تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".lho" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".lho" کے متعقلہ نتائج
لَھ
صوتی اعتبار سے اُردو حروفِ تہجی کا چوالیسواں حرف، یہ کلمے کی ابتدا اور وسط میں آتا ہے، جیسے : لھسوڑا، کولھو
لوہا
ایک خاکستری رنگ کی دھات جو معدنی ڈھیلوں کو پگھلا کر حاصل کی جاتی ہے اور ۵۳۰ درجۂ حرارت پر پگھلتی ہے اس سے آلات ، اوزار اور ہتھیار بنائے جاتے ہیں ، آہن ، حدید.
لوہی
گندھے ہوئے آٹے کی ایک روٹی کے لائق لگدی، جو پیڑا بنانے کو آٹے سے توڑی جائے، لوئی، گندھا ہوا آٹا، ڈبل روٹی
لَہُو کا کَڑْوا ہونا
کسی کے خون کا مچھروں وغیرہ کو نا مرغوب ہونا، خون کا تلخ ہونا اور جس آدمی کا خون تلخ ہو تو اسے کھٹمل وغیرہ نہیں کاٹتے .
لَہُو نِچوڑْنا
خون کا قطرہ جسم میں باقی نہ رکھنا، کُل خون صرف کر دینا نیز مشقت سے کام لینا، سخت محنت کروانا
لَہُو مَل کے شَہِیدوں میں شامِل ہونا
۔ذرا سا کام کرکے اپنے کو بڑا کام کرنے والوں میں شمار کرنا۔کسی کام میں تھوڑا شریک ہوکر اپنا نام کرنا۔ کسی کام میں ذرا سا دخل دے کر پورا حقدار بن جانا۔ ؎ ؎ ؎ ۲۔کسی کی صحبت میں مل جانا۔ دوسرے کی وضع اختیار کرلینا۔ ؎
لَہُو لَگا کے شَہِیدوں میں داخِل ہونا
اپنے آپ کو بِلاوجہ خرابی میں ڈالنا ، آفت میں پڑنا ، بلا سر لینا .
لَہُو لَگا کَر شَہِیدوں میں داخِل ہونا
ذرا سا کام کر کے اپنے آپ کو بڑا کام کرنے والوں میں شمار کرنا ، زبردستی ناموروں میں شامل ہونا
لوہا جانے ، لوہار جانے ، دَھونْکنے والے کی بَلا جانے
أ مثل۔ (عو) اصل معاملہ جس سے متعلق ہے وہی جانتا ہے۔ درمیانی اور اجنبی آدمی کو کیا معلوم ہو۔
لوہا جانے ، لوہار جانے ، دَھونکنْے والی کی بَلا جانے
اصل معاملہ جس سے متعلق ہو وہی جانتا ہے درمیانی یا اجنبی آدمی کیا جانے ، غیر متعلق آدمی کے متعلق کہا جاتا ہے جو فریقین سے الگ ہو ، یہ جملہ وہاں صادق آتا ہے جہاں کوئی شخص دوسروں کو لڑوا کر یا کسی کو زک پہنچا کر اپنی لا تعلقی کا اظہر کرے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔