تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھرے" کے متعقلہ نتائج

بَھرے

بھرا کی جمع یا حالت مغیرہ، اکثر تراکیب میں مستعمل

بَھرے ہونا

لبریز ہونا، پُر ہونا

بَھرے رَہنا

جمع رہنا.

بَھرے بَیٹھے ہیں

ناراض ہیں، خفا ہیں، غصہ میں ہیں

بَھرے بَھرے

تیار، موٹے، موٹے تازے، تروتازہ، بھرا بھرا

بَھرے سمندَر گھونگھا ہاتھ

بڑے آدمیوں کی خدمت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا

بَھرے بَیٹْھنا

ناراض ہونا، خفا ہونا، غصے میں ہونا

بَھرے کو بَھرْنا

ایسے شخص کو دینا جسے احتیاج نہ ہو یا جو مالدار ہو

بَھرے میں بَھرْنا

دولت میں دولت کا ملنا یا ملانا

بَھرے سَمَنْدَر پِیاسے

باوجود بہت ہونے کے بھی حرص کم نہیں ہوتی

ہَرے بَھرے

۱۔ ہرا بھرا (رک) کی جمع نیز مغیرہ صورت ، سرسبز ، شاداب ۔

نِیَّت بَھرے ، نَہ پیٹ بَھرے

ایسا کام جس سے مقصد حاصل نہ ہو اس کے متعلق کہتے ہیں۔

مَلُولے بَھرے ہونا

بہت سے ارمان ہونا ۔

گُن بَھرے ہونا

خوبیوں کا حامل ہونا (کسی میں) خوبیوں کا موجود ہونا، ہنرمند ہونا، خوبیوں والا ہونا، (طنزاً) عیبوں والا ہونا، ہنر ہونا، خوبیاں ہونا

کانٹے بَھرے ہونا

کسی چیز کا ایذا رساں ہونا، تکلیف دہ یا پریشانی کا باعث ہونا

آنْسُو بَھرے ہونا

رونے کے قریب ہونا ، آن٘کھیں ڈبڈبائی ہونا (عموماً آن٘کھوں کے ساتھ) .

مِژگاں بَھرے ہونا

پلکیں تر ہونا، آنکھوں میں آنسو ہونا

نَمَک سے بَھرے ہونا

نمکین ہونا ، چٹخارے دار یا چٹ پٹا ہونا

بامَن کی بیٹی کَلِمَہ بَھرے

غیر مذہب و ملت کی خوبی کا اعتراف کرلے

گَھر بَھر کَر باہَر بَھرے

اس قدر دولت کہ گھر میں رکھنے کو جگہ نہ ملے اور باہر رکھی جائے

حَوضْ بَھرے فَوّارَہ چُھوٹے

آمدنی ہو تو خرچ بھی ہو

خُدا بَھرے کو بَھرْتا ہے

جس کے پاس ہو خدا اسے اور دیتا ہے

پیٹ میں گُن بَھرے ہونا

۔(عو) باطن میں شرارت ہونا۔ (فقرہ) بظاہر تم میں کَسر نہیں اچھّی اور بہت اچھی ہو اگر پیٹ میں کچھ اور گن نہ بھرے ہوں۔

دِل میں گُن بَھرے ہونا

بہت جوہر ہونا ؛ شرارت کرنے میں طاق ہونا .

خُدا بِھی بَھرے کو بَھرْتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی ہے اللہ اسے مزید دولت دیتا ہے، خدا دولت مند کو دیتا ہے

گال گال میں چاوَل بَھرے ہونا

بڑا بول بولنا ، کوئی شخص ڈینگ کی لے یا طعن و طنز کی گفتگو کرے تو کہتے ہیں کہ گال میں چاول بھرے ہیں.

مَدھ بَھرے نَین

مخمور یا نشیلی آنکھیں ۔

گالوں میں چاوَل بَھرے ہونا

طعن و طنز سے باتیں کرنا ، ڈین٘گ مارنا ، بولنے سے گریز کرنا ، مٹھار مٹھار کے باتیں کرنا.

موتی کُوٹ کُوٹ کَر بَھرے ہیں

نہایت خوبصورت اور چمک دار آنکھیں ہیں

غُصّہ میں بَھرے بَیٹھے ہیں

بہت ناراض ہیں

گُھنگُھنِیاں مُنہ میں بَھرے بَیٹْھنا

چپ سادہ لینا ، خاموش رہنا.

گُھنگْنِیاں مُنھ میں بَھرے ہونا

چُپ سادھنا ، خاموشی اختیار کرنا .

مُنہ میں گُھنگُنِیاں بَھرے ہونا

رک : منہ میں گھنگھنیاں بھر کے بیٹھنا ۔

اُگَت اُگے ماہ بَھرے بسوت اُگے جائے

جو ایک مہینے کے بعد اگنے کی چیز ہے اگر وہ اَگائی یعنی پہلے اُگے تو خراب ہو جاتی ہے

آنکھوں میں طُوفان بَھرے ہونا

کثرت سے آنسو امنڈنا

کھیتی کَرْ کے ہم مَرے، بَہورے کے کوٹھے بَھرے

کسان کی محنت کی کمائی ساہوکار کے گھر جاتی ہے

پیٹ بَھرے کا

فارغ البالی کا ، فراغت کا.

مَد بَھرے نَیناں

مست آنکھیں ، خمار والی یا نشیلی آنکھیں

رَس کے بَھرے نَین

مد بھری آن٘کھیں ، نشیلی آن٘کھیں.

پیٹ بَھرے کے گُن

فارغ البالی کی باتیں، فراغت کی گفتگو، غرور کی باتیں

جِس کو لاڈ گَھنیرے ، وہی بَھرے گا دُکھ بَہتیرے

جس نے بہت زیادہ ناز و نعمت میں پرورش پائی ہو اسے دکھ بھی بہت ہوں گے.

گالوں میں چاوَل بَھرے ہَیں

۔(عو) کوئی شخص طعن وطنز سے تقریر کرتا یا ڈینگ کی لیتا ہے تو کہتے ہیں گالوں میں چاول بھرے ہیں۔؎

چاوَل گالوں میں بَھرے ہیں

کوئی شخص طعن و طنز سے تقریر کرتا ہے یا ڈھین٘گ کی لیتا ہے تو کہتے ہیں.

مُنہ میں گُھنگُھنِیاں بَھرے بَیٹھے رَہنا

رک : منہ میں گھنگھنیاں بھر کے بیٹھنا ۔

مُنہ میں گُھنگُنِیاں بَھرے بَیٹھے رَہنا

رک : منہ میں گھنگھنیاں بھر کے بیٹھنا ۔

طَبِیعَت میں جَوانی کے جوش بَھرے ہونا

طبیعت میں جوانی کی امنگیں زیادتی کے ساتھ ہونا

کَرے کوئی بَھرے کوئی

قصو کوئی کرے اور خمیازہ کسی اور کوبھگتنا پڑے.

پیٹ بَھرے کی باتیں

فارغ البالی کی باتیں، فراغت کی گفتگو، غرور کی باتیں

گُھنگُنِیاں مُنہ میں بَھر بَھرے بَیٹْھنا

چپ سادہ لینا ، خاموش بیٹھا ، کسی بات کا جواب نہ دینا .

بُھوکے شَرِیف اَور پیٹ بَھرے رَذِیل سے ڈَرنا چاہِیے

دونوں لڑ نے مر نے کو تیار رہتے ہیں

بُھوکَہ بَھلے مانَس اور پیٹ بَھرے گَنوار سے نَہ بولے

یہ دونوں ان حالتوں میں بے باک اور مغلوب الغضب ہوتے ہیں .

مَیں بَھرُوں سَرکار کے، میرے بَھرے سَقَّہ

جو شخص خود تو کسی کی خدمت کرے مگر اپنا کام دوسروں سے کرائے اس کے متعلق کہتے ہیں

پیٹ بَھرے کی کھوٹی چال

کمینے کے پاس روپیہ پیسا ہونے سے خرابی واقع ہوتی ہے یا دولت سے آدمی بد وضع ہو جاتا ہے

مَرے پار یا بَھرے پار

جو چاہے کرے

مَیں ہُوں اَیسی چاتُر گِیانی چاتُر بَھرے میرے آگے پانی

میں اتنی چالاک ہوں کہ دوسرے چالاک میری خدمت کرتے ہیں ، اپنی ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقعے پر کہتے ہیں

نانی خَسَم کَرے، نَواسا ڈَنڈ بَھرے

کوئی کرے ، کوئی بھرے ، قصور کسی کا ذمے کسی کے

نانی خَصَم کَرے، نَواسا ڈَنڈ بَھرے

کوئی کرے کوئی بھرے، قصور کسی کا ذمے کسی کے

نانی نے خَصَم کِیا نَواسا چِٹّی بَھرے

کرے کوئی بھرے کوئی کی جگہ مستعمل، قصور کسی کا ذمہ کسی کے

ظالِم ظُلْم کَرے ، نیک بَخْت بَرْگ بَھرے

ظالم ظلم کرتا ہے نیک بخت بھگتتے ہیں.

کِھینْچا تانی وہ بَھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے

جو دوسروں کی باتوں میں دخل دے اسے مارا مارا پھرنا پڑتا ہے، دوسروں کی باتوں میں دخل دینے والے کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ، جو دوسروں کے معاملات میں دخل دیتا ہے اسے کھینچا تانی میں مبتلا ہونا پڑتا ہے یعنی کبھی ایک فریق اسے نشانۂ تنقید بناتا ہے کبھی دوسرا .

اردو، انگلش اور ہندی میں بَھرے کے معانیدیکھیے

بَھرے

bhareभरे

وزن : 12

دیکھیے: بَھرا

بَھرے کے اردو معانی

صفت

  • بھرا کی جمع یا حالت مغیرہ، اکثر تراکیب میں مستعمل

اسم، مؤنث

  • ایک جن٘گلی گھاس، بھری
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of bhare

Adjective

  • fill

بَھرے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَھرے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَھرے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words