تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یاد" کے متعقلہ نتائج

یاد

قوت حافظہ، یادداشت، یاد رکھنے کی قوت

یادہ

(ف) صفت۔ بے ہودہ، لغو، نامعقول، بے معنی

یاد ہے

بخوبی معلوم ہے ، خوب جانتے ہیں ، ذہن پر چڑھا ہوا ہے ، خوب رواں ہے ۔

یادی

ذکر خدا کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہنے والا

یاد رَہنا

دھیان رہنا، خیال رہنا، دل سے نہ بھولنا، فراموش نہ کرنا، حافظے میں رہنا، ذہن میں رہنا، دل سے محو اور فراموش نہ ہونا، بھول میں نہ پڑنا

یادیں

یاد رک کی جمع ؛ تراکیب میں مستعمل

یاد دَہ

یاد دلانے والا، کسی بات یا چیز کو دھیان یا خیال میں لانے والا

یاد نامَہ

یاد داشت، یادوں کی روداد

یاد کِیا ہے

یاد رہے

، بے شک ضرور ، بالیقین ، شرطیہ ، دعوے کے ساتھ

یاد دَہانی

یاد دلانے کا عمل، کسی بھولی ہوئی بات کو یاد دلانے کا عمل، رسمی طور دوبارہ یاد لانے کا عمل اس خیال سے کہ سہو نہ ہوگیا ہو، معمولی تضاضۃ

یاد رَفتَہ

ماضی کا خیال، عہدِ گزشتہ کی باتوں کا دھیان

یاد ہونا

حفظ ہونا، ازبر ہونا، معلوم ہونا، بھول نہ جانا

یاد لَگی ہونا

کسی کا ہر وقت تذکرہ یا دھیان ہونا

یاد میں رَہنا

کسی کو اکثر یاد کرنا، خیال میں رہنا

یاد ہاتھ لَگنا

معلوم ہونا ، حقیقت کھلنا ، خبر ہونا ، احساس ہونا ۔

یادِ اِلٰہی

خدا کی یاد اللہ کی بندگی ، عشق الہیٰ ذکر الہیٰ

یاد دہی

یاد دلانے کا عمل، حالت یا کیفیت

یاد ہی رَکھے گی

کبھی نہ بھولے گا / گی ، دھیان میں رکھے گا / گی (کسی بات کا بدلہ لینے کے لیے جتانے کے لیے بولتے ہیں)

یاد ہی رَکھے گا

کبھی نہ بھولے گا / گی ، دھیان میں رکھے گا / گی (کسی بات کا بدلہ لینے کے لیے جتانے کے لیے بولتے ہیں)

یاد خاطِر رہنا

ذہن میں محفوظ رہنا، دھیان میں رہنا، دل میں رہنا

یاد تازَہ ہونا

بھولی ہوئی چیز کا ایک دم سے خیال آجانا، گزری ہوئی بات کا ذہن میں آجانا، کسی بھولی ہوئی بات کو یاد کرنا، کسی چیز کا ذہن سے نہ نکلنا

یاد تازَہ کَرنا

گزری ہوئی باتوں کو خیال یا دھیان میں پھر سے لانا، پرانی باتیں یاد کرنا

یاد دِہی کَرنا

یاد دلانا، یاد کرانا

یاد مُوں

رک : یاد میں

یاد ہو کہ نَہ یاد ہو

(کسی کو کچھ یاد دلانے کے موقعے پر مستعمل) معلوم نہیں یاد ہے کہ بھول گئے، کیا خبر تمھیں یاد ہے یا تمھارے ذہن سے اتر گیا

یاد اَللہ رَہنا

شناسائی ہونا ، واقفیت ہونا ، صاحب سلامت رہنا ، رسم و راہ ہونا

یاد اَللہ کَہنا

سلام دعا کہنا ، یاد دلانا

یاد ہو کہ نَہ ہو

۔معلوم نہیںیاد ہے یا بھول گئے۔

یاد گُزَشتَہ

گزری ہوئی بات کا خیال، بیتی ہوئی گھڑیوں کا خیال، گزرے ہوئے واقعات یا اشخاص کا احساس

یاد دِہانی کَرنا

آگاہ کرنا ، یاد دلانا

یاد دَہانی کَرانا

رک : یاد دلانا ؛ کسی بات ، چیز یا امر کی طرف ذہن کو متوجہ کرنا

یاد سے باہَر ہونا

حافظے یا تصورمیں نہ ہونا، ذہن میں نہ ہونا

یاد دِہانی مُراسَلَہ

دفتری زبان میں وہ خط جو یاد دہانی کے لیے ارسال کیا جائے ۔

یاد اللہ

یاد خدا کی عبادت بندگی

یاد میں ڈُوبے رہنا

خیال میں مستغرق رہنا، ہر وقت کسی کی یاد میں مگن رہنا

یاد باقی رَہ جانا

دھیان میں رہ جانا ، پرانی باتیں یاد رہ جانا ، صرف اچھی یادیں باقی بچنا

یاد فَراموش ہونا

بھول جانا، ذہن سے اُترجانا

یاد میں نَہ دیکھنا

زندگی میں نہ دیکھنا ، ہوش کی عمر میں نہ دیکھنا ، کبھی نہ دیکھا ہونا

یاد سے بیگانَہ کَر دینا

کسی چیز یا شخص کی طرف سے خیال یا توجہ کو ہٹا دینا ، یاد نہ رہنے دینا ۔

یاد کا زَخْم ہَرا ہونا

پرانی اور گزری باتیں یاد آجانا جس سے تکلیف ہو

یاد سے

ذہن سے دل ، و دماغ سے قوت حافظہ سے نیز خیال سے خیال کرکے

یادَہ گوئی

۔(ف) مونث۔ بے ہودہ گوئی۔ بکواس۔

یادِ اللہ ہونا

سلام دعا ہونا، رسم و راہ ہونا، جان پہچان ہونا، دوستی ہونا

یاد سے غافِل ہو جانا

خیال یا دھیان نہ رکھنا، بھول جانا

یادِ گُم گَشْتَہ

کھوئی یا بھولی ہوئی چیز یا بات کا یاد آنا ، کسی فراموش کردہ بات یا چیز کا ذہن میں پھرسے تازہ ہو جانا ، کوئی بھولی ہوئی بات یا یاد ۔

یاد ہاتھ آنا

ذہن میں آنا ، خیال میں آنا ، خیال گزرنا ، کوئی بھولی بسری بات کا ذہن میں آ جانا ؛ ہڑکا ہونا ، ہڑک اٹھنا ، محبت کا جوش اٹھنا

یاد کَر

تاکیداً بھول نہ جا ، دھیان میں رکھ ۔

یاد سوں

یاد سے خیال سے خیال کرکے

یاد میں ہونا

(اس موقع پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہو کہ آپ کو بلایا ہے) کسی کی یاد میں محو ہونا

یاد میں

دھیان میں، خیال میں، تصور میں

یادْگار نامَہ

خاص موقعے پر شائع کی جانے والی کتاب یا مجلّہ، کسی کی یاد میں مرتب ہونے والے رسالے کا خصوصی شمارہ

یادْگار رَہْنا

کسی بات یا چیز کا یاد یا نشانی کے طور پر باقی رہنا، ذہن یا دنیا میں نشانی یا آثار کے طور پر قائم رہنا

یاد کَرے

کبھی نہ بھولے، پچھتائے، ہاتھ ملے، افسوس کرے

یاد کَرو

دھیان میں لاؤ ، خیال میں لاؤ ؛ (عموماً) کسی بھولی ہوئی بات کو یاد دلانے کے لیے بولتے ہیں یا

یاد ہَر پَتَّھر پَڑیں

خراب حافظے کو کوسنے کے وقت مستعمل

یاد داشْتِ تَعلِیقَہ

نوٹ بک جس میں قرق شدہ سامان کی فہرست درج ہو ۔

یادْگار ہو جانا

بے مثل ہو جانا، یاد رہ جانا، دل اور خیال سے محو نہ ہونا، دھیان میں رہ جانا

یاد بُود

رک ، یادداشت .

یاد گِیر

یاد رہنے والا ؛ یاد رکھنے والا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں یاد کے معانیدیکھیے

یاد

yaadयाद

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: تصوف

یاد کے اردو معانی

اسم، صفت، مؤنث

  • قوت حافظہ، یادداشت، یاد رکھنے کی قوت
  • کسی چیز کی قوتِ حافظہ میں محفوظ رہنے کی حالت، حفظ
  • کسی واقعے، چیز یا نام وغیرہ کو حافظے میں دہرانے کا عمل، گزری ہوئی باتوں یا لمحات کا تصور، کسی شخص کا خیال، تصور، دھیان
  • (تصوف) غیر حق کو فراموش کرنے اور مشغول بحق ہونے کی حالت، تسبیح اور ذکرِ خدا کرنے کی حالت
  • دل، قلب، خاطر
  • کسی زمانے میں گنجفہ کھیلنے والے اپنے دوست یا عزیز کے نام کا ورق رکھتے تھے اور اس کو سب پتوں کے تقسیم ہونے کے بعد دیکھتے تھے

شعر

English meaning of yaad

Noun, Adjective, Feminine

  • commemoration
  • worth-remembering, memorable
  • memory, remembrance, reminiscence
  • recollection
  • the heart, conscience

याद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, विशेषण, स्त्रीलिंग

  • स्मरण-शक्ति, याददाश्त, याद रखने की शक्ति

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یاد)

نام

ای-میل

تبصرہ

یاد

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words