تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آج آج" کے متعقلہ نتائج

آج آج

۱. صرف آج جیسے: آج آج اور ٹھہر جاؤ کل چلے جانا.

آج آج کا بِچُّھو کَل کا سانپ

جو اب تھوڑا ضرر پہنچا سکتا ہے وہ آئندہ زیادہ ضرر بھی پہنچا سکتا ہے، یہ بچو میاں نہیں بچھو میاں ہے

آج

۲. موجودہ دن، روز جو گزر رہا ہے، ساعت رواں (بیشتر حروف جار یا الف کے ساتھ).

آج کُوں

آج، ایسے موقع پر، ایسے دنوں میں (اکثر حسرت اور تمنا کے موقع پر مستعمل)

آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے

جو کام آج کرنے کا ہے اسے دوسرے وقت پر اٹھا نہیں رکھنا چاہیے

آج کے تَھپے آج ہی نہیں جلتے

آج کے تھاپے اُپلے آج ہی نہیں جلتے یعنی انہیں سوکھنے میں وقت لگتا ہے

آج کَل کَہْنا

ٹال مٹول کرنا، حیلے حوالے بتانا، جھوٹا وعدہ کرکے ٹالنا

آج کو

آج، ایسے موقع پر، ایسے دنوں میں (اکثر حسرت اور تمنا کے موقع پر مستعمل)

آج کی

آج کا (رک) کی تانیث.

آج کے

رک: ”آج کا“ جس کی یہ محرف شکل اور ترکیبات میں مستعمل ہے.

آج کا

نیا، جدید، حال کا

کُچْھ آج سے نَہِیں

ہمیشہ سے ؛ قدیم سے.

وُہ دِن آج کا دِن

اس دن سے آج تک ، تب سے لے کر اب تک ، جب سے اب تک (بالعموم یہ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل کہ فلاں وقت سے اب تک وہی روش ہے یا کوئی تبدیلی نہیں ہوئی) ۔

آج ہے سو کَل نہیں

روز بروز ابتری ہے، برا وقت آتا جاتا ہے، دنیا میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، جو حالت آج ہے وہ کل نہیں ہوگی

عِزَّت کَل جاتِی آج جائے

عزت کی پروا نہیں

آج تَک

وہ دِن اور آج کا دِن

آج چَل کے پِھر نَہ چَلُوں گی

ہوا بہت زور شور سے چل رہی ہے، اندھیاو ہے، جھکڑ چل رہے ہیں

آج بَرَس کے پِھر نَہ برسُوں

مین٘ھ کی جھڑی لگی ہے، برابر سے جا رہا ہے

آج مَیں ہُوں اور تُم ہو

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

آج نہیں کل

ٹال مٹول کرنا

کَل جو ہونا ہے آج ہو جائے

جو چیز کل پر موقوف ہے وہ آج ہو جائے، کام کی جلد سے جلد تکمیل کر لی جائے، کسی طرح تاخیر نہ کی جائے، خدشہ جلد سے جلد دور کر لیا جائے.

آج نَصِیبوں سے ہاتھ لَگے ہو

قسمت کی خوبی سے آج ملاقات ہوگئی ہے.

آج مَیں ہُوں اور وُہ ہے

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

آج زَبان کُھلی ہے کَل بَنْد ہے

زندگی کا اعتبار نہیں ابھی بھلے چنگے تھے اور ابھی چل بسے (عبرت دلانے، زندگی پر بھروسا نہ کرنےاور اور صداقت و ایمانداری کا یقین دلانے کے محل پر مستعمل)

جو کَل ہونا ہے وہ آج ہو جائے

عجلت کے موقع پر کہتے ہیں

آج تو چوٹ ہے

ہر دن سے زیادہ خوب خوب سنگھار کیا ہے، آرائش کی حد کردی ہے

آج سے

حال میں، فی الحال

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

کاغَذ کی ناو آج نَہ ڈُوبی کَل ڈُوبی

بے اصل اور نا پائیدار شئے کے وجود کا کچھ اعتبار نہیں

آج کے آج اَور سَو بَرَس میں

جو بات ہونے والی ہے ضرور ہوگی ، آج نہ ہو سو برس میں ہو لیکن ہوگی ضرور.

آج کے دِن

آج، آج ہی کے دن

آج کَل کی

اس زمانے کا، عصر حاضر کا، اس عہد کی، عصر رواں کی

آج کَل کا

اس زمانے کا، عصر حاضر کا، اس عہد کی، عصر رواں کی

آج کَل سے

چند روزسے ، کچھ زمانے سے ، اب سے.

آج کَل میں

بہت جلد، دو ایک دن میں، اسی زمانے میں

آج کَل کَرنا

ٹال مٹول کرنا، حیلے حوالے بتانا، جھوٹا وعدہ کرکے ٹالنا

آج کَل بَتانا

آج کل کرنا، ٹال مٹول کرنا، جھوٹا وعدہ کرکے ٹالنا

کَل کا لِیْپا دیو بَہا، آج کا لِیْپا دیکھو آ

جو ہوا سو ہوا، گزری ہوئی باتوں کو جانے دو موجودہ بات پر توجہ دو

پَرْسوں کا ہوتا کَل اَور کَل کا ہوتا آج

ایسے مواقع پر کہتے ہیں جہاں بہت عجلت ظاہر کرنا منظور ہو.

آج تَک پَڑے ہِینگ ہَگ رھے ہیں

ابھی تک پتلا حال ہے، اب تک حالت خراب ہے

آج مَیں نَہِیں یا وہ نَہیں

آج میں اپنی جان دے دوں گا یا اس کی (تمھاری) جان لے لوں گا (کمال غصے اور عداوت کی جگہ)

آج جو کَرنا ہے کَر لے کَل کی کَل کے ہاتھ ہے

وقت کو غنیمت سمجھنا چاہیے، آج کا کام کل پر نہیں چھوڑنا چاہیے

آج کل اُن کے پیشاب میں چراغ جلتا ہے

بڑے صاحبِ اقبال ہیں، یہ ان کے عروج کا زمانہ ہے

آج سے کل نزدیک ہے

آج کے بعد کل ہی آئے گا یا کل آتے کیا دیر لگتی ہے، جلد ہی نتیجہ سامنے آجائے گا

بیگانے بَھروسے پہ کھیلا جُوا آج نَہ مُوا کل مُوا

جوغیر کے بھروسے پر کوئی کام کرتا ہے وہ بہت جلد تباہ ہوجاتا ہے.

آج اِس کا دَور ہے تو کَل اُس کا دَوْر ہے

زمانہ ایک حال پر رہتا ہے ، آج کسی کا دروج ہے تو کل کسی کا ، دنیا کی ہر حالت عارضی وار ناپائدار ہے.

گاڑھی چَھنے گی آج کِسی سَبْزَہ رَن٘گ سے

بھنگ پینے والے بھنگ پیتے ہوئے گاتے ہیں ؛ مراد : یہ کہ معشوق سے آج بہت بے تکلفی ہوگی.

آج کی آج، آج کی برس دن میں

جو اب حال ہے وہی برس دن بعد ہوگا

آج سے کَل کَرنا

دیر لگانا، ٹالنا، جھوٹا وعدہ کرکے ٹالنا، ٹال مٹول کرنا، آج کل کرنا

آج کِدَھر آ نِکْلے

قریب ہونے یا رہنے کی باوجود مدت میں شکل دکھانے والے شخص کے لیے شکایتہً مستعمل

آج کِدَھر بُھول پَڑا

قریب ہونے یا رہنے کی باوجود مدت میں شکل دکھانے والے شخص کے لیے شکایتہً مستعمل

آج کِدَھر چانْد نِکْلا

آج کدھر آنکلے، قریب ہونے یا رہنے کی باوجود مدت میں شکل دکھانے والے شخص کے لیے شکایتہً مستعمل

آج گَئے کَل آئے

زیادہ وست نہیں لگایا نہیں لگتا ، چند روز کی بات ہے ، جلد واپس آنے کے موقع پر مستعمل.

آج کِدَھر بُھول پَڑے

قریب ہونے یا رہنے کی باوجود مدت میں شکل دکھانے والے شخص کے لیے شکایتہً مستعمل

آج آئے کَل چَلے

قیام عارضی ہے، قرار نہیں

آج کِسْ کا مُنھ دیکھ کے اُٹھا ہوُں

صبح کو پہلی مرتبہ کس منحوس کا نام من٘ھ سے نکلا تھا کہ دن بھر فاقہ کرنا پڑا

آج مَیں، کل تُو

آج میری باری ہے تو کل تمہاری، بطورِ تنبیہ موت کی نسبت سے کہتے ہیں کہ وہ ضرور آئے گی یعنی سب کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے

جو آج کَرْنا ہو وہ کَل پَر نہ چھوڑو

جو کام آج کرنا ہے اسے دوسرے وقت پر نہیں ٹالنا چاہیے

جو بِن سَہارے کھیلے جُوا، آج نَہ مُوا کَل مُوا

ناتجربہ کار آدمی جوئے میں تباہ ہو جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں آج آج کے معانیدیکھیے

آج آج

aaj-aajआज-आज

وزن : 2121

آج آج کے اردو معانی

فعل متعلق

  • ۱. صرف آج جیسے: آج آج اور ٹھہر جاؤ کل چلے جانا.

आज-आज के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • (समय) आज का दिन, रोज़, जो गुज़र रहा है, गुज़रती हुई घड़ियाँ (अधिकतर शब्द जार या अलिफ़ के साथ)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آج آج)

نام

ای-میل

تبصرہ

آج آج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words