تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گھَاٹْ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں گھَاٹْ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
گھَاٹْ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے پر بنی ہوئی سیڑھیاں، جہاں پانی بھرتے اور نہاتے دھوتے ہیں، پانی بھرنے یا نہانے دھونے کی جگہ ، وہ سیڑھیوں دار مقام جہاں لوگ نہاتے ہیں
- ساحل پر وہ مقام جہاں سے دریا کو پار کریں، وہ مقام جہاں سے کشتی پر سوار ہوں یا اُتریں
- دریا یا تالاب وغیر کے کنارے پانی پینے کی جگہ، مشرب، آبخور
- دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے وہ مقام جہاں دھوبی کپڑے دھوتے ہیں، دھوبیوں کے کپڑے دھونے کی جگہ
- تلوار کا خم، خمِ شمشیر، باڑھ سے اوپر کا حصہ
- مقام، منزل، راستہ، سمت، رخ
- انگیا کے سامنے کا مثلث نما کُھلا ہوا حصّہ، انگیا کا گریبان
- تراش خراش، وضع قطع، روپ، صورت، ڈول
- ڈھنگ ، انداز، طرز
- راہ، راستہ
- دشوارگزار پہاڑی راستہ، گھاٹی، درۂ کوہ، پہاڑ
- پہاڑ، پربت
- (ہندو) دُلہن کا لہنگا
- (شکاری) شیر یا کسی اور جنگی جانور کا رات کے وقت شکار کرنے کے لیے درخت کے اوپر گھات میں بیٹھنے کی بنائی ہوئی جگہ، مالا
- (ہندو) جُو کی ثابت نکلی ہوئی گِری جو نرمی / نمی دے کر نکالی جاتی ہے
- ناؤ کا کرایہ، گھاٹ اُترائی، پُل کا محصول
- (باجا سازی) طبلے کی آٹھ طنابوں میں سے ہر ایک طناب جو اُس کے گردے کو چاروں طرف سے گھیرے رہتی ہے
- کمی، نقصان، گھاٹا
- کوتاہی، قصور
- (مرصّع کاری) نگیْن٘ے کی سطے کی بنائے ہوئے درمیانی پل جو کور سے اوپر ہوتے ہیں
- (جلد سازی) کتاب کے ورقوں کی سلائی کا چھوٹا سا کھان٘چہ جس میں ٹانکے کا ڈورا بیٹھ جائے (بنانا، کاٹنا)
شعر
دھارے سے کبھی کشتی نہ ہٹی اور سیدھی گھاٹ پر آ پہنچی
سب بہتے ہوئے دریاؤں کے کیا دو ہی کنارے ہوتے ہیں
مغرب مجھے کھینچے ہے تو روکے مجھے مشرق
دھوبی کا وہ کتا ہوں کہ جو گھاٹ نہ گھر کا
یا الہ آباد میں رہیے جہاں سنگم بھی ہو
یا بنارس میں جہاں ہر گھاٹ پر سیلاب ہے
English meaning of ghaaT
Noun, Masculine
- ghat, landing stage, wharf, pier, jetty
- bathing-place on river side, place for washing clothes on a river bank
- sea
- curve in the blade of sword
- cleavage of brassiere
- loss, want
- bridal gown
- way, manner
- tool and other tax
- mountainous or impassable way, difficult passage over a hill
- place where toll is collected
- fare paid for crossing the river, custom duty or octroi paid
घाट के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- जलाशय, नदी आदि के तट पर वह स्थान जहाँ लोग विशेष रूप से नहाते, धोते, जल भरते, नावों पर चढ़ते-उतरते, अथवा उन पर सामान आदि लादते-उतारते हों। मुहा०-घाट नहाना = किसी के मरने पर उदक क्रिया करना। (नाव का) घाट लगना = नाव का सवारियाँ चढ़ाने या उतारने, सामान लादने या उतारने के लिए घाट पर पहुँचना या किनारे पर लगना। (लोगों का) घाट लगना = नाव द्वारा नदी पार जाने के इच्छुक व्यक्तियों का घाट पर इकट्ठा होना।
- तालाब, नदी आदि के तट के आस-पास का वह स्थान जहाँ सीढ़ियाँ आदि बनी होती हैं तथा जिस पर से होकर लोग जल तक पहुँचते हैं।
- नदी या तालाब का किनारा, धोबियों के कपड़े धोने का स्थान
- नदी, सरोवर या तालाब का वह किनारा जहाँ लोग पानी भरते, नहाते-धोते एवं नावों पर चढ़ते उतरते हैं
- नदी, झील आदि का वह किनारा जहाँ पानी में उतरने के लिए सीढ़ियाँ बनी होती हैं
- वह पहाड़ी मार्ग जिसमें उतार-चढ़ाव हो।
گھَاٹْ کے مرکب الفاظ
گھَاٹْ سے متعلق محاورے
گھَاٹْ کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
گھَاٹْ
دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے پر بنی ہوئی سیڑھیاں، جہاں پانی بھرتے اور نہاتے دھوتے ہیں، پانی بھرنے یا نہانے دھونے کی جگہ ، وہ سیڑھیوں دار مقام جہاں لوگ نہاتے ہیں
گھاٹ اُتَرْنا
گھاٹ اتارنا (رک) کا لازم ، گھاٹ کو عبور کرنا (تلوار یا موت وغیر الفاظ کے ساتھ) قتل ہونا، مارا جانا.
گھاٹْلا
(گلّہ پانی) بھگوڑے بیل یا ڈھور کے گلے میں لٹکا ہوا لکڑی کا موٹا ڈنڈا جس کا دوسرا سِرا زمین پر پڑا رہتا ہے اور ڈھور کے چلنے کے ساتھ گِھسٹتا ہوا چلتا ہے ، اگر ڈھور تیز قدم چلے یا بھاگنے لگے تو یہ ڈنڈا اس کی دونوں اگلی ٹانگوں کے بیچ میں اٹک جاتا ہے اور اسے بھاگنے نہیں دیتا، لنگر آڑ گوڑا
گھاٹ مار
جو گھاٹ سے اترنے کا محصول اور چنگی اور راہداری کا محصول نہ دے، جو ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کیے بغیر چوری چھپے مال درآمد یا برآمد کرے، اسمگلر
گھاٹ پانی پِینا
ایک کو ایک سے گزند کا اندیشہ نہ ہونا ، سب کو ودل و انصاف کی بدولت یکساں حقوق حاصل ہونا.
گھاٹ گھاٹ کا پانی پِینا
جگہ جگہ پھر کر تجربہ حاصل کرنا ، مختلف ملکوں کا سفر کرنا ، جہاں دیدہ اور تجربہ کار ہونا.
گھاٹ باری
محصول جو گھاٹ پر لیا جاتا ہے، گھاٹ پر آنے اور ٹھہرنے کا محصول جو کشتی بان سے گھاٹ سے روانگی کے وقت لیا جاتا ہے.
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zaKHiira
ज़ख़ीरा
.ذَخِیْرَہ
a thing hoarded, treasured, or laid up treasure
[ Anaj ki zakhira-andozi par khas tavajjoh dene ki zarurat hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aab-o-havaa
आब-ओ-हवा
.آب و ہَوا
climate
[ Jaziraai (Peninsular) aab-o-hava achchhi hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
savaaneh-hayaat
सवानेह-हयात
.سَوانِح حَیات
biography, life history
[ Khalid library mein baith kar bade-bade danish-mandon ki sawaneh-hayat padh raha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daanish
दानिश
.دانِش
science, learning
[ Gandhiji ne Hindustan mein azadi ki tahrik ke sath ilm-o-danish ka alam bhi baland kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naayaab
नायाब
.نایاب
rare
[ Har saal siberia ke nayab saras bharatpur ki aab-o-hawa mein sardian guzarne aate hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aariz
'आरिज़
.عارِض
side of the face, cheeks
[ Shaer ne mahboob ke aariz ki tarif mein zamin aur asman ek kar diye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaziira
जज़ीरा
.جَزِیرَہ
island, isle
[ Sri Lanka ek chhota jazira hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'alam
'अलम
.عَلَم
flag, banner, standard
[ Khel ke maidan mein jeet ke baad team ne alam lahraa kar jashn manaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ashyaa
अश्या
.اَشْیا
goods, things, chattels, articles
[ Mobile aur laptop aaj ki zaroori ashya mein shamil hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sukuun
सुकून
.سُکُون
peace, rest, ease, calm, tranquillity
[ Duniya ki sab se badi daulat sukoon hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (گھَاٹْ)
گھَاٹْ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔