تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جِیتا" کے متعقلہ نتائج

جِیتا

زیادہ، بیش .

جِیتا ہونا

بڑھا ہوا ہونا، زیادہ ہونا

جِیتا رَہْنا

زندہ رہنا، سلامت رہنا.

جِیتا لَہُو

تازہ خون جو ابھی بدن سے نکلا ہو.

جِیتا لوہا

چمبک، مقناطیس

جِیتا نَہ چھوڑنا

مار دینا

جِیتا سو ہارا، ہارا سو مُوا

جوے کی جیت ہار اور ہار بمنزلۂ موت ہے

جِیتا جِیتا

تازہ تازہ.

جِیتا ماس

رک: جیتا گوشت.

جِیتا جُھوٹ

از حد جھوٹ، کھلا جھوٹ، سرتاپا جھوٹ.

جِیتا کَرنا

زندہ کرنا، جِلانا.

جِیتا گوشْت

جسم کا زندہ گوشت، جاندار گوشت.

جِیتا بَچْنا

زندہ رہ جانا.

جِیتا جاگْتا

زندہ، باحیات، اصل کے عین مطابق

جِیتا ناخُن

ایسا ناخن جو ابھی کاٹنے کے قابل نہ ہو.

جِیتا گاڑْنا

جیتا گڑوانا (رک) کا لازم.

جِیتا چَمْڑا

رک: جیتا گوشت .

جِیتا چُنْوانا

بطور سزا دیوار میں کسی کو زندہ چنوا دینا، سخت سزا دینا.

جِیتا گَڑْوانا

کسی انسان کو زندہ دفن کروا دینا ؛ نہایت سخت سزا دینا.

جِیتا رَہے میرا ناک کانْنے والا مَیں چِھینکْنےسے چُھوٹی

بے حیا اور بد کار عورت کی نسبت کہتے ہیں.

جِیتا چَمْڑا چِیرْنا

چیرا یا بکر توڑنا

نَہ مَرتا ہے ، نَہ جِیتا ہے

سخت اذیت میں ہے ؛ نہ جان نکلتی ہے نہ صحت یاب ہوتا ہے ، بہت بے حال ہے ۔

مَرتا جِیتا

ہوتا سوتا ، زندہ یا مردہ رشتے دار ، حمایتی ۔

جَگ جِیتا

فاتح عالم.

مُوا جِیتا

مردہ یا زندہ، مرا جیتا

عُمْرِ دَراز جِیتا رَہے

بزرگ یا بوڑھی عورت سلام کے جواب میں دیتے ہیں

جو جِیتا وہ ہارا اَور جو ہارا سو مَرا

عام طورپر دیوانی کے مقدمات کے بارے میں کہتے ہیں جو بہت دیر سے فیصل ہوتے ہیں کہ مدعی بچارہ اس طوالت میں اور مشکل میں پڑتا ہے.

آس پَرائی جو تَكے وہ جِیتا ہی مَر جائے

رک : آس لگانی الخ

دِیوانی مُقَدمَہ جو جِیتا سو ہارا اَور جو ہارا سو مَرا

عدالت کے قانون کی ُسست رفتاری کی طرف اشارہ ہے کہ جیتنے والے کو بھی تھکن اور نقصان ہوتا ہے ہارنے والا تو بالکل ہی تباہ ہوجاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جِیتا کے معانیدیکھیے

جِیتا

jiitaaजीता

اصل: ہندی

وزن : 22

جِیتا کے اردو معانی

صفت

  • زیادہ، بیش .
  • جان دار.
  • زندہ صحیح سلامت.
  • جیتا (رک) سے مشق تراکیب میں مستعمل.

اسم، مذکر

  • کاشت میں ایک دوسرے کی امداد ہل اور بیلوں سے ، جیسے: بیل وغیرہ کا ادل بدل یعنی چیز کے بدلے چیز کا معاہدہ جس میں روپیہ کی ادئیگی کا سوال نہ ہو.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of jiitaa

Adjective

जीता के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिसे जय या विजय प्राप्त हुई हो
  • जिसमें अभी जीवन या प्राण हो। जिन्दा। जीवित।
  • जीवित, सफल, विजयी
  • तौल, नाप आदि के प्रसंग में, जो आवश्यक या उचित से थोड़ा अधिक या बढ़ा हुआ हो। जिंदा।
  • जिसमें जीवन या जान हो; जीवित; ज़िंदा
  • नाप, तौल आदि के प्रसंग में जो आवश्यकता से थोड़ा अधिक हो।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جِیتا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جِیتا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words