تلاش شدہ نتائج
"chuu.e.n" کے متعقلہ نتائج
چھاں
پرچھائیں، سایہ، عکس، چھاؤں
چَین
۱. قرار ، سکون ، راحت ، آرام (اضطراب اور بے چینی کی ضد) .
چِھین
چھیننا (رک) سے مشتق، چھیننے کا عمل، اُچک لینے کی حالت اور ہتھیا لینے کا دانو
چُوئِیں مُوئِیں
رک : چھوئی موئی ؛ (مجازاََ) بہت دبلا پتلا آدمی .
چُناں
ویسا، اس طرح، اس طرح کا (اردو میں عام طور پر چنیں کے ساتھ آتا ہے اور بحث و تکرار میں ’یوں ہے یوں نہیں‘ کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے)
چُن
چُننا سے ماخوذ ، تراکیب میں مستعمل .
چُنِیں
چوں ایں کا مخفف، اس طرح، ایسا، یوں، ایسے
چِھن
کٹا ہوا ،ٹوٹا ہوا ،ٹکڑے ٹکڑے، پھٹا ہوا ،چھدا ہوا، تلف شدہ ، تباہ ،برباد.
چھان
چھپر، گھاس پھون٘س کا چھاجن
چَھن
چھوٹے چھوٹے کن٘کر، بجری یا سن٘گ ریزہ جو اناج وغیرہ میں سے نکلے
چُوں
ہلکی اور خفیف سی آواز جو کسی جاندار کے منھ یا کسی بے جان چیز کی رگڑ سے نکلے، پتلی اور دبی دبی سی آواز، لکڑی کی چول پر کسی چیز کے گھومنے سے پیدا ہونے والی یا کھلتے یا بند ہوتے وقت کواڑ کی چول کی آواز، ہنڈولے یا پہیے کے دھرے کی آواز
چِن
غلّے کی ایک قسم ؛ رک : چینا غلّہ .
چُون
آٹا، پسا ہوا اناج؛ بُھربُھرا.
چھین
ایک زیور جو رن٘گ، کان٘سی اور پیتل سے بنایا جاتا ہے.
چُھن
کڑ کڑاتے گھی یا تیل میں کسی چیز کے پڑنے کی آواز
چاند
اجرام فلکی میں ایک سیارہ جو زمین کے گرد گردش کرتا ہے اورسورج کی روشنی سے منعکس کرتا ہے
چاندا
حدوں کی وہ نشانی جس سے گاؤں کی حدود مقرر ہوں، پیمائش کا وہ خاص مقام جس کے فاصلے کے ذریعے سے حدود بندی ہوتی ہے
چاندنا
چان٘د کی روشنی، روشنی، اجالا
چاندی
ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم
چَنْد
کچھ، تھوڑا (غیر معیّن تعداد کےلیے)
چَنْد
کچھ، تھوڑا (غیر معیّن تعداد کےلیے)
چانڈا
(کھنساری) گڑ کو کڑھاؤ میں الٹ پلٹ کرنے اور کناروں پر سے کھرچنے کا کفچہ جس میں ایک لمبا دستہ اور سرے پر گول من٘ھ کا چان٘د ہوتا ہے ، چنڈوا ، کھپچہ ، کفچہ.
چانڈْنا
(سان گری) کسی دھار دار ہتھیار کی دھار درست کرنا ، دھار کی سلامی بنانا.
چانڈو
چنڈو، ایک نشہ آور چیز، جو افیون سے بنائی جاتی ہے
چانڈی
(کاشتکاری) بیج بونے کا (قیف نما) نلوا جو ہل کی پھالی والے حصے کے ساتھ کھڑا بان٘دھ دیا جاتا ہے (اس کا نچلا حصہ نوکدار بان٘س کا اور بالائی حصہ پھیلے ہوئے من٘ھ کے پیالے سے مشابہ ہوتا ہے) ، اکھری ، بان٘سا ؛ پر ؛ نال.
چھاؤں
سایہ، پرچھاواں، پرتو، عکس
چَنْڈ
تند، تیز، غضب ناک، خشمگیں، آگ، برہم، گرم
چُوں قَضا آیَد طبیب اَبْلَہ شَوَد
جب موت آتی ہے طبیب اندھا ہو جاتا ہے یعنی جب موت کا وقت آجاتا ہے تو طبیب کی بھی عقل ناکارہ ہو جاتی ہے، موت کا کوئی علاج نہیں اس وقت حکیم بھی بے وقوف بن جاتا ہے
چَین پَڑْنا
غصہ ظاہر کرنا، کبیدگی کا اظہار کرنا، بے کلی دور ہونا، آرام ملنا، اطمینان و قرار حاصل ہونا
چَین پَکَڑْنا
آرام حاصل کرنا، مطمئن ہونا، سکون پانا
چِھینا بَڑا
پنیر اور چاول کے آمیزے سے تیار شدہ مٹھائی، دودھ پھڑ کے تیار کی ہوئی مٹھائی.
چھان پَچھوڑ
تحقیق ، دریافت ، تجسس ، تلاش ، کھوج .
چَیْن نہ پَڑْنا
بے چینی ہونا، گھبراہٹ ہونا
چِیں چَپَڑ
رک : چیں پڑاخ ، چیں چپٹ .
چھان پھاڑْ کَر دیْنا
غیبی امداد ہونا، کثرت سے آمدنی ہونا
چاؤں چاؤں کَرْکے پِیچھے پَڑْنا
چھان پَچھوڑ لو
خوب تحقیق کر لو ، ڈھون٘ڈ لو ، دریافت کر لو.