تلاش شدہ نتائج
"yaad..." کے متعقلہ نتائج
یاد
قوت حافظہ، یادداشت، یاد رکھنے کی قوت
یادیں
یاد رک کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل
یاد دَہ
یاد دلانے والا، کسی بات یا چیز کو دھیان یا خیال میں لانے والا
یاد ہے
بخوبی معلوم ہے ، خوب جانتے ہیں ، ذہن پر چڑھا ہوا ہے ، خوب رواں ہے ۔
یادہ
(ف) صفت۔ بے ہودہ، لغو، نامعقول، بے معنی
یادی
ذکر خدا کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہنے والا
یاد میں
دھیان میں، خیال میں، تصور میں
یاد سے
ذہن سے دل ، و دماغ سے قوت حافظہ سے نیز خیال سے خیال کرکے
یاد پَڑانا
یاد آنا، ذہن میں آنا، خیال میں آنا، یاد گزرنا
یادداشْت
یاد رکھنے کی ّقوت، وہ قوت جو حواس ظاہری و باطنی کے افعال کو دماغ میں محفوظ رکھتی ہے، حافظہ
یاد تَڑپانا
کسی کا بہت یاد آنا ، کسی جگہ چیز ، شخص یا بات کا شدت سے ذہن میں آنا ۔
یاد باندھنا
تصور کرنا ، خیال کرنا ، دھیان میں آنا ۔
یاد آوَر
یاد دلانے والا ، خیال ، ذہن یا دل میں کوئی بھولی ہوئی بات پھر سے لانے والا ، (کوئی بات یا شے) جو کسی چیز کی یاد دلائے
یاد فَرمائی
بذریعۂ خط و کتابت کسی کی مزاج پرسی کرنے کا عمل، کسی کو خیال میں لانے کا عمل، تصور میں لانے کی کیفیت یا حالت
یاد فَراموش
یاد نہ کرنے والا، بھول جانے والا
یاد داشْتی
یاد داشت سے متعلق یا منسوب ؛ یاد میں محفوظ رہنے والا (اشیا یا مناظر و مظاہر) جن کو دیکھ کر کچھ یاد آئے
یاد دُھندلانا
خیال کا ہلکا ہو جانا ، ُّ تصور یا دھیان کا ماند پڑ جانا
یاد داشْتیں لِکھنا
گزرے ہوئے واقعات اور تجربات کو تحریر کرنا، حافظے باتوں اور مشاہدات کو سپرد قلم کرنا
یاد بدنا
بھولی ہوئی چیز کی نسبت شرط لگانا، یاد فراموش کی نسبت شرط لگانا
یاد داشْتِ تَعلِیقَہ
نوٹ بک جس میں قرق شدہ سامان کی فہرست درج ہو
یاد رہے
، بے شک ضرور ، بالیقین ، شرطیہ ، دعوے کے ساتھ
یاد دار
یاد رکھنے والا ؛ (مجازاً) یادگار ۔
یاد دِلانا
بھولی ہوئی بات کو یاد کرانا، کسی بات کے لیے دوسری دفعہ کہنا یا لکھنا، خیال کو تازہ رکھنا، آگاہ کرنا، جتانا
یادداشت کھونا
حافظہ جاتا رہنا ، پچھلی باتیں بھول جانا ، کچھ یاد نہ رہنا ۔
یاد دہی
یاد دلانے کا عمل، حالت یا کیفیت
یاد کَر
تاکیداً بھول نہ جا ، دھیان میں رکھ ۔
یاد رَہنا
دھیان رہنا، خیال رہنا، دل سے نہ بھولنا، فراموش نہ کرنا، حافظے میں رہنا، ذہن میں رہنا، دل سے محو اور فراموش نہ ہونا، بھول میں نہ پڑنا
یاد پر پَتَّھر پَڑیں
خراب حافظے کو کوسنے کے وقت مستعمل
یاد میں گُزار دینا
کسی کے خیال یا تصور میں گزار دینا
یاد دلبر
چاہنے والے کی یاد، معشوق کی یاد
یاد گُدگُدانا
کسی کی بار بار رہ رہ کر یاد آنا، دل میں یاد اٹھنا
یاد گِیر
یاد رہنے والا ؛ یاد رکھنے والا ۔
یاد کرنا
بار بار نام لینا ، رٹنا گھڑی گھڑی تذکرہ کرنا
یاد داشْتی اَدَب
ادبی تحریر جس میں گزرے ہوئے واقعات اور مقامات کا ذکر ہو
یاد پَر پَتَّھر پَڑنا
یادداشت خراب ہوجانا، کچھ یاد نہ آنا
یاد دَہانی
یاد دلانے کا عمل، کسی بھولی ہوئی بات کو یاد دلانے کا عمل، رسمی طور دوبارہ یاد لانے کا عمل اس خیال سے کہ سہو نہ ہوگیا ہو، معمولی تضاضۃ
یاد کَرے
کبھی نہ بھولے، پچھتائے، ہاتھ ملے، افسوس کرے
یاد کَرو
دھیان میں لاؤ ، خیال میں لاؤ ؛ (عموماً) کسی بھولی ہوئی بات کو یاد دلانے کے لیے بولتے ہیں یا
یاد داشْت لِکھنا
رک : یاد داشت رکھنا ،کوئی بات یاد رکھنے کے لیے لکھ لینا
یاد آنا
be remembered or recalled, be recollected, be missed
یاد آنا
خیال آنا، ذہن میں آنا، بھولی ہوئی چیز یاد آنا، کسی بات کا خیال ہونا
یاد ہونا
حفظ ہونا، ازبر ہونا، معلوم ہونا، بھول نہ جانا
یاد کرو گے
پچھتاؤ گے ، ہاتھ ملو گے ، افسوس کرو گے ، یاد آئے گی ۔
یاد باقی رَہ جانا
دھیان میں رہ جانا ، پرانی باتیں یاد رہ جانا ، صرف اچھی یادیں باقی بچنا
یاد میں ہونا
(اس موقع پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہو کہ آپ کو بلایا ہے) کسی کی یاد میں محو ہونا