تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جی ہے تو جَہان ہے" کے متعقلہ نتائج

جی ہے تو جَہان ہے

زندگی کے ساتھ سب لطف ہے، جان ہے تو جہان ہے

ہے تو یوں

اصل بات یہ ہے، دراصل، حقیقت میں

جو جی چاہْتا ہے کَرتا ہے

۔خود رائے ہے۔ خود مختار ہے۔ ؎

جی میں ہے

ارادہ ہے ، خواہش ہے ،منصوبہ ہے،تجویز ہے ،خیال ہے.

خَیر ہے خَیر تو ہے

۔اس جگہ بولتے ہیں جب کوئی کسی کے پاس بیوقت آتا ہے یا بے محل کوئی کام کرتا ہے۔ ؎

زَر ہے تو گَھر ہے نَہِیں کَھن٘ڈَر ہے

روپیہ پیسہ ہو تو گھر اچّھی حالت میں نظر آتا ہے نہیں تو کھن٘ڈر بن جاتا ہے.

زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کُمْہار کا خَر ہے

عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی

اِیمان ہے تو سَب کُچْھ ہے

خُدا ہے تو کیا غَم ہے

خدا بھروسہ ہو تو مشکل آسان ہو جاتی ہے.

دَم ہے تو کیا غَم ہے

زندگی ہے تو کوئی پروا نہیں، زندگی ہو تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے، جان ہے تو جہان ہے

جی جانے ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

جی جانْتا ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

جی اَچّھا ہے

عیادت کے طور پر بیمار سے پوچھا کرتے ہیں.

گان٘ٹھ میں زَر ہے تو نَر ہے ، نَہِیں تو خَر ہے

دولت ہے تو آدمی سب پر غالب ہے ورنہ گدھے سے بدتر ہے.

دیا ہے تو دیکھ لے

ذو معنی ہے= اگر تو نے دیا ہے تو یہیں ہو گا یا چراغ ہے تو تلا ش کر لے

بھات ہے تو کَوّے بَہُت

دولت ہوگی تو خوشامدی بہت آ جائیں گے

مَنْڈْھتے بَنتی ہے تو خُوب بَجتی ہے

رک : منڈھتے بنے الخ

تو بات ہے

مزا تو جب ہی ہے، لطف تو اسی حالت میں ہے، خاص بات ہے، تعریف کے لائق ہے

سَچ تو یہ ہے

حقیقت یہ ہے، سچ بات یہ ہے

مَزَہ تو یہ ہے

لطف اس میں ہے ، لطف کی یہ بات ہے ، عجیب بات یہ ہے ۔

حَق تو یہ ہے

سچ بات یہ ہے

خَیر تو ہے

۔کلمۂ تعجب۔ اس جگہ کہتے ہیں جو کوئی امر خلاف امید واقع ہو۔

زِنْدَہ ہے تو کِیا مَری تو کِیا

وجود بیکار ہے، زِندہ رہنا یا نہ رہنا سب یکساں ہے

خُدا دیتا ہے تو نَہِیں پُوچھتا تُو کَون ہے

خدا بھلے برے کی تحقیقات کر کے نہیں دیتا، خُدا کا فضل عام ہے، خدا کو جسے دینا ہوتا ہے اسے دیتا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو

مِہر تو ہے پَر دُودھ نَہِیں

خالی خاطرداری ہے لینا دینا کچھ نہیں ، روکھی پھیکی محبت ہے

اُون٘ٹ جب بھاگتا ہے تو پَچِھم کو

ہر شے اپنی اصل کی طرف رجوع کرتی ہے

بانْہہ ٹُوٹْتی ہے تو گَلے میں آتی ہے

مصیبت میں اپنے خاص عزیزوں ہی کا سہارا ہوتا ہے

رونا تو یَہی ہے

دُکھ تو اِسی بات کا ہے، فِکر تو یہی ہے.

آج تو چوٹ ہے

ہو دن سے میادہ خوب حوب سنگھار کیا ہے، آرائش کی حد کردی ہے.

مور ناچْتا ہے جَب اَپنے پانْو دیکھتا ہے تو رو دیتا ہے

ساری اُمنگیں ، حوصلے ، خوشیاں ، لذتیں ، نعمتیں ، اوصاف ذرا سے عیب کے باعث تکلیف و تکدر بن جاتے ہیں ، عیب ذرا سا بھی ُبرا

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے .

رونا تو یہ ہے

افسوس تو اس بات کا ہے ، فکر تو یہ ہے.

یَہی تو مَسئلَہ ہے

اصل مسئلہ یہ ہے ۔

بات تو یہ ہے

اصلیت یہ ہے، حقیقت یہ ہے

کُچْھ تو مِیٹھا ہے

کوئی بات تو پسندیدہ ہے، کوئی غرض تو متعلق ہے

کُچْھ خَلَل تو ہے جِس سے یہ خَلَل ہے

اس نقص کی کوئی وجہ ہے

مَزا تو یہ ہے

لطف اس بات میں ہے ، مزے کی بات تو یہ ہے ، عجیب بات تو یہ ہے ۔

کُچْھ تو دیکھا ہے

ضرور کوئی بات دیکھی ہے، کوئی خوبی ضرور پائی ہے

تقدیر سیدھی ہے تو سب کچھ

اگر قسمت اچھی ہے تو جو چاہو گے ہو جائے گا

خُدا تو دیکْھتا ہے

اللہ سے کچھ پوشیدہ نہیں.

چاکَر ہے تو نا چاکَر، نا ناچے تو ناچا کَر

اگر نوکر ہے تو کام کرنا پڑے گا اور اگر نہ کرے گا تو نوکر نہیں .

کُچْھ تو ہے

کوئی خاص بات ضرور ہے، یقیناً کوئی وجہ ہے، کوئی خاص راز ہے، کوئی وجہ ہے

جیتے جی کا ناتا ہے

رشتہ داری زندگی تک ہی ہے

بَنْیا بُھولْتا ہَے تو زِیادہ بَناتا ہے

شاطر اور چالاک آدمی سہواً بھی اپنا نقصان نہیں ہونے دیتا ، ہوشیار آدمی بھول کر بھی اپنا مطلب نہیں جانے دیتا۔

کھیت کھایا ہے، کاٹو تو لَہُو نَہِیں

بے برکتی کی جگہ پر بولتے ہیں .

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

حَق تو یُوں ہے

۔سچ بات یہ ہے۔ دیکھو حق ادا ہونا۔

کُتّا بھی بَیٹْھتا ہے تو دُم ہلا کَر بَیٹْھتا ہے

آدمی جہاں رہے وہ مقام صاف رکھنا چاہیے

گَھر مِلْتا ہے تو بَر نَہیں مِلتا، بَر مِلْتا ہے تو گَھر نَہیں مِلْتا

بیٹیوں کے لیے اچھا رشتہ نہ ملنے پر کہتی ہیں یعنی امیر ہے تو لڑکا اچھا نہیں، لڑکا اچھا ہے تو ناداری ہے

وہ تو ہَوّا ہے

نہایت ہیبت ناک اور خوفناک ہے جس سے ڈر لگتا ہے ، نہایت بد مزاج ہے کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے

اَللہ مَدَدگار ہے تو بیڑا پار ہے

اللہ پر بھروسا ہے تو مشکل آسان ہو جائے گی

جی بَہُت چَلْنا ہے مَگَر ٹَٹُّو نَہیں چَلْتا

خواہشات تو بہت بڑی ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لیے کافی آمدنی نہیں ، غریب ہو کر ارادے بڑے رکھے تو کہتے ہیں.

لَگَن تو لگی ہے اَللہ راس لاوے

ارادہ تو کِیا ہے اللہ پورا کرے

خُدا تو ہے

۔خدا تو مددگار ہے۔ ؎

دائی کا جی مان٘دا ہے

عورتیں کسی عزیز کے بیمار ہونے پر کہتی ہیں بشرطیکہ وہ رشتے میں چھوٹا ہو

خَیرِیَّت تو ہے

کوئی فکر کی بات تو نہیں ہے ، خیر باشد ! حیرت و تعجب کے موقع پر بولتے ہیں .

واقِعَہ تو یہ ہے

رک : واقعہ یہ ہے ۔

جُھوٹا کوئی کھاتا ہے تو مِیٹھے کے لِیے

رک : جھوٹا بھی کھائے الخ .

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

یِہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں جی ہے تو جَہان ہے کے معانیدیکھیے

جی ہے تو جَہان ہے

jii hai to jahaan haiजी है तो जहान है

نیز - جان ہے تو جَہان ہے, جی ہے تو سب کچھ ہے, جان ہے تو جہان ہے، جان ہے تو سَب کُچھ, جان ہے تو جَہان ہے, جان ہے تو سب کچھ ہے

ضرب المثل

جی ہے تو جَہان ہے کے اردو معانی

  • زندگی کے ساتھ سب لطف ہے، جان ہے تو جہان ہے
  • جب تک زندہ ہیں تبھی تک دنیا اور اس کے لوازمات ہیں، مرنے کے بعد یہ دنیا کسی کام نہیں آتی
  • جب کوئی شخص اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کوئی بہت خطرناک اور جوکَھم بھرا کام کرتا ہے تو اُسے سمجھانے کے لئے کہا جاتا ہے

    مثال - میر عمداً بھی کوئی مرتا ہے جان ہے تو جہان ہے پیارے (میر) تو جان ہے ہماری اور جان ہے تو سب کچھ اِیمان کی کہیں گے ایمان ہے تو سب کچھ (ذوق) - مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے کہ میاں جان ہے تو جہان ہے.(۱۸۸۲، طلسم ہو شربا، ۱ : ۹۶۸). حیا کہتی الحیاء من الایمان غرض کہتی جان ہے تو جہان.(۱۹۰۰، خورشید بہو، ۹۹).

English meaning of jii hai to jahaan hai

  • life is more valuable than anything else, if one survives one can have the world

जी है तो जहान है के हिंदी अर्थ

  • जीवन है तो दुनिया का आनंद है, जान है तो जहान है
  • जब तक जीवित हैं तभी तक यह संसार है, मृत्यु के बाद यह संसार किसी काम नहीं आता
  • जब कोई व्यक्ति अपनी जान की परवाह न कर के कष्टसाध्य अथवा संकटपूर्ण कार्य करता है तो उसे समझाने के लिए कहा जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جی ہے تو جَہان ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جی ہے تو جَہان ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words