تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھرنا" کے متعقلہ نتائج

بَھرنا

(خالی ظرف میں) کوئی چیز ڈالنا ، پُر کرنا .

ہاتھ بَھرنا

ہاتھ َسننا ، کسی چیز سے ہاتھ آلودہ کرنا نیز آلودہ ہونا ۔

لَہُو بَھرنا

۔ صفت۔ مذکر۔ خون میں آلودہ۔ مونث کے لیے لہو بھری۔

پَیمانَہ بَھرنا

تَکیہ بَھرنا

تکیے میں روئی اور نرم شے بھرنا، تکیہ بنانا

آبْلَہ بَھرنا

چھالے میں پانی اور مواد کا پیدا ہونا یا بھر جانا.

میلَہ بَھرنا

میلا لگنا، خاص موقعے پر لوگوں کا ایک جگہ سیر تماشا کرنا.

ہِچکی بَھرنا

آہ بھرنا ، سسکی لینا ۔

ہاٹ بَھرنا

بازار لگنا ، بازاروں کی طرح چہل پہل ہونا ، ہجوم ہونا ، بھیڑ ہونا ۔

ہامی بَھرنا

ہاں کرنا، اقرار کرنا کسی کام کا جو کسی قدر دشوار ہو، وعدہ کرنا، زبان دینا

ہَرجانَہ بَھرنا

تاوان ادا کرنا

ہَمہَمَہ بَھرنا

دھاڑنا ، بھاری آواز نکالنا ، ہمہمہ کرنا ۔

ہُمکارا بَھرنا

اقرار کرنا ، اقبال کرنا ، ُہوں ہاں کرنا ۔

ہُمکاری بَھرنا

اقرار کرنا ، اقبال کرنا ؛ ہاں ، ہوں کرنا ۔

ہَگ بَھرنا

بہت ہگنا ، ہگ کر بھر دینا ، پاخانہ کر کے خراب کر دینا نیز خوف سے ہگ دینا ، بہت ڈرنا ۔

دِیدَہ بَھرنا

لالچ کا دور ہونا ، طمع کا ختم ہونا .

زَہْر بَھرنا

بھڑکانا ، اختلاف پیدا کرنا ، مُضِر یا مہلک بنا دینا.

نَشَّہ بَھرنا

مدہوش کرنا ، مستی پیدا کرنا ، خمار آلود کرنا ۔

نَعْرَہ بَھرنا

رک : نعرہ کرنا ۔

پُھن٘کار بَھرنا

رک : پھن٘کار مارنا.

ہِچکِیاں بَھرنا

بار بار ہچکیاں لینا، نزع کی حالت میں ہونا

تَپَنْچَہ بَھرنا

تپنچے میں گولی بارود بھرنا.

ہُونکارا بَھرنا

رک : ہنکارا بھرنا ؛ ہوں کی آواز نکالنا ۔

مُنہ بَھرنا

(کسی کو) بہت سا روپیہ ، سامان یا کچھ اور دینا (عموماً امداد ، نذرانے یا رشوت کے طور پر) ۔

ہُنکارا بَھرنا

جواب دینا ، ہامی بھرنا ، ہاں کہنا ، ہوں کی آواز نکالنا

ہُنکاری بَھرنا

ایسی آواز نکالنا جس سے ہاں مراد ہو ، آواز سے رضا مندی ظاہر کرنا ، اقرار کرنا ، ہامی بھرنا ، ہاں کہنا ۔

ہُنکار بَھرنا

شاہِدی بَھرنا

گواہی دینا.

غَلَّہ بَھرنا

نَقشَہ بَھرنا

خانہ پُری کرنا ، فارم بھرنا

مَشْکِیزَہ بَھرنا

کسی مائع یا پانی سے مشکیزہ پُر کرنا، مشک بھرنا

مِہندی بَھرنا

دہلی میں ایک عمارت جو چار ُبرجی کے نام سے مشہور ہے اس عمارت میں حضرت غوث الاعظم ؒکے نام کی کھپچیوں کی چو برجی بناکر روشنی کی جاتی ہے اسے مہندی کی روشنی بھی کہتے ہیں ۔

دَعْوَت بَھرنا

مراد مان٘گنا

ہامے کاری بَھرنا

(عور) ہاں کرنا

نِیَّت نَہ بَھرنا

طبیعت سیر نہ ہونا۔

آہ نالے بَھرنا

رونا دھونا، گریہ و زاری کرنا، آہ بھرنا

مُنہ تَک بَھرنا

کسی ظرف کا لبالب بھرنا ، منہا منھ بھرنا ، گلے تک ُپر کرنا ، لبریز کرنا

نِگاہ میں بَھرنا

نظر میں سمانا.

ہَوا میں بَھرنا

۔۱۔ ہوا بھرنے سے پھول جانا۲۔(کنایۃً)مغرور ہونا۔؎

ہَیں ہاں بَھرنا

ہاں ہاں کہنا ، رعایت کرنا نیز ٹالنا ، ہوں ہاں کرنا

مُنْہا مُنْہ بَھرنا

عُمر کا پَیمانَہ بَھرنا

جُرْأَت کا دَمْ بَھرنا

بہادری دکھانا، دلیری کرنا

ہاتھ لَہُو میں بَھرنا

(رک : ہاتھ لال کرنا) قتل کرنا ۔

نَخوَت کی ہَوا بَھرنا

۔کمال مغرور ہونا۔؎

ہاتھ خُون میں بَھرنا

قتل کرنا ، مار ڈالنا ۔

مُنہ خاک سے بَھرنا

لعنت بھیجنا ، دھتکارنا ، دفع کرنا نیز بدمزہ کرنا ، منھ کا ذائقہ خراب کرنا ۔

دامَن گُناہ سے بَھرنا

بے آبرو ہونا، گُناہ گار ہونا

ہَوا سَر میں بَھرنا

مغرور ہونا ، اِترانا

ہَوا دِل میں بَھرنا

دل میں خواہش پیدا ہونا ، ارمان ہونا ۔

شُجَاعَت کا دَم بَھرنا

بہادری دکھانے کے لئے تیار ہونا، بہادری کا دعویٰ کرنا

مُنہ میں رال بَھرنا

منھ میں پانی بھر آنا ، جی للچانا۔

مُنہ شَکَر سے بَھرنا

خوشی میں منھ میٹھا کرنا ، خوش خبری سنانے والے کو بہت سا انعام و اکرام دینا ۔

مُنہ میں خاک بَھرنا

خاموش کردینا ، رعونت یا بدی کا کلمہ کہنے سے روک دینا

عِشْق کا دَم بَھرنا

محبت کرنا، عاشق ہونا

عاشِقی کا دَم بَھرنا

عشق جتانا، عاشق ہونا

مُنہ موتِیوں سے بَھرنا

انتہائی خوش ہو کر یا خوش خبری سن کر کسی کو کثیر انعام دینا ، مالا مال کرنا ، نوازنا۔

خواجَہ خِضْر کا دَم بَھرنا

مدّاح ہونا ، پیروی پر نازاں ہونا ، خوشامد میں لگے رہنا .

جوکھوں بَھرنا جِینا لَگ رَہا ہے

زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ، دم میں کچھ ہے تو پل میں کچھ

نَقْشَہ میں رَنْگ بَھرنا

۔خاکہ میں رنگ بھرنا۔؎

اردو، انگلش اور ہندی میں بَھرنا کے معانیدیکھیے

بَھرنا

bharnaaभरना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: ہندو غم دریا اصطلاحاً جنگلات

بَھرنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • آلودہ ہونا ، لتھڑنا .
  • (خالی ظرف میں) کوئی چیز ڈالنا ، پُر کرنا .
  • (کسی خلا کو) پُر کرنا .
  • رقت طاری ہونا ، بھر آنا ، رواں ہونا .
  • (آسامی کا) خالی نہ رہنا .
  • (کھلی ہوئی جگہ میں) ان٘بار کرنا ، ڈھیر لگانا .
  • (لحاف وغیرہ میں) روئی ڈالنا .
  • کمال کو پہن٘چنا ، بھرپور ہونا .
  • (گاڑی وغیرہ میں) مال لادنا ، بار کرنا .
  • (کھسرا یا چیچک وغیرہ) کا اچھی طرح اُبھر آنا یا نمایاں ہونا .
  • آباد ہونا ، بارونق ہونا .
  • (بندوق وغیرہ میں) بارود چھرے یا گولیاں ڈالنا .
  • (زخم کا) مندمل ہونا ، ان٘گور بندھنا .
  • (چلم میں) تمباکو رکھ کر آگ ڈالنا .
  • جمع ہونا ، یکجا ہونا .
  • (بغیر ضرورت) لکھنا ، بھرتی کرنا .
  • (’سے‘ کے ساتھ) نباہ کرنا ، بدمزاج کے ساتھ بسر کرنا .
  • خانہ پری کرنا ، (کسی فارم میں) اندراج کرنا .
  • تعویذ کے خانوں میں عبارت یا ہندسے لکھنا .
  • . سیر ہونا ، آسودہ ہونا .
  • . ذخیرہ کرنا ، جمع کرنا .
  • چوپایے کا گابھن ہونا .
  • پانی کھیت میں پہن٘چا دینا .
  • لتھیڑنا ، آلودہ کرنا ، دھبے ڈالنا .
  • بھگتنا .
  • بخشش کرنا ، (دریا دلی سے) دینا ، نہال کرنا ، مالا مال کرنا .
  • آنا ، سمانا ، جچنا .
  • کفالت کرنا .
  • (رقم وغیرہ) ادا کرنا ، چکانا ، بھگتان کرنا ، قرضہ چکانا .
  • شل ہونا ، تھک جانا .
  • لپیٹنا .
  • پورا کرنا ، تلافی کرنا ، نقصان پورا کرنا .
  • لگائی بجھائی کرنا ، (کسی کے خلاف) دل میں برائی ڈالنا .
  • آسیب یا دیبی وغیرہ کا سر پر آ جانا .
  • نذر چڑھانا ، منت ادا کرنا .
  • (غلط طورپر) سکھانا ، پڑھانا ، اکسانا ، ابھارنا .
  • (عملیات) چلّے وغیرہ کی مدت پوری کرنا .
  • سہنا ، برداشت کرنا .
  • پورا پورا وصول کرنا ، بھر پور لینا
  • نباہنا ، بھگتنا ، گزارہ کرنا ، گوارا کرنا .
  • (مدت یا وقفہ) پورا کرنا ، گزارنا .
  • (غم و غصے سے) بھرا ہوا ہونا ، روہان٘سا ہونا
  • خوش و ناخوش بسر کرنا ، جیسے تیسے گزارنا .
  • پر ہونا ، معمور ہونا ، لبریز ہونا
  • کسی بد احتیاطی اور بد سلیقگی کے ساتھ کوئی چیز استعمال کرنا
  • کھسیانا ہونا
  • گھوڑے کا جکڑنا بند ہونا
  • آباد ہونا ، بَسنا
  • کسی کی لاعلمی میں اس کی دولت دوسرے لوگوں میں پہن٘چا دینا

اسم، مذکر

  • جھڑی ، جھال .
  • وہ برتن جس میں گنے سے نکلا ہوا رس جمع ہوتا ہے (کھنڈ سازی یا شکر سازی کی اصطلاح) .
  • دھتورا ، کُم ، سن٘گین ستون کا کرسی کے مقابل کا اوپر کا حصہ بناوٹ کے اعتبار سے ستون کو تین حصوں میں بان٘ٹا ہے اس میں اوپر کے حصے کو جو درمیانی حصے کے اوپر ہوتا ہے اصطلاحاً بھرنا کہتے ہیں .
  • قرض ؛ بھرنے یا مکمل کرنے کا عمل .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of bharnaa

Transitive verb

  • (of a wound) heal up
  • (of smallpox) erupt fully
  • add colour or paint to a blank thing or space
  • bear, bear up
  • Charge, Fill, Knock-Up, Pay
  • dirty or defile
  • Fill out
  • fill, be filled, stuff (in a box, etc.)
  • give an offering
  • load (a gun)
  • make good (a loss)
  • misinform to tell tales, backbite
  • mislead or misguide, misdirect
  • pay (fee, bill, instalment), clear off (a debt)
  • pay a fine
  • pour, be poured
  • stuff oneself with food to eat one's fill, fill the stomach
  • suffer, pay for (past misdeeds)
  • wind (a watch)

Noun, Masculine

  • act of filling
  • daily expenses
  • debt

भरना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • (रिक्त पद का) ख़ाली न रहना
  • (किसी रिक्त स्थान को) भरना
  • (खसरा या चेचक आदि) का अच्छी तरह उभर आना या स्पष्ट होना
  • (चिलम में) तंबाकू रख कर आग डालना
  • (बंदूक़आदि में) बारूद छर्रे या गोलियां डालना,तोप में गोला भरना
  • (रजाई-गद्दे आदि में) रुई डालना
  • किसी आधार या पात्र के अन्दर की खाली जगह में कोई चीज उँडेलना, गिराना, डालना या रखना,(ख़ाली बर्तन में) कोई चीज़ डालना
  • खिसयाना होना
  • चौपाये का गाभिन होना
  • आबाद होना, बसना
  • (घाव का) मुर्झाना
  • ख़ाना पुरी करना, (किसी फ़ार्म में) अंकित करना
  • पानी खेत में पहुंचा देना
  • .

संज्ञा, पुल्लिंग

  • क़र्ज़, भरने या भुगतान करने की प्रक्रिया
  • झड़ी, झाल
  • वो बर्तन जिस में गन्ने से निकला हुआ रस जमा होता है

بَھرنا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَھرنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَھرنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words