiliiनीली

اصل: فارسی

وزن : 22

نیلی کے اردو معانی

صفت، مؤنث

  • نیلے رنگ کا ، نیلگوں ، آسمانی.
  • نیلے رنگ کی نیز نیلم جیسی ۔
  • ۲۔ سیاہی مائل نیلا ، جس میں کالا پن ہو .

شعر

English meaning of niilii

Adjective, Feminine

  • indigo, blue colour, azure

नीली के हिंदी अर्थ

विशेषण, स्त्रीलिंग

  • नीले रंग का, आसमानी, नीले रंग की और नीलम जैसी, नीले रंग की चीज़, नीलगूं, स्याही की तरह नीला जिस में कालापन हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نیلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

نیلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone