تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کیڑ" کے متعقلہ نتائج

کیڑ

(ماہی گیری) چھوٹی ذات کی بے چھلکار سبزی مائل سفید رنگ مچھلی ، آدھ پاؤ تک وزنی ، اس کے پہلوؤں اور پشت پر پروں کے ساتھ کانٹا ہوتا ہے .

کِیڑے بَہْنا

سر میں کثرت سے جوئیں پڑنا

کیڑُو

ایک قسم کا سانْپ جو آٹھ گرہ سے بارہ گرہ تک کا لمبا ہوتا ہے، سر کا رنگ سبز سرخی مائل اور بدن پر گردن سے دم تک سفید و سیاہ اور سرخ اور طلائی متوازی دھاریاں ہوتی ہیں .

کِیڑے نُزُول ہونا

رک: کیڑے پڑنا .

کیڑ کھایا

وہ جسے کیڑے پڑ جائیں، وہ جسے جوئیں پڑ جائیں

کیڑُو کیڑُو

تیتر کی آواز .

کِیڑا سی

دبلی، پتلی، چھوٹی سی، ننھی سی

کِیڑا سا

کیڑے کی طرح کا، چھوٹا سا، دُبلا پتلا، ننھا منّا

کِیڑا مار

ایک بوٹی ہے کہ سیاہ مٹی میں اُگتی ہے اور ایک بالشت سے دو بالشت تک اُونچی بڑھتی ہے پتّے اروی کے پتوں کی طرح مگر چھوٹے ہوتے ہیں اور پھول زردی مائل بہ درازی اور قاش دار ہوتا ہے، گندھانی .

کِیڑے مار

کرم کش ، کیڑے مارنے والی ، (دوا) .

کِیڑے

کیڑا کی جمع اور اس کی مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

کِیڑی

جونک کی طرح کا ایک کیڑا

کِیڑا

(کنایۃً) کسی ایک ہی کام میں مشغول یا کسی ایک ہی مقام یا ماحول میں رہنے والے کے لیے مستعمل، کسی چیز میں کیڑے کی طرح لگے رہنا .

کِیڑے پَڑیں

(عو) بد دعا، سڑے، خراب ہو

کِیڑے پَڑی

(حقارت سے) خراب ، گندی ، بے ہودہ (عورت) .

کیڑے مکوڑے

چھوٹے چھوٹے کیڑے، حشرات الارض

کِیڑی والی

وہ عورت، جس کا پیشہ جون٘کین لگانا ہوتا ہے، جونک والی، کلون

کِیڑا ماری

رک : کیڑا مار معنی نمبر ۲، ایک بوٹی ، ایک پودا .

کِیڑا لَگْنا

دیمک یا گھن لگنا، کیڑے کا کسی چیز کو خراب کردینا

کِیڑے پَڑْنا

کسی چیز میں سڑ جانے کے سبب کیڑے پیدا ہو جانا

کِیڑی کاڑا

دیہاتوں میں مقبول ایک کھیل ، اسے کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑی کھیل سکتے ہیں ، میدان یا صحن وغیرہ میں چاک یا کوئلے کی مدد سے زمین پر خانے بنا لیے جاتے ہیں اور صرف ایک ٹھیکری سے کھیلا جاتا ہے، کھلاڑی نمبر ۱ خانے سے شروع کر کے ٹھیکری پر خانے میں پھینکتا ہے اور پھر ایک پان٘و اٹھا کر پر خانے کو پھلانگتا ہوا اسی حالت میں ٹھیکری کو صرف ایک ٹھوکر میں باہر نکلاتا ہے اس دوران نہ تو اس کا پانْو کس لائن پر آنا چاہیے اور نہ ہی ٹھیکری پر، اگر کوئی کھلاڑی بغیر کسی غلطی کے کھیلتا جائے تو سب خانو ں سے ٹھیکری گزارنے کے بعد وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور ناکام کھلاڑیوں کو باری باری اپنی سواری بنا کر خانوں کا ایک چکر لگاتا ہے، اسے شاہ ٹاپو بھی کہتے ہیں

کِیڑوں

کیڑا کی جمع، تراکیب میں مستعمل

کیڑیاں لگنا

جونکیں لگنا

کِیڑا کھایا

کیڑا کھایا، وہ جسے کیڑے کھا جائیں، وہ جس کے جوئیں پڑجائیں، اجڈ، گنوار

کِیڑے ڈالْنا

عیب یا نقص نکالنا (کسی چیز میں)

کِیڑی لَگانا

کِیڑے جَھڑْنا

درست ہونا، سیدھا ہونا (عموماً دماغ) .

کِیڑا دَبانا

جو علّت اُبنہ میں مبتلا ہو اس کی خواہش مٹانا، چُل مٹانا

کِیڑے نِکالْنا

نقص نکالنا، عیب نکالنا

کِیڑوں کا گَھر

وہ سوراخ جو کیڑے بنا لیتے ہیں

کِیڑا اُچَھلْنا

علّتِ اُبنہ کا زور کرنا

کِیڑا رِینگْنا

دورہ پڑنا ، مالیخولیا ہونا ، بے چینی ہونا .

کِیڑے مار دوا

کِیڑِیاں لَگانا

جونکیں لگانا

کِیڑے کُلْبلانا

کیڑا کُلبلانا

کِیڑا کُلبلانا

علت ابنہ کا زور ہونا، خواہش نفسانی کی شدت ہونا، چُل مٹوانے کو جی چاہنا، ہوس ہونا

کِیڑا مار گَنْدَن

رک: کیڑا مار معنی نبمر ۲، ایک پودے کا نام .

کِیڑے پَڑ جائیں

(بد دعا) گلے، سڑے برباد ہو، ناکارہ ہو جائے .

کِیڑوں کی گَھرْیا

رک: کیڑوں کا گھر، مکھی یا بھڑ کا چھتّہ ، چھتّہ .

کِیڑے پَیدا کَرْنا

عیب ڈھونڈ لینا ، خرابی نکالنا .

کِیڑی کی چال بَڑھنا

چیونٹی کی چال چلنا، نہایت آہستگی یا خاموشی کے ساتھ چلنا .

کِیڑے مَغْز کے اُڑْنا

دماغ کا پریشان اور پرا گندہ ہونا، سر میں درد ہونے لگنا

کِیڑے کا چاٹ جانا

۔کیڑے کا خراب کردینا۔ دیکھو کیڑا لگنا۔

کِیڑے مکَوڑے خور

کیڑے مکوڑے کھانے والا، وہ حیوان جس کی غذا کیڑے مکوڑے ہوں (انگ: Insectivore) پیرامی لی ڈی (Peramilidae) .

کِیڑوں بَھرا کَباب

رک : چیون٘ٹوں بھرا کباب ، وہ کباب جس میں کیڑے پڑ گئے ہوں مراد: بد شکل .

کِیڑِیاں

کیڑی کی جمع، جونکیں

کِیڑے مکوڑے کاڑْھنا

باریک باریک آڑا ترچھا لکھنا .

کِیڑے مَکوڑے گَھسِیٹ لینا

تھوڑا بہت لکھ لینا، اُلٹا سیدھا لکھ لینا

بُھوت سے پُوت اور کِیڑ سے آمْلے

بیجا امید یا آرزو نہیں رکھنی چاہیے، یہ آرزو بیجا ہے ایسا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں کیڑ کے معانیدیکھیے

کیڑ

ke.Dकेड़

وزن : 21

کیڑ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (ماہی گیری) چھوٹی ذات کی بے چھلکار سبزی مائل سفید رنگ مچھلی ، آدھ پاؤ تک وزنی ، اس کے پہلوؤں اور پشت پر پروں کے ساتھ کانٹا ہوتا ہے .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کیڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کیڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone