تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".neki" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".neki" کے متعقلہ نتائج
ناکَہ
وہ مقام جہاں سے قلعہ یا شہر وغیرہ میں داخل ہوا جاتا ہے، راستہ وغیرہ کا وہ سرا جس سے ہوکر لوگ کسی جانب جاتے ہیں، مدخل، مہانا، داخل ہونے کا راستہ
نِکاّ
چھوٹا، خرد، ننھا، مختصر، کم، ناقص، نازک، باریک، ناتمام، ادھورا، پستہ قد، ٹھگنا، قلیل القامت، کوچک، خفیف، ادنیٰ
نَقِیعَہ
وہ کھانا جو سفر سے واپس آنے والے کے لیے تیار کیا جائے ؛ وہ دعوت جو سفر سے واپس آنے والے کو دی جائے ؛ مسافر کی مہمانی ۔
نیکی کی جڑ پتّال میں
نیکی ہمیشہ پھولتی اور پھلتی ہے، نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی یعنی اس کا پھل ہمیشہ ملتا رہتا ہے
نیکی پَر راضی ، بَدی پَر قاضی
نیکی کر کے مطمئن اور خوش رہو اور بدی پر قاضی سے اپنا فیصلہ یا انجام سنو ۔
نیکی کَرنے والے کو نیکی کا مَزَہ اَور مُوذی کو ٹَکَّر کا
ہر ایک اپنی طبیعت کے موافق کام کرتا ہے اور اس کو اسی میں لطف آتا ہے
نیکی بَدی کے فَرِشْتے
انسان کے ساتھ متعین وہ دو فرشتے جو انسان کے شب و روز کے اعمال لکھتے ہیں ، کراماً کاتبین
نیکی کَر کُوئیں میں ڈال
نیکی کرکے بھلا دینا چاہیے ، صلے کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے (جس نیکی کے عوض کچھ نہ ملے اس کی نسبت کہتے ہیں)
نیکی کَر دَریا میں ڈال
نیکی کرکے بھول جانا، احسان کرکے بھلا دینا، بھلائی کر اور صلے کی اُمید نہ رکھ (جس نیکی کا کچھ عوض نہ ملے یا بے فائدہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں)
نیکی کَر کُنویں میں ڈال
۔(فارسی نیکی کردن۔احسان کرکے جتانا ٹھیک نہیں ۲۔ جس نیکی کا کچھ عوض نہ ملے۔ یا بے فائدہ ہو اس کی نسبت بولتےہیں۔
نیکی اور پوچھ پوچھ
نیک کام کرنے کے لئے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہوتی، کار خیر میں صلاح لینے کی کیا حاجت
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔