تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَیدا" کے متعقلہ نتائج

پَیدا

اُگا ہوا

پَیدائی

ظہور، نمائش

پَیدا ہونا

کسی شے کا عالم وجود میں آنا ، خلق ہونا .

پَیدا کُنِنْدَہ

پیدا کرنے والا ، خالق .

پَیداش

رک : پیدائش ، پیدایش .

پَیدازِل

راگ کی ایک قسم .

پَیدا ہُوا نا پَید کے لیے

جو پیدا ہوا اسے ضرور مرنا ہے

پَیدا کار

پیدا کرنے والا

پَیدائِشی

فطری، جبلّی، خلقی، اصلی

پَیدائِش

آفرینش، خلقت

پَیدا کَرْنا

عالم وجود میں لانا ، خلق کرنا ، بنانا .

پَیدا آوَری

کمائی ، زرخیزی ، بار آوری ، آمدنی ، حصول دولت .

پَیدائِشی حَق

پَیداوارِ حال

موجودہ پیداوار .

پَیدائِش کا دِن

تاریخ پیدائش .

پَیدائِشِ دَولَت

اکتساب زر ، دولت کمانے کا عمل.

پَیداوارِ جَنگَل

اس میں درج ذیل اشیا شامل ہیں جب کہ وہ جن٘گل میں پائی جائیں یا کسی جن٘گل سے لائی جائیں اشیائے کانی اور سطح کی مٹی اور درخت اور عمارت کی لکڑی اور گھان٘س اور مٹ یعنی جڑیں اور نسیں درخت کی اور درخت مثل کیکر وغیرہ ، سر کنڈے ، پھول اور کان٘ٹے ؛ میوہ جات اور چھال ؛ عرق اور شہد ؛ موم اور لاکھ ؛ کجوی اور گون٘د ؛ لکڑی کا تیل ؛ گھان٘س کا تیل ؛ روغن اور ریشم کے کیڑے ؛ کچا ریشم ، کھال ، دان٘ت ، ہڈی سین٘گ وغیرہ .

پَیداواری صَلاحِیَت

پَیدائِش کا رَجِسْٹَر

شہر کی بلدیہ میں پیدائش درج کرنے کا کھاتہ.

پَیداوارِ اراضی

زمین کی پیداوار اور یافت

پَیداوارِ مُخْتَتَم

کسی کام میں آخری مزدور کی محنت و اجرت کے بالمقابل یافت یا حاصل .

پَیداوارِ خود رَو

فصل جو بغیر بوئے جوتے پیدا ہو .

فِیلِن٘گ پَیدا ہونا

احساس پیدا ہونا ، جذبہ بیدار ہونا.

پَہْلُو پَیدا ہونا

رخ نکلنا، صورت نکلنا.

نام پَیدا ہونا

نام پیدا کرنا (رک) کا لازم ۔

ڈَر پَیدا ہونا

اندیشہ ہونا، خوف ہونا

ہُنَر پَیدا کَرنا

ہنر سیکھنا ، کوئی کام یا فن وغیرہ سیکھنا ۔

مَوج پَیدا ہونا

لہر یا ارتعاش یا حرکت پیدا ہونا

رابطَہ پَیدا کَرْنا

تعلق قائم کرنا، اتحاد کرنا، میل جول بڑھانا

ہَیُولے پَیدا ہونا

وسوسے یا خیالات جنم لینا ۔

لَہْر پَیدا ہونا

کسی کیفیت کا وارد ہونا ، نفوذ کرنا.

روگ پَیدا ہونا

آزار پیدا ہونا ، بیماری لگنا ، روگ لگنا .

ہَلْچَل پَیدا کَرْنا

انتشار برپا کرنا ؛ افراتفری مچانا ۔

ہَلْچَل پَیدا ہونا

اضطراب پھیلنا ، بے چینی ہونا ، شور شرابا ہونا

نُکتَہ پَیدا کَرنا

کوئی علمی یا لطیف بات کہنا، تہ کی بات ڈھونڈنا

یارانَہ پَیدا کَرنا

راہ رسم پیدا کرنا ، دوستی کرنا

ہَیجان پَیدا ہونا

ہلچل مچنا، افرا تفری پیداہونا

لُکْنَت پَیدا ہونا

زبان میں لکنت ہو جانا ، صحیح الفاظ ادا نہ ہونا.

مَہارَت پَیدا کَرنا

قابلیت پیدا کرنا ، کسی فن یا ہنر پر دسترس حاصل کرنا ۔

رابِطَہ پَیدا ہونا

رابطہ پیدا کرنا (رک) کا لازم .

ہَیجان پَیدا کَرنا

احساس یا جذبے میں شدت پیدار کرنا، کسی کیفیت کو ابھارنا نیز بھڑکانا، مستعل کرنا، منفی یا مثبت حالت میں مبتلا کرنا

ہَول پَیدا کَرْنا

ڈر اور خوف پیدا کرنا ، دہوشت طاری کرنا بے چینی اور اضطراب کی کیفیت وجود میں لانا.

مَلَکَہ پَیدا کَرنا

بہت مہارت حاصل کرنا ۔

صُورَت پَیدا ہونا

کیفیت طاری ہونا.

نِسبَت پَیدا ہونا

تعلق پیدا ہونا، مناسبت اور مطابقت قائم ہونا

ناسُور پَیدا ہونا

ہمیشہ جاری رہنے والا زخم ہو جانا ، ایسا زخم ہو جانا جو کبھی اچھا نہ ہو ؛ کوئی مہلک بیماری ہو جانا

آثار پَیدا ہونا

(کسی بات کی) نشانیاں ظاہر ہونا، علامات نمودار ہونا

تاخِیر پَیدا ہونا

تاخیر واقع ہونا، دیرہونا

حَوصَلَہ پَیدا ہونا

دل سے ڈر نکل جانا ، ہمّت ہونا ، جرأت ہونا.

سَبِیل پَیدا ہونا

روہ نِکلنا ، تدبیر نکلنا.

خَلِیج پَیدا ہونا

آپس میں شکر رنجی ہونا .

دِن پَیدا ہونا

تڑکا ہونا، صبح ہونا

راہ پَیدا کَرْنا

تعلقات قائم کرنے کی صورت نکالنا، راہ و رسم بڑھانا، ربط و ضبط پیدا کرنا

راہ پَیدا ہونا

جگہ حاصل ہونا، بار مِلنا، در آنا

جَگَہ پَیدا کَرنا

رک : جگہ پکڑنا معنی نمبر ۲۔

نِگاہ پَیدا کَرنا

حوصلہ پیدا کرنا ؛ ہر خوف و خطر کے لیے تیار رہنا ۔

وَہْم پَیدا ہونا

گمان ہونا، شبہ ہونا، غلط خیال دل میں آنا.

وَلوَلَہ پَیدا کَرنا

اُمنگ پیدا کرنا، جوش و خروش اُبھارنا

وَلْوَلے پَیدا ہونا

رک : ولولے اُٹھنا ۔

نا پَیدا ہونا

ناپیدا کرنا (رک) کا لازم ، فنا ہونا ، برباد ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں پَیدا کے معانیدیکھیے

پَیدا

paidaaपैदा

اصل: فارسی

وزن : 22

موضوعات: شکار

پَیدا کے اردو معانی

صفت

  • اُگا ہوا
  • ایجاد، اختراع
  • پیدائشی، جنا ہوا، متولد
  • ظاہر، آشکارا، نمایاں
  • میسر، دستیاب، موجود
  • کمائی، آمدنی، حاصل، یافت
  • (ف‏، ظاہر وآشکار) صفت: ظاہر‏، آشکار دستیاب‏، میسّر جنا ہوا‏، زائیدہ‏، مونث: کمائی‏، آمدنی‏، حاصل‏، یافت ایجاد‏، اختراع

شعر

English meaning of paidaa

Adjective

  • produced, born, created, generated, manifest, available provided,earned, gained, acquired, procured,invented, discovered, exhibited

Noun

  • bribe
  • gain, profit, earning, income

पैदा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • उगा हुआ
  • जन्मा हुआ; उत्पन्न
  • उत्पन्न, जन्म, कमाई, उपज
  • आविर्भूत; व्यक्त।
  • जिसने अभी जन्म लिया हो। नया जन्मा हुआ। नव-प्रसूत। उत्पन्न। जैसे-कल उनके यहाँ लड़का पैदा हुआ है
  • ۔(फ। ज़ाहिर वा शिकार) सिफ़त। १।ज़ाहिर। आशकार। २। दस्तयाब। मयस्सर। ३। जना हुआ। ज़ाईदा। ४।मुअन्नस। कमाई। आमदनी। हासिल। याफ़्त। ५।ईजाद। इख़तिरा।
  • ईजाद, इख़तिरा
  • उत्पन्न, प्रसूत, जाईदः, आविर्भूत, व्यक्त, ज़ाहिर, प्राप्त, हासिल, (पुं.) प्राप्ति, हुसूल।
  • कमाई, आमदनी, हासिल, याफ़्त
  • ज़ाहिर, आश्कारा, नुमायां
  • जो पहले न रहा हो, और अभी हाल में अस्तित्व में आया अथवा प्रकट या व्यक्त हुआ हो। उत्पन्न। जैसे-कोई नई बात या नई बीमारी पैदा होना।
  • पैदाइशी, जना हुआ, मुतवल्लिद
  • मयस्सर, दस्तयाब, मौजूद

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَیدا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَیدا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words