تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہولی" کے متعقلہ نتائج

ہولی

ہندوؤں کا ایک تہوار جو پھاگن کے آخر اور بسنت رُت کی ابتدا میں آتا ہے اور اس کے دوران میں ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں

ہولی نِس

تقدس، متبرک و برگزیدہ ہونے کی حالت

ہولی واٹَر

برکت والا پانی، پادری کا پھونکا یا دم کیا ہوا پانی، پانی جو عیسائی مذہبی رسوم میں یا نیاز میں استعمال ہو

ہولی فادَر

(مجازاً) بزرگ، نیک انسان

ہولی کا پَھاگ

پھاگن کا تہوار، ہولی کے کھیل تماشے، ہولی کا رنگ جو ہندو ایک دوسرے پر ڈالتے ہیں

ہُولی مَیْن

(مجازاً) فرشتہ سیرت شخص، نہایت بزرگ ہستی

ہولی گھوسٹ

روح القدس، تثلیث میں تیسری ذات

ہولی کا سانْگ

رک : ہولی کا بھڑوا ۔

ہولی کا سَوانگ

رک : ہولی کا بھڑوا ۔

ہولی کا بَھڑوا

وہ شخص جس پر ہولی کے دن رنگ وغیرہ ڈال کر مسخرہ بنایا جائے

ہولی آئی بُھوت بَیائی

ہولی کے موسم میں مستی چھا جاتی ہے، یہ موسم آئے مستی شروع ہوئی

ہُولی باز

ہولی منانے والا، ہولی کھیلنے والا شخص

ہُولی مِلَن

ہولی کا وہ دوسرا دن جس میں ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں یا کسی خاص جگہ پہ جلسہ کرتے ہیں اور سب لوگ ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں اور خاص طور سے ناشتے پانی کاانتظام ہوتا ہے

ہُولی نامَہ

وہ نظم یا اشعار جن میں ہولی کے تہوار کی منظر کشی کی گئی ہو

ہُولی گانا

(مجازاً) خوشی منانا، خوشی کا گیت گانا

ہُولی کَرنا

رک : ہولی کھیلنا نیز (مجازاً) خوشیاں منانا ۔

ہُولی جَلنا

ہولی جلانا کا لازم، ہولی کے دن نیز بسنت کے موقع پر لکڑیوں کا ڈھیر جلنا

ہُولی مَچْنا

ہولی منائی جانا، ہولی کا ہنگامہ ہون، ہولی کا غل ہونا

ہُولی رَچْنا

ہولی کھیلی جانا، ہولی منائی جانا

ہو لینا

(بچہ) پیدا ہونا

ہُولی ہے ہُولی

ہنود اکثر ہولی کے دنوں میں آپس میں تمسخر کرتے ہوئے کہتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں

ہُولی بَنانا

ہولی کا گیت تخلیق کرنا، ہولی کا گیت لکھنا یا ترتیب دینا، ہولی کا گیت جوڑنا نیز ہولی کا راگ بنانا

ہُولی جَلانا

ہولی کے دن لکڑیوں یا اُپلوں کے ڈھیر میں آگ لگانا اور اس میں گیہوں یا جَو کی بالیں بھوننا، پھاگن کا تہوار منانا، ہولکا جلانا، ہولی دہن ہونا

ہُولی مَنانا

ہولی کا تہوار منانا، ہولی کے تہوار کی رسومات ادا کرنا، ہولی کی دعوتیں اڑانا نیز خوشیاں منانا، جشن کرنا

ہُولی مَچانا

ہولی رچانا، ہولی کا شور کرنا، ایک دوسرے پر رنگ ڈالنا

ہُولی کھِیْلْنا

ہولی میں ایک دوسرے پر رنگ ڈالنا، عبیر اور گلال وغیرہ کا اڑانا نیز خوشی منانا

ہُولی پُکارنا

ہولی کھیلنا، ہولی ہے ہولی کا نعرہ لگانا

ہُولی کا رَنگ

ہولی کے موقعے پر ڈالا جانے والا رنگ

ہُولی چھیڑنا

ہولی کا گیت گانا، ہولی کا گیت سنانا، ہولی کا گیت شروع کرنا

ہَولیں

ہول (رک) کی جمع ، تراکیب میں مستعمل .

ہُولی کا ڈانڈا

ہولی کے موقعے پر وہ لکڑی جو چوراہے میں بطور رسم گاڑتے ہیں

ہُولی میں آگ َلگانا

رک : ہولی جلانا ۔

ہُولی دِیوالی کَرنا

دولت اور ساز و سامان کو بری طرح تباہ و برباد کرنا

ہُولِی دِیوالی مَنانا

تہوار منانا، خوشی کے موقعے میں شریک ہونا نیز خوشیاں منانا

ہُولی کے پیچھے بُھوت بِیائے

جب وقت گزر گیا تو سوجھی، وقت گزرنے کے بعد کوئی کام ہو تو بے کار ہے

ہولْیانا

جہاز کا کسی چٹان سے ٹکرا کر جھکو لے کھانا ، ڈوبنے کی علامت ظاہر ہونا ، جھوکا کھانا ، چکرانا .

ہَولیں کھانا

رک : ہول کھانا ؛ ڈرنا ، خوف زدہ ہونا .

ہَولیں اُٹْھنا

طرح طرح کے خوف آنا ، اندیشے پیدا ہونا ، دہشت زدہ ہونا .

ہُولِیاں

وہ گانے جو ہولی کے دن گائے جاتے ہیں، تراکیب میں مستعمل

ہُولِیاں گانا

ہولی کے گیت گانا

ہُولی میں رَنْگ کھِیْلْنا

رک : ہولی کھیلنا ۔

اَولِیا اَللہ

وہ لوگ جنہیں قربِ خداوندی حاصل ہو، عارفانِ الٰہی، اہلِ الٰہی

اُولینڈْنا

رک : الینڈنا .

اَنْدھا ہولی

ایک قسم کی گھاس جس کا پھول زمین کی طرف جھکا رہتا ہے

سَنکھا ہولی

(طِب) زمین پر پھیلنے والی بُوٹی جس کے بیل محض تھوڑی دُور تک پھیلتی ہے . باریک پتّے چھوٹے لمبے اور گہرے سبز ہوتے ہیں ، پُھول خُوبصورت کٹوری نُما ، سفید ، کسی قدر گُلابی ہوتے ہیں ، لاط : Andropogon Aciculatun.

خُون کی ہولی

کشت و خون، قتل و غارت گری، قتل عام، خونریزی

خُون کی ہولی کھیلْنا

حد درجہ قتل و خونریزی کرنا ۔

خُون کی ہولی مَنانا

حد درجہ قتل و خونریزی کرنا ۔

لَہُو سے ہولی کھیلْنا

جان کھپانا، جان جوکھوں میں ڈالنا

خُون سے ہولی کھیلْنا

خون بہانا، خون٘ریزی کرنا، قتل عام کرنا

ساجھے کی ہولی سَب سے بَھلی

بہت سے آدمی مِل جائیں تو ہولی اچھے طور پر گُزرتی ہے تہوار یا خوشی کا مزہ اِتَّفاق اور اِتَّحاد ہی سے حاصل ہوتا ہے

مال لُٹے سَرْکار کا مِرزا کھیلے ہولی

خرچ کسی کا مزے کوئی اڑائے، بد دیانتی سے دوسرے کے روپے پر مزے اُڑانا یا عیش کرنا، دوسروں کے مال کو برباد کر کے آپ لذت اٹھانا

اَنْدھا ہَولی ہے

کم فہم اور ناسمجھ ہے

آدھے گاؤں دِوالی آدھے گاؤں ہولی

كسی كیفیت صفت یا رائے میں اختلاف كے موقع پر بولتے ہیں

مُرْغانِ اُولی اَجْنِحَہ

شہپر رکھنے والے پرندے ، بازو رکھنے والے پرندے

مُرْغانِ اُولی الاَجْنِحَہ

شہپر رکھنے والے پرندے، بازو رکھنے والے پرندے

فَاعْتَبِرُوا یا اُوْلِی الْاَبْصار

قرآنی آیت : مطلب ہے کہ پس اے آنکھوں والو (سمجھ والو) عبرت حاصل کرو، عبرت دلانے کے موقع پر کہتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہولی کے معانیدیکھیے

ہولی

holiiहोली

اصل: سنسکرت

وزن : 22

جمع: ہُولِیاں

موضوعات: تیوہار

ہولی کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • ہندوؤں کا ایک تہوار جو پھاگن کے آخر اور بسنت رُت کی ابتدا میں آتا ہے اور اس کے دوران میں ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں
  • (مجازاً) خوشی، جشن
  • لکڑی کا ڈھیر جسے ہولی کے روز جلاتے ہیں
  • ایک قسم کا گیت جو ہولی کے موسم میں گاتے ہیں، ایک راگنی کا نام جو ہولی کے دنوں میں گائی جاتی ہے، پھاگ، پھگوا، ہوری
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of holii

Noun, Feminine, Singular

  • the festival of Holi, the great spring festival of the Hindus, held at the approach of the vernal equinox, and people sprinkle one each other with red or yellow powder (abeer, or gulal)
  • ( Metaphorically) happiness, enjoyment
  • the pile of fuel prepared for burning the holi
  • a class of songs sung during the festival

होली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • हिंदुओं का एक बड़ा त्योहार जो फाल्गुन के अंत में बसंत ऋतु के आरंभ पर चैत्र कृष्ण प्रतिपदा को मनाया जाता है और जिसमें लोग एक दूसरी पर रंग, अबीर आदि डालते तथा अनेक प्रकार के विनोद करते हैं, भारत में मनाया जाने वाला रंगों का एक प्रसिद्ध त्योहार
  • ( लाक्षणिक) हर्ष, आनंद, उत्सव
  • प्राचीन काल में जो मदनोत्सव या वसंतोत्सव होता था, उसी की यह परंपरा है, इसके साथ होलिका राक्षसी की शांति का कृत्य भी मिला हुआ है, वसंत पंचमी के दिन से लकड़ियों आदि का ढेर एक मैदान में इकट्ठा किया जाता है जो वर्ष के अंतिम दिन फाल्गुन की पूर्णिमा को जलाया जाता है, इसी को 'होली जलाना' या 'संवत् जलाना' कहते हैं, लकड़ियों आदि का वह ढेर, जो उक्त दिन प्रायः रात को एक निश्चित समय पर जलाया जाता है
  • एक प्रकार का गीत जो होली के उत्सव में गाया जाता है, एक रागिनी का नाम जो होली के दिनों में गाई जाती है, फाग, फगुआ, होरी

ہولی کے مترادفات

ہولی سے متعلق دلچسپ معلومات

میر تقی میر کے حزنیہ مزاج اور لکھنؤ سے بیزاری کے چرچے تو سب نے سن رکھے ہیں لیکن اس شہر کی"ہولی" کی رونقوں نے ان کا دل بھی موہ لیا تھا ۔ میر جب دہلی سے لکھنؤ آئے اور انہوں نے اس وقت کے نواب آصف الدولہ کو رنگوں میں شرابور ہولی کھیلتے دیکھا تو ان کی طبیعت بھی رنگین ہو گئی، اور انہوں نے ایک پوری مثنوی" در بیان ہولی" لکھی: ہولی کھیلے آصف الدولہ وزیر رنگ صحبت سے عجب ہیں خُرد و پیر اور ایک مثنوی "در جشنِ ہولی اور کتخدائ" آصف الدولہ کی شادی کے موقع پر لکھ ڈالی۔ آؤ ساقی بہار پھر آئی / ہولی میں کتنی شادیاں لائی جشن نوروز ہند ہولی ہے/ راگ رنگ اور بولی ٹھولی ہے لکھنؤ دلی سے بھی بہتر ہے/ کہ کسو دل کی لاگ ایدھر ہے۔ اودھ کے آخری نواب اور ہندوستانی موسیقی، رقص اور ڈرامے کےرسیا اور محافظ واجد علی شاہ اختر نہ صرف ہولی کھیلتے تھے بلکہ ان کی شاعری بھی ہولی کے رنگوں کو پیش کرتی ہے۔ ان کا یہ لوک گیت بہت مشہور ہے مورے کانہا جو آئے پلٹ‌کے اب کی ہولی میں کھیلوں‌گی‌ ڈٹ کے ان کے پیچھے میں چپ کے سے جا کے یہ گلال اپنے تن سے لگا کے رنگ دوں‌گی انھیں بھی لپٹ ‌کے 1996 میں شیام بینیگل کی فلم "سرداری بیگم" میں یہ گیت آشا بھونسلے نے گایا تھا۔ اردو میں ہولی کے حوالے سے ہولی کھیلنا، گلال اڑانا، لنگوٹی میں پھاگ کھیلنا، بسنت کی خبر نہ ہونا جیسے محاورے اور ضرب الامثال بول چال کا حصہ ہیں۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہولی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہولی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words