زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

’’مٹھائی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’مٹھائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

ادَرْسا

ایک قسم کا سوتی سفید کپڑا جس کے تار باریک اور بناوٹ میں جھرجھراپن ہوتا ہے

اِمَرْتی

ماش کے آٹے کی گول بل دار کناروں کی ایک مٹھائی جو جلیبی کی طرح تیار کی جاتی ہے

اَندَرسا

چاول کے خمیری آٹے کی گھی میں تلی ہوئی میٹھی ٹکیاں یا گولیاں

بابر

 

بالوشاہی

میدے کی بنی ہوئی ایک قسم کی خستہ مٹھائی جو اوسط قد کی پھلکی کے برابر ہوتی ہے

بَرْفی

ایک قسم کی مٹھائی جو ماوے سے بنائی جاتی اور برف کی طرح سفید ہوتی ہے

پالُودَہ

چاولوں کی جمی ہوئی پیچ یا نشاستہ اور ان سے بنائی ہوئی موٹی سویاں جس میں شربت ملاکر بغرض تفریح پیتے ہیں، فالودہ

پیٹھا

ایک پھل کا نام جو گول کدو کی شکل کا ہوتا ہے، اس کا مربا اور مٹھائی بناتے ہیں، اس مٹھائی کو پیٹھا کہتے ہیں

جَلیبی

ہند و پاک کی ایک مشہورمٹھائی جس کو عربی میں زلابیہ کہتے ہیں (زلابیہ ہی سے بگڑ کر جلیبی کا لفظ بنا ہے)، فارسی میں زلیبی ہے

چَم چَم

بھڑ کیلا پن، چمک دمک، پیچ وخم

چُورْما

شکر اور گھی میں ملے ہوئے روٹی کے ٹکڑے، چوری، ملیدہ

حَبْشی حَلْوا

(حلوائی) سوہن حلوے کی ایک قسم جو دودھ ، روے اور سمنک کو ترکیب دے کر بنایا جاتا ہے، اس کا رن٘گ لاکھی ہوتا ہے، اس لیے حبشی، جوزی گون٘دے کا حلوا سون (سوہن) کہلاتا ہے

حَلْوا سوہَن

دودھ میں روا اور سمنک حل کرکے پکایا ہوا حلوا، حلوا سوہن کئی قسم کا خاص طور سے مشہور ہے ایک کرارا یعنی سخت جو اصطلاحاً پپڑی کا حلوا سوہن کہلاتا ہے اور نشاستے کے پانی میں برابر کا گھی اور قند ملا کر تار ہند چاشنی کے طورپر پکایا جاتا ہے، دوسرا نرم جو دودھ روے اور سمنک کو ترکیب دے کر بنایا جاتا ہے اور اس کا رنگ لاکھی ہوتا ہے اس لیے حبشی، جوزی یا گوندھے کا حلوا سوہن کہلاتا ہے، یہ نام ابتدا میں اس کی سختی کے باعث رکھا گیا تھا بعد میں ملائم کو بھی اسی نام سے تعبیر کرنے لگے.

حَلْوائے بَہِشْتی

جنت کا میوہ

حَلْواے سُوہان

فارسی میں حلوائے سوہان، ایک قسم کی مشہور مٹھائی جو اکثر موسم سرما میں تیار کی جاتی ہے۔ یہ نام ابتدا میں اس کی سختی کے باعث رکھا گیا تھا۔ بعد میں ملائم کو بھی اسی نام سے تعبیر کرنے لگے

رَبْڑی

پکا کر خُوب گاڑھا کِیا شکرمِلاہوا دُودھ جو گھوٹتے گھوٹتے لچّھے دارملائی سا ہو گیا ہو

رَس گُلّا

چھینے کی ایک قسم کی بنگالی شیرینی یا مٹھائی جو گلاب جامن سے مشابہت رکھتی ہے اور شیرے میں پکی ہوتی ہے، گُلاب جامن کی قسم کی سفید رن٘گ کی مِٹھائی جو دُودھ کو پھاڑ کر لڈّو کی شکل میں بنائی جاتی اور قند کے شِیرے میں ڈال کر تیّار کی جاتی ہے

رَس مَلائی

ایک قِسم کی مِٹھائی جو شکر اور گاڑھے دُودھ میں ڈال کر بنائی جاتی ہے

ریوڑی

گُڑ یا شکر کی تل چڑھائی ہوئی میٹھی ٹکیاں، ایک شیرینی

سِوَئِیں

گندھے میدے کا بٹا ہوا تار جس کو خشک کرکے بُھون کر دودھ ، شکر وغیرہ مِلا کر کھاتے ہیں

شاہی ٹُكْڑے

ڈبل روٹی كے ٹكڑے جو گھی میں تل كر دودھ میں بھگوئے جاتے ہیں، اس كے بعد چینی (شكر) كا شیرہ بنا كر (جس میں زعفران یا رنگ بھی ملایا جاتا ہے) ان كو شیرے میں ڈبو دیتے ہیں اور اوپر سے خشک میوہ ڈال دیتے ہیں

شِری کَھن٘ڈ

صندل کی لکڑی .

شِیر خُرما

دودھ میں بگھوئے ہوئے چھوہارے جس میں قند خشک میوہ اور سویاں ملا کر گھی کا بگھار دیا جاتا ہے، مسلمانوں میں عید کی تقریب کا پرتکلف کھانا شمار کیا جاتا ہے، خرما اور دودھ میں پکی ہوئی سویاں

فالُودَہ

پکا ہوا اور جما ہوا نشاستہ جس کی باریک باریک سویّاں کتر کے شربت میں ڈالتے ہیں

فِیرْنی

ایک قسم کی کھیر جو دودھ شکر اور پِسے ہوئے چاولوں سے بنائی جاتی ہے

قَلاقَنْد

كھوئے كی مٹھائی جو قند كو ملا كر تیار كی جاتی ہے

گاجر کا حلوہ

کَسی ہوئی گاجروں، گھی اور شکر وغیرہ کی آمیزش سے پکایا ہوا حلوہ

گُجیا

ایک قسم کی مٹھائی جس کی شکل سموسے سے مشابہ ہوتی ہے، گجھیا

گُلاب جامَن

کھوئے میں تھوڑا میدہ ملا کر بنائے ہوئے گلے گھی میں تل کر اور شیرے میں ڈبو کر بنائی ہوئی ایک مٹھائی

گَندَوڑا

سفید کھانڈ کی کلچے نما ٹکیا جو بتاشے کی جگہ شادی بیاہ کے موقع پر تقسیم کرتے ہیں

گوجھا

لکڑی کی کیل جو لکڑی کے سامان میں گوند لگا ٹھونکی یا دھنسائی جاتی ہے اور جس کا باہر نکلا ہوا بھاگ آری سے کاٹ کر مسطح کر دیا جاتا ہے، بانس کیل

گُڑ اَنْبَہ

میٹھا اچار جس میں آم کی کٹھلیاں اور سِرکہ وغیرہ پڑتا ہے

گھیْوَر

ایک مٹھائی، جو آٹے، گھی، دودھ، شَکر اورناریل کی آمیزش سے بناتے ہیں، پتلے پھین٘ٹے ہوئے میدے کا گھی میں چھنچھنایا ہوا موٹا چیلا، جو تَلنے میں اسپنچ کی شکل کا بن جاتا ہے اس کو میٹھا کرنے کے لئے شیرہ اور گھی اس کے سوراخوں میں بھرجاتا ہے، جو اس کو مزیدار بنا دیتا ہے، کھاجا، کھجلا

لَوزِیات

لوز کی جمع لیکن واحد کے طور پر مستعمل،حلوے کی ایک قسم خصوصاً بادام کا حلوا

لَوزِینَہ

لوزینج، بادام کا حلوا، ایک قسم کی مٹھائی جس میں مغزبادام ڈالتے ہیں

لَڈُّو

اصل پونجیایک قسم کی مٹھائی جو بیسن یا مُونگ کے آٹے وغیرہ سے بشکل مدّور بنائی جاتی ہےایک قسم کی مٹھائی جو گول ہوتی ہے ۔ یہ کئی قسم کی ہوتی ہے عام طور پر بوندی یا موتی چور کی ہوتی ہے مگر ملائی کھوئے بیسن یا بورہ وغیرہ کے لڈو بھی بنائے جاتے، گولہ، پنڈ، ڈلا، ڈھیلا، کلوخ

مال پُوا

قند کے تاربند قوام میں پتیائی (چاشنی چڑھائی) ہوئی میدے کی پرت دار خستہ، میٹھی پوری

موتی چُور

باریک نکتیوں سے تیار کردہ لڈو

موتی چُور کا لَڈُّو

ایک قسم کی شیرینی جس کو لڈو کی شکل میں بناتے ہیں

مودَک

ہندی کی ایک بحر کا نام

مُوہَن بھُوْگ

ایک قسم کا آم

مِٹھَائی

مقررہ طریقوں سے آٹے یا میدے اور چینی دودھ وغیرہ سے بنائی ہوئی میٹھی اشیا جو عموماً حلوائی بناتے ہیں، شیرینی، جیسے لڈو، پیڑا، جلیبی اور گلاب جامن وغیرہ نیز میٹھی چیز

کالَنْدی

(پیشہ ور) ایک نوع کی مٹھائی، شیرینی

کُلْچَہ

(فارسی میں کُلیچَہ تھا)، خمیر یا معمولی آٹے کی پھولی ہوئی روٹی جو چپاتی سے کسی قدر دبیز اور چھوٹی ہوتی ہے اس میں گھی اور عموماً دودھ کی آمیزش بھی ہوتی ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone