تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خاک میں خاک مِلانا" کے متعقلہ نتائج

خاک میں خاک مِلانا

مارڈالنا ، قتل کرنا ، نام و نشان مٹانا .

عِزَّت خاک میں مِلانا

بداعمالیوں سے اپنی عزت ضائع کردینا ، آبرو کھودینا .

عَدُو کو خاک میں مِلانا

دشمن کو تباہ کرنا یا مار ڈالنا

مُنہ میں خاک

کسی نازیبا یا بری بات سن کر ، کبھی گستاخانہ کلمے کے جواب میں ، کبھی لعنت پھٹکار کے معنی میںیا جب مانگنے والے کو دینا منظور نہ ہوا کبھی خود کوئی ایسی بات کہنے کے وقت جس میں بدشگونی وغیرہ ہوتی ہو کے موقع پر مستعمل ۔

نَہ خاک اَلّے نَہ خاک پَلّے، خاک تَھیلے میں بَھر لے

کنگال ہے ، مفلس ہے

نَہ خاک اَلّے نَہ خاک پَلّے، خاک دَھبْلے میں بَھر لے

کنگال ہے ، مفلس ہے

خاک میں مِلانا

۱. برباد کرنا ، غارت کرنا .

میرے مَنْہ میں خاک

کوئی بُری بات کہنے سے پہلے کہتے ہیں ، میرا بُرا ہو ۔

مُنہ میں خاک بَھرنا

خاموش کردینا ، رعونت یا بدی کا کلمہ کہنے سے روک دینا

خاک تیرے مُنہ میں

کسی بد فالی کی بات سن کر کہتے ہیں

عِزَّت خاک میں مِلنا

سخت بے عزتی ہونا

تُمھارے مُنہ میں خاک

۔(عو) اس سےکہتی ہیں جو کسی کا بُرا چاہے یا ایسی چیز مانگے جو اس کی حیثیت سے زیادہ ہو اور اس کا دیناج منظور نہ ہو۔ رحمت نے کہا بیگم تو سوٗموں کی ایک سوٗم ہیں میں تو ایسے پیسے ایسے روپے کو آگ لگاکر رکھ دوں میں نے کہا بوا تمھارے مُنھ میں خاک۔

ناؤ میں خاک اُڑانا

کنایہ ہے صاف صاف دروغ گوئی سے

ہَوا میں خاک اُڑانا

برباد کرنا ، نام و نشان نہ چھوڑنا ۔

خاک و خُون میں نَہْلانا

قتل کرنا ، موت کے گھاٹ اتارنا ، تباہ و برباد کر دینا .

عِزَّت خاک میں مِل جانا

آبرو جاتی رہنا، عزت برباد ہو جانا، ذلیل و رسوا ہوجانا

آرْزُو خاک میں مِلانا

مایوس كرنا، امید توڑ دینا، توقع ختم کردینا

آبْرُو خاک میں مِلانا

(اپنی یا دوسرے کی) عزت ضائع کرنا، موجودہ عزت یا ساکھ کو برباد کرنا

صُورَت خاک میں مِلانا

ملیا میٹ کرنا، تباہ کرنا

خاک میں خاک مِلْنا

تباہ ہونا ، برباد ہونا ، مرجانا ، قوت ہوجانا .

ہَڈِّیاں خاک میں سونْپْنا

۔(کنایۃً) دفن کرنا۔؎

لاکھ کی عِزَّت خاک میں مِلْنا

بنی بنائی عزّت ختم ہو جانا .

پَرْدَۂ خاک میں نِہاں ہونا

مر جانا

خاک و خُون میں مِلانا

قتل کرنا

موتِیوں کو خاک میں مِلانا

گراں قدر چیز کی قدر نہ کرنا ؛ قیمتی شے کو اس کے مصرف میں نہ لانا

لاکھ کی عِزَّت خاک میں مِل جانا

بنی بنائی عزّت ختم ہو جانا .

کیا آنکھوں میں خاک ڈالْتے ہو

کیا کھلم کھلا دھوکا دے رہے ہو ، کیوں چندراتے اور مکراتے ہو.

کیا آنْکھوں میں خاک ڈالْتے ہو

۔دیکھو آنکھوں میں خاک ڈالنا۔

پَرْدَۂ خاک میں نِہاں ہونا

خاک میں مِلْنا

دفن ہونا ، پیوند زمین ہونا ، مرجانا .

مُنھ میں خاک

۔(عو) جب کوئی کچھ مانگے اور دینا منظور نہ ہو تو عورتیں کہتی ہیں کہ اس کے مُنھ میں خاک۔ ؎ ۲۔ گستاخانہ کلمہ کے جواب میں کہتی ہیں۔ ؎ رحمت نے کہا بیگم تو سوسوموں کی ایک قوم ہیں تو ایسے روپئے پیسے کو آگ لگاکر دھروں۔ میں نے کہا بُوا تمھارے مُنہ میں خاک۔

خاک میں ڈالْنا

کالعدم کرنا، نظر انداز کرنا، بھلا دینا

خاک میں رُلْنا

خوار ہونا ، پیوند زمین ہونا .

دِیدوں میں خاک

(عور) نظر لگانے والی آنکھیں اندھی ہوجائیں یا بُن میں کاک پڑے ؛ کسی بدنظر کی نظر نہ لگے ، آنکھیں نظر بد سے محفوظ رہیں .

خاک میں سُلانا

دفن کرنا، مار ڈالنا

خاک میں دَبانا

مار ڈالنا ، صفایا کرنا ، ختم کر دینا ، دفن کر دینا .

خاک میں لوٹْنا

خاک آلودہ کرنا، جسم پر خاک ڈالنا ، پریشان حال ہونا ، مضطرب ہونا تب او جوان اپنی خاک میں لوٹ او سودر حال یکایک دسیا مرغ ہو .

خاک میں مِلْوانا

رک : خاک میں ملانا جس کا یہ متعدی المتعدی ہے .

خاک میں رَلا

حقیر ، ناچیز ، بے حیثیت .

پَرْدَۂ خاک میں پِنْہاں ہونا

خاک میں مِلا دینا

مٹی میں ڈالنا

میرے مُنھ میں خاک

۔(عو) یہ جملہ نظر نہ لگنے کے لئے کہا کرتی ہیں۔ (بنات النعش) چھ برس میرے بیاہ کو ہوئے میرے مُنھ میں خاک میں نے تو کسی دُکھ یا بیماری کی شکایت ہمسائی سے نہیں سُنی۔

تیرے مُنھ میں خاک

بد دعا کا اتا ر، خدا کرے ایسا نه ہو، ایسے محل پر بولتے ہیں جب کسی کے من٘ھ کے لیے فال بد نکلے.

خاک میں مِل جائے

ایک کوسنا بمعنی مرجائے، گڑ جائے تباہ و برباد ہو، کسی کام کا نہ رہے

سَر میں خاک ڈالْنا

ماتم کرنا، رونا پیٹنا

آنکھ میں خاک جھونکْنا

نگہبان یا دوسرے لوگوں کی موجودگی میں اس طرح کوئی کام کرنا کہ انھیں پتا تک نہ چلے، ایسی پھرتی سے کر گزرنا کہ لوگ دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں

آبْرُو خاک میں مِلنا

آبرو خاک میں ملانا کا لازم، بے عزت ہونا، آبرو ضائع ہو جانا

نُمُود خاک میں مِلنا

غرور ٹوٹنا ؛ شان و شوکت جاتی رہنا ؛ عزت جاتی رہنا ؛ شکل یا صورت خراب ہونا

ناؤ میں خاک اُڑانا

صاف صاف جھوٹ بولنا ؛ ناحق تہمت دھرنا ؛ بہانہ تراشنا ۔

دَولَت خاک میں مِلْنا

مال و زر کا برباد ہونا ، تباہ ہونا ، سرمایے کا ضائع جانا

اَرمان خاک میں مِلنا

ناؤ میں خاک اُوڑانا

صاف صاف جھوٹ بولنا ؛ ناحق تہمت دھرنا ؛ بہانہ تراشنا ۔

دِیدوں میں خاک جھونْکنا

سراسر جُھٹلانا ، بے وقوف بنانا .

مُنْھ میں خاک بَھرنا

۔ رعونت یا بدی کا کلمہ کہنے سے روکنے کے لئے مستعمل ہے۔ ؎

تُمھارے مُنْھ میں خاک

بڑے بدتمیز ہو ، تمھارا ستیاناس ہو ، تمھارا برا ہو

آنکھوں میں خاک لَگانا

کسی متبرک یا مقدس مقام کی خاک چٹکی میں لے کر آن٘کھوں سے مس کرنا.

خاک ماٹی میں مِلْنا

خود کو کمتر جاننا ، اپنی حقیقت پہنچاننا .

آرْزُو خاک میں مِلْنا

آرزو خاک میں ملانا جس كا یہ لازم ہے، امید ٹوٹ جانا، توقع ختم ہوجانا

موتی خاک میں رولْنا

کسی اچھی چیز کی نا قدری کرنا ، قیمتی چیز کی ناقدری کرنا

نامُوس خاک میں مِلنا

عزت کا برباد ہونا ، عزت خاک میں ملنا ، رُسوائی ہونا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں خاک میں خاک مِلانا کے معانیدیکھیے

خاک میں خاک مِلانا

KHaak me.n KHaak milaanaaख़ाक में ख़ाक मिलाना

محاورہ

مادہ: خاک

خاک میں خاک مِلانا کے اردو معانی

  • مارڈالنا ، قتل کرنا ، نام و نشان مٹانا .

ख़ाक में ख़ाक मिलाना के हिंदी अर्थ

  • मार डालना, क़तल करना, नाम-ओ-निशान मिटाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خاک میں خاک مِلانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

خاک میں خاک مِلانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words