تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"bahre" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"bahre" کے متعقلہ نتائج
بَہْری
شاہین کی طرح کا ایک شکاری پرندہ جو اکثر کبوتروں کا شکار کرتا اور شاہین کے برخلاف نیچے ہو کر شکار کو اوپر سے پکڑتا ہے
بَہرے کے آگے گانا گُونگے کے آگے گَل اَندھے کے آگے ناچْنا سارے لَل بِلَل
بہرا سنتا نہیں گون٘گا بولتا نہیں اندھا دیکھتا نہیں ، ایسے شخص سے کچھ کہنا سننا بیکار ہے جس پر اثر نہ ہو
بَحْرِ زَدْد
چین کے مشرق میں بحر الکاہل کا وہ حصہ جہاں چین سے پہلی مٹی بہہ بہہ کر آتی ہے اور اس وجہ سے وہاں کا پانی زرد دکھائی دیتا ہے
بحر طویل
کلام منظوم یا شعر کو وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فَعُولُن مَفاعِیلُن فَعُولُن مَفَاعِیلُن کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ سَرِیع
کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہرمصرع ’ مُسْتَفْعِلُن مَفْعُولاتُ مُسْتَفْعِلُن مَفْعُولاتُ، کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ قَرِیب
کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن فاعِ لاتُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ جَدِید
(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع فاعِلاتُن فاعِلاتُن مُسْ تَفْعِ لُن کے وزن پر ہو (زیادہ تر زحاف کے ساتھ مستعمل) .
بَحْرِ وِافر
(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ مَدیِد
(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فاعِلاتُن فاعِلُن فاعِلاتُن فاعِلُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ ظُلْمات
وہ سمندر جو افریقہ اور یورپ کو شمالی اور جنوبی امریکہ سے الگ کرتا ہے، بحر اطلانٹک، بحراوقیانوس
بَحْرِ رُباعی
بحر بزج (رک) سے نکلے ہوئے وہ چوبیس وزن جن میں سے کسی ایک میں رباعی (رک) کا ہر مصرع ہوتا ہے (اس اعتبار سے ہر رباعی میں ۴ وزنوں کے مصرعے ہوسکتے ہیں).
بَحْرِ رُوم
وہ سمندر جو یورپ ایشیا اور افریقہ کے درمیان واقع ہے اور جو آبنائے جبل الطارق کے ذریعے بحراطلانٹک سے اور نہر سویز کے ذریعے بحراحمر سے اور درۂ دانیال کے ذریعے بحر اسود سے ملتا ہے، بحر متوسط، بحیرۂ روم، بحر قسطنطنیہ
بَحْرِ مُضارِع
(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہنگ جس کا ہر مصرع ’ مَفَاعِیلُن فاعِ لاتُن مَفاعِیلُن فاعِلاتُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)
بَحْرِ کامِل
(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن ، کے وزن پر ہو (سالم اور زحاف کے ساتھ دونوں طرح مستعمل)
بَحْرِ کاہِل
(لفظاً) سست اور پرسکون سمندر(مراداً) دنیا کا سب سے بڑا سمندر جو قطب شمالی سے خط استوا تک اور خط استوا سے قطب جنوبی تک پھیلا ہوا ہے اور جو اس طرح شمالی و جنوبی امریکہ کے مغربی حصے سے آسٹریلیا جزائر ملایا اور مشرقی ایشیا تک محیط ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔