تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَدَہ" کے متعقلہ نتائج

کَدَہ

ٹھکانا، آماجگاہ، جگہ، مقام، گھر، خانہ (مرکبات میں بطور لاحقۂ ظرفیت مستعمل)

مَے کَدَہ

شراب پینے کی جگہ، شراب خانہ، میخانہ، بادہ خانہ

دِل کَدَہ

(مجازاً) دوستوں کی محفل، دل والوں کی صحبت

چَمَن کَدَہ

باغ، گلشن، گلستان

گُل کَدَہ

وہ جگہ جہاں پھولوں کی کثرت ہو، پھلواری، گلزار، گلستان

حَیْرَت کَدَہ

حیرت کا گھر، جہاں ہر بات حیران کن ہو (مُراد) دنیا، جہان

دَولَت کَدَہ

محل سرا، تعظیماً دوسرے کا گھر

حِکْمَت کَدَہ

علم و دانش کا گھر یا مرکز

ہَیبَت کَدَہ

ہیبت کی جگہ ، ہیبت ناک عمارت یا جگہ ۔

خُم کَدَہ

خُم خانہ، مے خانہ، شراب خانہ

یَخ کَدَہ

سرد جگہ یا عمارت، سردخانہ.

حَسْرَت کَدَہ

صَنَم کَدَہ

رک : صنم خانہ ، بت خانہ.

غَم کَدَہ

غم کی جگہ، غم کا مکان، وہ جگہ جہاں جہاں کوئی افسوس سناک واقعہ ہوا ہو، غم خانہ، مقام غم، جس سے قلبِ عاشق مراد ہے

خَلْوَت کَدَہ

خَلوت خانہ، وہ جگہ جہاں کوئی نہ رہتا ہو

ظُلْمَت کَدَہ

تاریکیوں کا گھر، جہاں بہت اندھیرا ہو

نُزہَت کَدَہ

۱۔ پاکیزہ جگہ ، سرسبز و شاداب مقام ۔

ہَوَس کَدَہ

خواہش، تمنا یا آرزو کا گھر

مَحْشَر کَدَہ

حشر برپا ہونے کی جگہ ؛ (مجازا ً) ہنگاموں کی جگہ

دَہْشَت کَدَہ

شورِش کَدَہ

نیشتَر کَدَہ

فصد کھولنے کی جگہ ؛ (مجازاً) وہ مکان جہاں چیرے لگائے جاتے ہوں ، خانہء جراحت ۔

نِشْتَر کَدَہ

عِبْرَت کَدَہ

جائے عبرت .

صَیقَل کَدَہ

جلا دینے کی جگہ ، چمکانے کی جگہ ، قلعی خانہ۔

نِعمَت کَدَہ

عمدہ کھانے کا مرکز، کھانے کے لیے مخصوص مکان یا جگہ، نعمت کا گھر

پَرَسْتِش کَدَہ

عبادت کی جگہ، معبد

غَفْلَت کَدَہ

وَحْشَت کَدَہ

ایسا گھر یا مقام جہاں وحشت ہو، وحشت سرا، وحشت خانہ

صَنْعَت کَدَہ

کاری گری، حسن کاری، نکتہ آفرینی، دست کاری اور فنی کمال کا گھر

صَفْوَت کَدَہ

برگزیدہ مکان

عُزْلَت کَدَہ

رک: عزلت خانہ .

عِشْرَت کَدَہ

عشرت خانہ، عیش و عشرت کرنے مقام، عیش محل، رنگ محل

وُسعَت کَدَہ

بہت بڑی جگہ ؛ وسیع و عریض میدان ۔

راحَت کَدَہ

آرام کرنے کی جگہ، جہاں سکون میسر ہو، خواب گاہ، گھر

ماتَم کَدَہ

وہ گھر جس میں کسی کی موت ہو گئی ہو، غم کدہ، عزا خانہ

مِہمان کَدَہ

رک : مہمان خانہ ۔

صُورَت کَدَہ

تصویروں کا گھر ؛ (مجازاً) دُنیا.

مُصِیبَت کَدَہ

۔(ف) مذکر۔مصیبت کا گھر۔؎

دِیوان کَدَہ

دیوان لگنے کی جگہ

زینَت کَدَہ

تزئین و آرائش والا مکان وغیرہ، محبوب کی رہائش

زِیارَت کَدَہ

وہ جگہ جس کی زیارت کی جائے، جہاں لوگ از راہ تعظیم حاضری دیں

تَماشا کَدَہ

رک : تماشا گاہ

آتِش کَدَہ

بھٹی، تنور، وہ جگہ جہاں آگ روشن کی جائے

شَہادَت کَدَہ

عِبادَت کَدَہ

پرستش کی جگہ، عبادت خانہ، وہ جگہ جہاں عبادت و ریاضت کی جائے، معبد

عافِیَت کَدَہ

امن کی جگہ، پُرسکون جگہ، (مجازاً) گھر

مَے کَدَہ آشام

(لفظاً) پورا شراب خانہ پی جانے والا ؛ مراد : بہت شراب پینے والا ، بلا نوش ۔

کوہ کا خُمْ کَدَہ

پہاڑ کے وہ پُرفضا مقامات جہاں پر جمی ہوئی برف سورج کی شعاعوں سے پگھلتی ہے.

غَم کَدَۂ عالَم

دنیا

اردو، انگلش اور ہندی میں کَدَہ کے معانیدیکھیے

کَدَہ

kadaकदा

اصل: فارسی

وزن : 12

کَدَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، لاحقہ

  • ٹھکانا، آماجگاہ، جگہ، مقام، گھر، خانہ (مرکبات میں بطور لاحقۂ ظرفیت مستعمل)
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kada

Noun, Masculine, Suffix

  • habitation, house, abode, centre
  • place, house, habitation

कदा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, प्रत्यय

  • घर, गृह, मकान, प्रत्यय रूप में- मदिरा-कदः = आलय (मदिरालय–मैखाना) ।

क्रिया-विशेषण

  • किस समय

کَدَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

کدہ ’’کدہ‘‘ لاحقے والے تقریباً تمام الفاظ مذکر ہیں۔ مثلاً: مے کدہ، غم کدہ، نشتر کدہ، ماتم کدہ، آتش کدہ،عشرت کدہ، وغیرہ۔ اس سلسلۂ الفاظ میں یہ بات دلچسپ ہے کہ یہ سارے الفاظ مستقل لفظ کا حکم رکھتے ہیں۔ یہ اضافت مقلوبی نہیں ہیں کہ ان کو پلٹ کر لفظ کی’’اصل‘‘ شکل حاصل ہوسکے۔ مثلاً ’’مے کدہ‘‘ تو درست ہے، لیکن ’’کدۂ مے‘‘ مع اضافت ہو یا بے اضافت، دونوں طرح مہمل ہے۔ یہی عالم اس قبیل کے اور الفاظ کا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَدَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَدَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words