تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیارا ہونا" کے متعقلہ نتائج

پیارا

معشوق، دلبر

پِیارا پِیارا

بہت خوشمنا جسے دیکھ کر پیار آئے

پیارا ہونا

پسن٘د آنا، بہت اچھا معلوم ہونا، پیارا لگنا مع مثال دفتر حسن

پِیارا کَرْنا

عزیز سمجھنا، عزیز رکھنا، زیادہ عزیز رکھنا (عموماً ’سے‘ کے ساتھ)

پِیارا لَگْنا

پسن٘د آنا، بہت اچھا معلوم ہونا

پِیارا جانْنا

بہت محبت کرنا

پِرَان پِیارا

جان سے پیارا معشوق یا محبوب

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں

لال پیارا تو اس کا خیال بھی پیارا

جو دل کو پسند ہو اس کی ہر شے پسند ہوتی ہے ، اپنوں کے عیب بھی گوارا و پسند ہوتے ہیں .

جان پِیارا

محبوب، جانی

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

جان سے پیارا

رک : جان سے عزیز.

مَن موہَن پیارا

رک : من موہن ، دلربا ، محبوب

مُول سے بیاج پیارا

خُدا کو پِیارا ہونا

مرجانا ، انتقال کر جانا.

مُول سے بِیاز پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

حَقْ سَب کو پیارا ہے

سچائی اور انصاف کو سب پسند کرتے ہیں

اَللہ مِیاں کو پیارا ہونا

اللہ کو پیارا ہونا، انتقال کرجانا، مرجانا، وفات پانا

مُول سے باج پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

سائِیں کو سانْچ پیارا، جُھوٹے کا مالِک نیارا

خُدا سچَے آدمی کو پسند کرتا ہے جُھوٹے کا مالک کوئی اور ہے.

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

مُول سے بِیاج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

مَجنُوں کو لَیلیٰ کا کُتّا بھی پِیارا

جس سے محبت ہوتی ہے اس کی ہر چیز اچھی معلوم ہوتی ہے

پاہُنا پیارا پر ایک دو دِن

مہمان ایک دو دن رہے تو اچھا معلوم ہوتا ہے اگر زیادہ دن ٹھہر جائے تو باعث تکلیف ہوتا ہے.

دِھی چھوڑ داماد پیارا

بیٹی کی نسبت داماد کی زیا دہ خاطر ہوتی ہے تاکہ ان کی بیٹی کو خوش رکھے

یِہ میری سِکشا مان پیارا، سَودا کَدھے نَہ بیچ اُدھارا

میر ی یہ نصیحت یاد رکھو پیارے ادھار کبھی نہیں بیچنا چائیے .

کانی کو کانا پیارا، رانی کو رانا پیارا

جو جیسا ہوتا ہے ویسے ہی کو پسند کرتا ہے، ہر ایک کو اپنا ہم جنس اچھا معلوم ہوتا ہے

کَھرْسا پیارا بیجنا سبالے پیاری آگ، برکھا پیاری تین چیز کمبل، چھاوا، راگ

گرمی میں پنکھا اچھا لگتا ہے سردی میں آگ، بارش میں کمبل ، سایہ اور راگ

اَللہ کا پِیارا

وہ انسان جس سے اس کے نیک اعمال کی بنا پر خدا کو محبت ہو

االله کو پیارا ہونا

انتقال کر جانا، مر جانا

اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا، ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا

عام بات کو بطور مثل بیان کیا گیا ہے یعنی گنے سے گنڈیری بھلی لگتی ہے اور گڑ کی نسبت گنا زیادہ اچھا لگتا ہے، ماں اور بہن سے بیوی زیادہ عزیز ہوتی ہے کہ اس سے گھر بستا ہے

جان کو پِیارا کَرْنا

اپنی جان پیاری سمجھنا ، جان عزیز رکھنا.

اَللہ کو پیْارا ہونا

انتقال کرجانا، مرجانا، وفات پانا، موت ہوجانا

ڈائن کو بھی داماد پیارا

بُری سے بُری عورت بھی اپنے داماد کی خاطر تواضع کرتی ہے

کانے کو کانا پِیارا

آدمی کو اپنے جیسا ہی بھاتا ہے ، بدکار کی بدکار سے ہی بنتی ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں پیارا ہونا کے معانیدیکھیے

پیارا ہونا

pyaaraa honaaप्यारा होना

محاورہ

پیارا ہونا کے اردو معانی

  • پسن٘د آنا، بہت اچھا معلوم ہونا، پیارا لگنا مع مثال دفتر حسن

English meaning of pyaaraa honaa

  • be very dear

प्यारा होना के हिंदी अर्थ

  • पसंद आना, प्रिय होना बहुत अच्छा मालूम होना, प्यारा लगना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیارا ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیارا ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone