تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جیتے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جیتے" کے متعقلہ نتائج
جِیتے تھے تو راہ بَتاتے تھے اَب تو مَرے پَڑے ہیں
کبھی ہمارا شمار بھی دانش مندوں میں تھا اب تو بیکار ہو گئے ہیں.
جِیتے پِتا کی پُوچھی نَہ بات مَرے پِتا کو دُودھ اَور بھات
زندگی میں تو باپ کی خبر نہ لی مرنے پر سرادھ کراتے رہے.
جِیتے ہَیں نَہ مَرتے ہیں، سِسَک سِسَک دَم بَھرتے ہیں
زندگی سے بیزار ہیں، زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں، بہت مشکل زندگی گزار رہے ہیں، موت کے قریب ہیں
مُوئےِ جِیتے اُکھاڑنا
کسی کے مرے ہوؤں اور جیتوں کے عیوب و صفات ظاہر کرنا ، مرُدوں اور زندوں کو برا بھلا کہنا
مُوئےِ جِیتے اُکھاڑے ڈالنا
کسی کے مرے ہوؤں اور جیتوں کے عیوب و صفات ظاہر کرنا ، مرُدوں اور زندوں کو برا بھلا کہنا
مَیں ہارا تُم جِیتے
بحث میں عاجزی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں، نیز طنزاً بھی کہتے ہیں جب کوئی فضول بحث کرے
مُوئے کا کوئی نَہیں، جِیتے کا سَب کوئی
زندہ کی سب خوشامد کرتے ہیں مرے ہوئے کا کوئی نام نہیں لیتا ، روپے کے سب یار ہوتے ہیں کنگال کی مٹی پلید ہے ، طاقت ور کے سب ساتھی ہیں کمزور کا کوئی ساتھ نہیں دیتا
مِل جُل کَرتے رَہِیئے کاج جِیتے ہارے نَہ آوے لاج
جو کام سب کے صلاح مشورے سے ہو اگر اس میں ناکامی بھی ہو ، کسی پر الزام نہیں آتا
مُوئے کا کوئی نام نَہیں جِیتے کا سَب کوئی
۔ مثل۔ زندہ کی سبھی خوشامد کرتے ہیں۔ مُردہ کا کوئی نام نہیں لیتا۔ روپیہ کے سب یار ہوتے ہےیں۔ کنگال کی مٹّی کو قبر میں اور زندہ کو اپنے گھر میں آرام ہے یعنی ہر شخص اپنے ہی مسکن میں خوش ہے۔
مُوئے کی قَبر اَور جِیتے کا گَھر
مرُدے کو قبر میں آرام اور زندہ کو گھر میں ، ہر شخص اپنی جگہ پر ہی موزونیت کے ساتھ رہتا ہے ؛ ہر شخص اپنے ہی مقام پر خوش رہتا ہے ؛ ہر چیز اپنے صحیح ٹھکانے پر بھلی لگتی ہے
ہارے بھی ہَراوے ، جِیتے بھی ہَراوے
اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو ہر طرح اپنی ہی بات کے لیے قائل کرے ، چت بھی میری اور پٹ بھی میری
پانسا پَڑے اَناڑی جِیتے
جوئے میں ہار جیت پان٘سا پڑنے پر ہے اس پر کھیلنے والے کی مہارت یا اناڑی پن کا کوئی اثر نہیں پڑتا
گال گالوں والا جِیتے ، مال والا ہارے
زبان دراز کے آگے بھلے آدمی کا خاموش رہنا بہتر ہے ، جھوٹا آدمی سچوں کو جھٹلا لیتا ہے.
ماں باپ جِیتے، حَرام کا نَہِیں کَہْلاتا
جس کے لیے دلیل اور ثبوت موجود ہے اُسے کوئی بے اعتبار نہیں کہہ سکتا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔