تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اتارنا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اتارنا" کے متعقلہ نتائج
اُتارْنا
اُترنا (رک) کا تعدیہ: اُٹھانا، بڑھانا، چڑھانا، کسنا، لادنا وغیرہ کی ضد . ۱. اوپر سے نیچے لانا .
غُصَّہ اُتارْنا
چڑھے ہوئے غصّے کو ٹھنڈا کرنا، کسی کو اپنے غصّے کا نشانہ بنا کر جی ہلکا کرنا، دل کا بخار نکالنا
تَصَدُّق اُتارْنا
کسی پر سے کوئی چیز صدقے کر دینا، زر و مال خیرات کرنے کے لئے نچھاور کرنا، صدقہ اتارنا، صدقہ دینا
چُھدّا اُتارْنا
گلہ شکوہ دور کرنا، الزام رفع کرنا، بوجھ اتارنا، اوپری دل سے کوئی کام کرنا، آتے ہی جلد لوٹ جانا
مَنَّت اُتارنا
مراد برآنے یا کام پورا ہونے کے بعد اس بات، عہد، کام کو پورا کرنا، جو منت مانتے وقت کیا تھا، جیسے : مسجد میں یا اس بزرگ کے مزار وغیرہ پر جانا، جس کے وسیلے سے منت مانی تھی اور نذر و نیاز دلانا یا چادرچڑھانا، تعویذ یا کوئی اور چیز جو منت ماننے کے وقت پہنی یا پہنائی تھی، اُتارنا، منت بڑھانا
سُہاگ اُتارْنا
شوہر کی وفات پر چُوڑیاں توڑنا ، بناؤ سِن٘گھار کی چیزیں دُور کرنا ، رنگین کپڑوں کو سفید یا سادہ کپڑوں سے بدلنا ، بیوہ بنانا.
صَدَقَہ اُتارْنا
کس چیز کو کسی کے سر کے گرد پھرا کر یا جسم سے چھوا کر تصدق کرنا (رُدِّ بلا کے لیے یا بلا رد ہونے پر).
نَقْشَہ اُتارْنا
کسی چیز کو ویسا ہی دوبارہ بنا لینا، نقش محفوظ کرلینا، خاکہ تیار کرنا، تصویر کھینچنا، فوٹو لینا، خاکہ لینا
تِکّا اُتار٘نا
ضعیف الا عتقاد مسلمان عورتیں من٘گل کے دن بچوں کے اوپر سے گوشت صدقہ کرکے چیلوں کو کھلایا کرتی ہیں اسی کو تکا اتارنا کہتے ہیں
صَدَقَہ سِلَا اُتارْنا
خیر خیراَت کرنے کے واسطے نقدی یا کسی چیز کا سر پر سے وارنا ، چوراہے میں رکھنے کے واسطے سری کلیجی وغیرہ کو سر کے گرد پھرانا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔