تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پانی دینا" کے متعقلہ نتائج

پانی دینا

(زراعت) سین٘چائی کرنا

پانی پی پی کَر دُعا دینا

۔بہت دعائیں دینا۔ خوش ہوکر دعائیں دینا۔ باربار دعا دینا

پانی کَرْ دینا

نرم کردینا، گداز بنا دینا، پتلا کردینا، ملائم کرنا، پگھلا دینا

پانی اُڑا دینا

آگ پر رکھ کر پانی خشک کردینا

پانی سَمو دینا

گرم پانی میں سرد پانی ملا کر معتدل بنانا.

پِنْڈ پانی دینا

(ہندو) پروں (بزرگوں کی ارواح) کے نام پر آئے یا چاولوں کے بنے ہوئے وغیرہ اور جل کی بھین٘ٹ دنا ، شرادھ کرنا.

سُورَج کو پانی دینا

(ہندو) سُورج کو پوجنا ، سُورج پُوجا کی رسم ادا کرنا .

زَمِین کو پانی دینا

(کاشت کاری) زمین کو سیراب کرنا، زمین کی آبیاری کرنا، سینچنا

تَلْوار کا پانی دینا

دوا کے طور ہر نیز عقیدت کے خیال سے تلوار دھو کر پانی پلانا.

جَڑوں میں پانی دینا

نقصان پہن٘چانا ، برباد کرنا ، تباہ کرنا.

سُوکھے دھانوں پانی دینا

اُمید بندھانا ، اُمید افزا بات کہنا ، ہمّت بندھانا مایوس کو ڈھارس بندھانا ، دل شکستہ کو شادمان کردینا ۔

جَڑوں میں گَرْم پانی دینا

مِحْنَت پَر پانی پھیر دینا

محنت ضائع کر دینا ، کوشش و مشقت برباد کر دینا

ٹَھنْڈے پانی کا چِھینٹا دینا

بیہوش آدمی پر ٹھنڈا پانی چھڑکنا، کسی چیز پر ٹھنڈا پانی چھڑکنا

پَتَّھر کو پانی کَر دینا

۔ سنگدل کو نرم کردینا۔ ؎

پانی پلا دینا

بعض کھیلوں بالخصوصی کبڈی میں مقابل جماعت کے آدمی کو اپنے پالے میں آگے بڑھنے کا موقع دینا

پانی پھیر دینا

۔ متعدی ۔۱۔ محنت برباد کرنا۔ توبۃ النصوح) ایک زیادتی کی وجہ سے ماں کی عمر بھر کی مہربانی پر پانی پھیر دیا۔ ۲۔ کام خراب کردینا۔ ؎

پانی گھول دینا

۔ (دہلی) پانی ڈال دینا۔ پانی ملا دینا۔ ؎

پانی میں ڈال دینا

کسی چیز کو ضائع کردینا ، برباد کر دینا۔

چینا جی کا لینا چودہ پانی دینا، باؤ چلے تو لینا نہ دینا

چینا بہت ناقابل اعتبار اناج ہے اسے بہت دفعہ پانی دینا پڑتا ہے اور اگر گرم ہوا چلے تو کچھ رہتا ہی نہیں

کار گُزاری پَر پانِی پِھیر دینا

اچھا کام خراب کردینا، اچھے کام کا صلہ نہ دینا

آبرو پر پانی پھیر دینا

بے عزت کرنا، بدنام کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پانی دینا کے معانیدیکھیے

پانی دینا

paanii denaaपानी देना

پانی دینا کے اردو معانی

  • (زراعت) سین٘چائی کرنا
  • زخم یا چھالے کا اندرونی رطوبت کو باہر نکالنا ، زخم کا رسنا ۔
  • موت کے بعد مرے ہوئے کا نام لے کر اس کے وارث کا مقررہ رسم کے مطابق زمین پر پانی بہانا
  • (کسی کو) مردہ سمجھ لینا ، مرے برابر فرض کر لینا ، (کسی سے) اس طرح بے تعلق ہوجانا جیسے مردے سے.
  • (کنایۃً) ذبح کرنا ۔
  • (مرغ بازوں کی اصلاح) رک : پانی چٹانا ۔
  • (طباخی) کھانا پکاتے وقت سالن وغیرہ میں پانی ڈالنا
  • ۔ ۱۔ آبپاشی کرنا۔ سینچنا پانی ڈالنا۔ ؎ ۔۲۔ (ہندو) ترپن کرنا۔ ۳۔ (مُرغ بازوں کی اصطلاح) دیکھو پانی چٹانا۔ ۴۔ (کنایۃً) ذبح کرنا۔ ؎

English meaning of paanii denaa

  • irrigate, water a plant
  • offer a libation of water in the names of the deceased

पानी देना के हिंदी अर्थ

  • मौत के बाद मरे हुए का नाम लेकर इस के वारिस का मुक़र्ररा रस्म के मुताबिक़ ज़मीन पर पानी बहाना
  • (कनाएन) ज़बह करना
  • (किसी को) मुर्दा समझ लेना, मरे बराबर फ़र्ज़ कर लेना, (किसी से) इस तरह बेताल्लुक़ होजाना जैसे मर्दे से
  • (ज़राअत) सेंचाई करना
  • (तब्बाख़ी) खाना पकाते वक़्त सालन वग़ैरा में पानी डालना
  • (मुर्ग़ बाज़ों की इस्लाह) रुक : पानी चटाना
  • ۔ ۱۔ आबपाशी करना। सींचना पानी डालना। ।२। (हिंदू) तर्पण करना। ३। (मुरग़ बाज़ों की इस्तिलाह) देखो पानी चटाना। ४। (कनाएन) ज़बह करना।
  • ज़ख़म या छाले का अंदरूनी रतूबत को बाहर निकालना, ज़ख़म का रिसना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پانی دینا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پانی دینا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words